جمعہ، 29 اکتوبر، 2010

اردو فنڈ

یہ بات اردو محفل کے اس ربط سے شروع ہوئی۔

تجویز ہے کہ ہم اردو کے لیے فنڈ جمع کریں اور کچھ لوگ کام پر رکھیں‌ جو 8 یا 10 گھنٹے وقت دیں اور اردو کے مختلف پراجیکٹس پر کام کریں۔ جو لوگ زیادہ وقت نہیں‌ دے سکتے وہ فنڈ دے کر کچھ کام آ سکیں۔ میری درخواست ہے کہ اس پر غور کریں۔

پروجیکٹ تو بہت ہیں مثلا مختلف سافٹ ویئر کا اردو ترجمہ، لینکس کا اردو ترجمہ، گوگل مترجم بھی ابھی تک الفا یا ٹیسٹنگ درجے میں ہے۔ میں خود بھی ان چیزوں پر کام کرنا چاہتا ہوں‌مگر مصروفیت حائل ہے۔ اس لیے سوچہ کہ فنڈ اکٹھا کر کے کچھ بندوں کو رکھ لیا جائے جو یہ کام کریں۔ ترجمے کے کام کے لیے عام بندے بھی کام پر رکھے جا سکتے ہیں جو پیسے بھی کم لیں گے۔

منصوبہ یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر اردو کمیونٹی سے فنڈ لیے جائیں یا عوام میں آس پاس صاحب حیثیت لوگوں سے درخواست کی جائے۔

سب سے پہلے فنڈ کے لیے میں خود کو پیش کرونگا، انشا اللہ ہر مہینہ کچھ رقم۔ اپنے بھائی سے بات کی، انھوں نے مثبت جواب دیا ۔ پھر کوشش ہو گی کہ اپنے قریبی لوگوں سے کہوں۔ امید ہے سب کے ذہن میں سوالات ہونگے جیسے آپ نے کیے۔ ان سوالات کے تسلی بخش جواب کی صورت میں لوگ فنڈ دینے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔

آپ لوگوں سے بھی اسی ترتیب سے کوشش کرنے کی درخواست ہے۔ مطلب یہ کہ فنڈ میں اور آپ سب لوگوں نے اکٹھا کرنا ہے۔ اور جمع کسی قابل اعتبار شخص کے پاس کرنے ہے۔

بہتر ہے کہ فنڈ جمع اور خرچ ہونے کی تفصیل نیٹ پر رکھ دی جائے کہ فلاں شخص نے اتنی رقم دی، مثلا گوگل ڈاکومنٹ پر رکھ دی جائے، جیسے کہ یہ تفصیل ہے

اگر کوئی شخص اپنا اصلی نام نہ دینا چاہیے تو اس کے لیے کوئی کوڈ نام رکھ دیا جائے۔

آُپ سے درخواست ہے کہ چند قابل اعتبار بندے اس کام کے لیے متنخب کرنے میں‌ مدد کریں جن کے پاس یہ فنڈ جمع کیا جائے۔ اور پھر یہ زمہ دار بندے اس چیز کا انتخاب کریں کہ یہ رقم کس پروجیکٹ پر استعمال کی جائے۔

امید ہے کہ شروع میں اتنا فنڈ ہو جائے گا کہ ایک بندہ پورے وقت کے لیے رکھا جا سکے۔ یہ بندے بھی اوپر والے زمہ دار بندے رکھیں گے۔ نگرانی کا کام کوئی اور بھی کر سکتا ہے۔ کام کا طریقہ کار نیٹ پر بھی ہو سکتا ہے یا اگر کوئی زمہ دار یا نگران انٹرنیٹ کلب کا مالک ہے تو وہ کام کرنے والے بندے کے لیے ایک کمپیوٹر مخصوص کر سکتا ہے اور اسکا خرچہ بھی لے سکتا ہے بلکہ ضرور لے۔ یا پھر کسی کمپنی سے بھی بات کی جا سکتی ہے۔زمہ دار بندے ہی فنڈ سے رقم دیں گے۔

حرف آخر یہ ہے کہ جو بندے فی سبیل اللہ یا مفت کام کر رہے ہیں، وہ عظیم کام کر رہے ہیں۔ وقت کی کمی کے باعث بہت سے کام بروقت پورے نہیں ہوتے یا ادھورے رہ جاتے ہیں۔ یہ کوشش اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہے۔

انگریزی یا اردو فورمز سے بھی درخواست ہے کہ فنڈ سکشن بنائیں اور ادھورے کام پورے کریں۔

میری خواہش تھی کہ یہ کام فورمز کے ذریعے سے کیا جائے۔ میں خود کو فنڈ دینے یا جمع کرنے کی حد تک محدود رکھنا چاہتا تھا، ورنہ یہ کام 'ون مین شو' ہو جائے گا۔ بندہ ختم، کام ختم۔

مگر قابل قدر پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے خود ہی کام کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ جو لوگ کام کرنا چاہتے ہیں، تبصرہ کریں۔ سب کے سامنے کام ہو گا تو باقی لوگوں کو بھی رغبت ہو گئ اور کچھ لوگ کام سیکھ بھی سکیں گے۔

میرے خیال میں‌سب سے پہلے لینکس کا اردو ترجمہ کیا جائے کیونکہ اوبنٹو لینکس ہی سب سے زیادہ مشہور ہے، اسکا ترجمہ کرنا ہی بہتر ہے۔ اس ربط پر اسکا کچھ اردو ترجمہ موجود ہے، باقی ہم سب نے کرنا ہے۔ تقریبا ساڑھے تین لاکھ کے قریب جملوں کا ترجمہ باقی ہے۔ یہاں جملوں سے مراد 'Untranslated' جملے ہیں۔ ان میں بعض صرف ایک یا چند 'لفظوں' پر مشتعمل ہیں تو بعض تین یا زیادہ 'جملوں' پر۔

فنڈ دینے کے لیے میری انگریزی بلاگ پر دائیں طرف اردو فنڈ بٹن پر کلک کریں۔

مزید معلومات ان روابط پر

7 تبصرے :

  1. جزاک اللہ برادر۔ اپنی بلاگ میں بلاگ بنانے کاطریقہ بحی شائح کریں تو اچھا راھے گا
    اپ کی یہ کوشش کابل قدر ھے۔ کاام کی نوءیت کیا ھو گی۔ مطب نارمل اردو جاننے والے کے لیے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. شکریہ، بلاگ بنانے کا طریقہ اس ربط پر دیا گیا ہے
    http://asakpke.wordpress.pk/?p=108

    کام کی نوئیت: مختلف سافٹ ویئر کا اردو ترجمہ، لینکس کا اردو ترجمہ، گوگل مترجم وغیرہ ہے

    جواب دیںحذف کریں
  3. [...] فنڈ دینے کے لیے میری انگریزی بلاگ پر دائیں طرف اردو فنڈ بٹن پر کلک کریں۔ مزید معلومات اس روابط پر [...]

    جواب دیںحذف کریں
  4. [...] فائدہ بھی ہو گا۔ ایک بار پھر عرض کرتا ہوں کہ اس کے لیے اردو فنڈ اکھٹا کیا جائے اور کام کروایا جائے۔ Share and [...]

    جواب دیںحذف کریں
  5. [...] فائدہ بھی ہو گا۔ ایک بار پھر عرض کرتا ہوں کہ اس کے لیے اردو فنڈ اکھٹا کیا جائے اور کام کروایا جائے۔ __________________ عامر [...]

    جواب دیںحذف کریں
  6. جزاک اللہ برادر۔ اپنی بلاگ میں بلاگ بنانے کاطریقہ بحی شائح کریں تو اچھا راھے گا
    اپ کی یہ کوشش کابل قدر ھے۔ کاام کی نوءیت کیا ھو گی۔ مطب نارمل اردو جاننے والے کے لیے۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. شکریہ، بلاگ بنانے کا طریقہ اس ربط پر دیا گیا ہے
    http://urdu-blogger.blogspot.com/

    ایک کام تو اوبنٹو لینکس اپریٹنگ سسٹم کا اردو ترجمہ کرنا ہے
    https://translations.launchpad.net/ubuntu/oneiric/+lang/ur

    جواب دیںحذف کریں

تبصرے اردو میں لکھنے کے لیے ان روابط کو ایک نئی ٹیب میں کھولیں اور اردو لکھ کر کاپی پیسٹ سے کام چلائیں (:
اردو ایڈیٹر

مستقل اردو لکھنے کے لیے اس ربط پر جائیں۔

ایجوکیشنل گیمنگ یو ایس بی