اتوار، 21 اگست، 2011

ماموں اور مامی خواب میں!۔

کچھ دن قبل خواب میں اپنے مرحوم ماموں (صدیق پرویز) اور مرحومہ مامی کو دیکھا۔ اس خواب میں میرے لیے کچھ پیغام تھا، جو کہ باقی لوگوں کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ اس خواب کو لکھنے کی بنیادی وجہ میرے خالہ زاد عثمان قیوم ہیں کہ انھوں نے کہا کہ اس کو بیان کروں۔ اس میں زیادہ دلچسپی تو میری فیملی کے لوگوں کو ہی ہو گی۔

خواب میں میں نے یہ دیکھا کہ میں کسی باہر ملک میں ہوں، غالبا ڈنمارک (میں کچھ عرصہ وہاں رہ چکا ہوں)۔
وہاں میں کسی بلاک کے اندر ہوں جہاں بہت سی بلڈنگ ہیں۔ میں ویاں کسی کام سے آیا تھا (جو کہ مجھے اب یاد نہیں)۔ بلاک سے واپسی کا رستہ میں بھول جاتا ہوں اور پریشان ہوتا ہوں اور غالبا اس وقت گھر کا رستہ بھی یاد نہیں ہوتا۔ میں رستہ کی تلاش میں یہاں وہاں جا رہا ہوتا ہوں کہ اچانک دیکھتا ہوں کہ میرے ماموں اور مامی سامنے کھڑے ہیں، میرے سامنے دائیں ہاتھ پر ماموں اور بائیں ہاتھ پر مامی۔

دونوں نے صاف ستھرے کپڑے پہن رکھے ہیں اور صحت بھی اچھی معلوم ہوتی ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ مجھے خواب میں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ دونوں فوت ہو چکے ہیں۔ اور ان کو اچھی حالت میں دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے، امید ہے کہ اللہ تعالی نے ان کی آخرت اچھی کی ہے۔

دوسری مزے کی بات یہ ہے کہ میں خواب میں اکثر جانتا ہوتا ہوں کہ میں خواب دیکھ رہا ہوں۔ یعنی کسی بھی خوف و خطرہ کی جگہ بلا خوف کود پڑتا ہوں :)۔

ماموں مجھے مخاطب ہو کے کہتے ہیں کہ بیٹا اپنی نمازوں کی حفاظت کرو یا کہتے ہیں کہ اپنی نمازوں کی فکر کرو۔ اور خواب ختم ہو جاتا ہے۔

ویسے تو یہ پیغام صرف میرے لیے ہے، شائد میری نماز میں کوئی کوتاہی تھی، مگر اب دل میں خیال آتا ہے کہ شائد ان کا مقصد یہ بھی تھا کہ یہ پیغام انکی فیملی تک پہنچایا جائے، یعنی سب نماز کی پابندی کریں، یہی بات عثمان قیوم نے بھی خواب سن کر کہی۔ 

بے شک اللہ تعالی کو حساب دینا بہت مشکل کام ہے۔ اللہ تعالی ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

جمعرات، 4 اگست، 2011

قلم اٹھاتے ہیں، اٹھا کے رکھ دیتے ہیں اکثر

باسط سعید صاحب میرے ایک دوست ہیں اور کمال کے شاعر، تخلیق کار، لکھاری وغیرہ ہیں۔ میں ان کو انٹرنیٹ کے حساب سے تیار کر رہا ہوں، یعنی آپ ان کو میری پروڈکٹ کہہ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ان کا کلام ان کی اجازت سے، حاظر خدمت ہے۔

ان کی اردو بلاگ اس ربط پر ہے basit92.blogspot.com

فیس بک ربط FaceBook.com/basitchocolate

غم دل کو کھول دیتے ہیں اکثر،
جام اٹھاتے ہیں، اٹھا کے توڑ دیتے ہیں اکثر۔

غم کے میلے، ستانے آ جاتے ہیں،
آنکھوں کو بند کر کے، آنسؤں کو روک لیتے ہیں اکثر۔

تنہائی میں بیٹھے بیٹھائے کبھی کبھی،
یادوں کی زنبیل کھول لیتے ہیں اکثر۔

کبھی ہنستے ہیں، کبھی روتے ہیں،
خود کو پاگل بنا لیتے ہیں اکثر۔

لوگ ملتے ہیں، مل کر بچھڑ جاتے ہیں،
دلوں پے وار کر کے، گھاؤ چھوڑ جاتے ہیں اکثر۔

سپنوں کی دیواریں بنا کر ہم،
خود ہی ان کو گرا دیتے ہیں اکثر۔

جلاتے ہیں خود کو تنہائی میں بھی،
بھیڑ میں بھی رو دیتے ہیں اکثر۔

اٹھاتے ہیں خود کو آسمانوں کی بلندیوں پر،
زیر زمین خود کو دبا دیتے ہیں اکثر۔

لکھتے ہیں حال دل کبھی کبھی باسط،
قلم اٹھاتے ہیں، اٹھا کے رکھ دیتے ہیں اکثر۔

ایپدیٹ 24/08/2011: اس کے علاوہ میری ایک اور پروڈکٹ بھی ہے :)، حمیرا کنول

جمعرات، 30 جون، 2011

لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنا سیکھیں (اردو میں مکمل ویڈیو گائیڈ)۔

(Click here to view this post in English language)

نوٹ:‌ لینکس کو انسٹال کرنے کے مزید مختلف طریقے اس ربط (لینکس انسٹال کریں ) پر ہیں۔


اسلام علیکم، میں عامر شہزاد, اٹک شہر، پاکستان سے آپ کی خدمت میں لینکس انسٹال کرنا سیکھیں کے ساتھ حاضر ہوں۔

لینکس ایک کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے، مثلا جیسے کہ ونڈوز یا میگ آپریٹنگ سسٹم۔ لینکس کو استعمال کرنا کافی آسان ہے۔ ابھی آپ کو نیچے ویڈیو میں لینکس کا ڈیسکٹاپ نظر آ رہا ہے۔ مائی کمپیوٹر، مائی ڈاکومنٹس اور ریسائیکل بن کو دیکھنے کے لیے کمپیوٹر، یوزرز ہوم اور ٹریش کے آئیکونز پر کلک کریں۔ سٹارٹ مینیو کو دیکھنے کے لیے نیچے زیڈ بٹن پر کلک کریں۔

لینکس کیوں بہتر ہے

کیونکہ لینکس اوپن سورس اور مفت ہے اس لیے مختلف لوگوں نے اپنی ضروریات کے مطابق لینکس کی مختلف قسمیں بنائیں ہیں۔ یہاں پر لینکس کی ایک آسان قسم زورن او ایس کو انسٹال کرنا بتایا جائے گا، جو کہ ونڈوز کے یوزرز کے لیے بہت آسان ہے۔

یہاں پر ونڈوز 7 کے ساتھ لینکس کو انسٹال کرنا بتایا جائے گا، یعنی ونڈوز کو ختم نہیں کیا جائے گا۔ یہ طریقہ ونڈوز ایکس پی پر بھی تقریبا قابل عمل ہو گا۔

لینکس کو انسٹال کرنے کے لیے سب سے پہلے اسے نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنا ہو گا۔ نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے بہتر ہے کہ ڈاؤنلوڈ ایکسلیریٹر کا استعمال کریں، کیونکہ لائیٹ جانے یا کسی اور خرابی کی صورت میں آپ کا ڈاؤنلوڈ ضایع نہیں ہو گا۔

زورن او ایس لینکس کو میں‌خود کافی عرصے سے ہوم یوز کے لیے استعمال کر رہا ہوں۔ ونڈوز میں کبھی کبھار جانا ہوتا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ونڈوز مت سیکھیں یا مت استعمال کریں۔ میں یہ کہتا ہوں‌کہ لینکس ایک اچھا سسٹم ہے، بلکہ قابل اعتبار ہونے کے حوالے سے مشہور ہے۔ ونڈوز اور لینکس دونوں کا استعمال کریں۔ دونوں کو اکٹھا انسٹال کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ ویڈیوز میں بتایا گیا ہے۔

لینکس کی ایک اچھی بات یہ ہے کہ آپ پورے لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم کو ایک ہی سی ڈی، ڈی وی ڈی یا یو ایس بی سے بغیر انسٹال کیے لائیو چلا سکتے ہیں۔ یعنی جب آپ لینکس لائیو سسٹم کو شٹ ڈائون کر‌کہ سی ڈی، ڈی وی ڈی یا یو ایس بی باہر نکال دیں گے تو آپ کا سسٹم جوں کا توں رہے گا۔ مطلب آپ کے سسٹم میں کوئی تبدیلی نہیں‌ہو گی۔

اس لیے عام طور پر لوگ لینکس کو لائیو سی ڈی، ڈی وی ڈی یا یو ایس بی سے چلا کر چیک کرتے ہیں کہ آپ کے کمپیوٹر کی سب چیزیں درست چل رہی ہیں، پھر اسے اسٹال کرتے ہیں ورنہ کوئی دوسرا لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم چیک کرتے ہیں۔

میں کہتا ہوں کہ کم از کم لینکس کی لائیو سی ڈی، ڈی وی ڈی یا یو ایس بی تو بنا ہی لینی چاہیے۔ اسکو چلانے سے سسٹم میں‌ کوئی فرق بھی نہیں پڑتا۔ البتہ لائیو سسٹم تھوڑا سا آہستہ چلتا ہے بنسبت انسٹال ہوئے سسٹم کے۔ نتائج تسلی بخش ہوں تو مکمل انسٹال کر لیں۔

لینکس کو انسٹال کرنے کے لیے کتنی اسپیس کی ضرورت ہے؟ یہ لینکس کی قسم پر منحصر ہے، مثلا زورن او ایس کے لیے تقریبا 10 جی بی چاہیے اور اوبنٹو لینکس کے لیے تقریبا 5 جی بی بھی کافی ہے۔ ڈی ایس ایل لینکس تو صرف 50 ایم بی پر بھی ہو جاتی ہیں، پر لینکس کی یہ قسم عام لوگوں‌ کے لیے اتنی کارآمد نہیں ہے۔

زیادہ تر سسٹم کے لیے 32 بٹ لینکس انسٹال کرنا  کافی ہوتا ہے۔ اگر آپ کا کمپیوٹر سسٹم 64 بٹ ہے اور ریم 4 جی بی یا اس سے زیادہ ہے تو پھر 64 بٹ لینکس انسٹال کرنا بہتر ہے۔

گیمز کے حوالے سے لینکس روز بروز بہتر ہو رہی ہے۔ بلکہ اب تو بہت اچھی اچھی گیمز لینکس پر موجود ہیں اور پلے آون لینکس سے آپ بہت سی ونڈوز کی گیمز بھی لینکس میں چلا سکتے ہیں۔ پلے آون لینکس زورن او ایس لینکس میں پہلے سے ہی انسٹال ہوتا ہے۔ کیمو فار کیڈز کے بارے میں کیا خیال ہے؟ یہ کیا بلا ہے؟ یہ بچوں کے لیے لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اس میں بچوں کی گیمز اور تعلیمی پروگرامز شامل ہیں۔

لینکس میں بہت تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ مثلا اونبٹو لینکس 2004 میں شروع ہوئی اور اب اس کے نئے ورژن دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

زورن او ایس 5 اوبنٹو 04۔11 پر بیس کر کے بنا ہے مگر یونٹی ڈیسکٹاپ اور گنوم 3 کی بجائے گنوم ایکس۔2 استعمال کرتا ہے۔ اس میں زورن او ایس کے خصوصی پروگرام شامل ہیں، مثلا زورن لک چینجر، زورن انٹرنیٹ براوئزر منیجر وغیرہ شامل ہیں۔

ویڈیوز دیکھیں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ بہتر ہے کہ اسے یوٹیوب پر فل سکرین موڈ میں دیکھیں۔

آپ اس ربط سے ان ویڈیوز کو ڈائونلوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

ایپڈیٹ 2012-11-28: اب آپ یہ ویڈیوز فیس بک پر بھی چیک کر سکتے ہیں، ویڈیو 1، ویڈیو 2، ویڈیو 3

ایپڈیٹ 2013-04-05: اب آپ یہ ویڈیوز ویمیو پر بھی چیک کر سکتے ہیں، ویڈیو 1، ویڈیو 2، ویڈیو 3






ایپڈیٹ نوٹ 2013-07-15: ویسے تو بایوس میں سٹینگ کرنے سے یو ایس بی بوٹ مسلہ حل ہو جاتا ہے مگر بعض کمپنی کی یو ایس بی کو آپکا مڈر بورڈ سپورٹ نہیں کرتا، اس صورت میں آپکو یو ایس بی بدلنی پڑتی ہے۔

نوٹ: اگر نارمل طویقے سے انسٹالیشن نہ ہو سکے تو مینیولی پارٹیشن کے ساتھ انسٹالیشن کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس کے لیے اس ربط کو چیک کریں۔

اگر آپ اپنے کمپیوٹر سسٹم سے لینکس کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں تو یہ انگریزی ویڈیو ملاحظہ کریں، پر پہلے یہ تسلی کر لیں کہ آپ اپنا لینکس آپریٹنگ سسٹم والا ڈیٹا محفوظ کر چکے ہیں۔ 

 


لینکس کو انسٹال کرنے کے مزید مختلف طریقے اس ربط (لینکس انسٹال کریں ) پر ہیں۔

ایپڈیٹ 2013-07-08: زورن 6 کے بارے میں اس ربط پر انگریزی میں کافی اچھی معلومات ہیں۔


مزید معلومات ان روابط پر
پاک نیٹ
اردو نامہ
اردو کوڈر لینکس فورم
زورن او ایس فورم
فیس بک
میری انگریزی بلاگ
صراط الہدی
اردو مجلس
 یوٹیوب
گوگل پلس
ماہنامہ کمپیوٹنگ فورمز
القلم فورم 

جمعہ، 17 جون، 2011

لینکس میں اردو بلاگنگ کرنا

ویسے تو اس ویڈیو میں کوئی خاص بات نہیں، البتہ اسے دیکھ کر آپ کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ آ سکتی ہے۔

بہتر ہے کہ یوٹیوب پر جا کر اسے فل سکرین میں دیکھیں۔


ایپڈیٹ 19/06/2011، وضاحتی نوٹ: یہ جملہ کہ "اب میں لینکس میں اردو بلاگنگ کر سکتا ہوں۔" تو مثال کے طور پر لکھا ہے۔ لینکس میں تو پہلے ہی سے اردو بلاگنگ کی جا سکتی تھی۔ مجھے نہیں اندازہ تھا کہ اس سے غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے۔ بحرحال میرا اس سے مقصد ویڈیو ریکارڈنگ ٹیسٹ کرنا تھا، تا کہ بعد میں لینکس انسٹالیشن ویڈیو بنائی جا سکے۔

ایپڈیٹ 20/06/2011: لینکس میں اردو بلاگنگ کرنے کے لیے بلاگیلو کا استعمال کریں، جس کے بارے میں مجھے ویڈیو بنانے کے  بعد میں پتہ چلا۔

اتوار، 12 جون، 2011

دشمنوں کو دوست بنانا


تصویر شکریہ science [DOT] urducoder [DOT] com

سوال: دشمنوں کو کس طرح دوست بنایا جائے؟
قرآن پاک میں اس کا جواب اس طرح موجود ہے۔
سورة حٰمٓ السجدة / فُصّلَت
اور اس شخص سے بات کا اچھا کون ہوسکتا ہے جو خدا کی طرف بلائے اور عمل نیک کرے اور کہے کہ میں مسلمان ہوں (۳۳)
 اور یہ بات ان ہی لوگوں کو حاصل ہوتی ہے جو برداشت کرنے والے ہیں۔ اور ان ہی کو نصیب ہوتی ہے جو بڑے صاحب نصیب ہیں (۳۵) اور اگر تمہیں شیطان کی جانب سے کوئی وسوسہ پیدا ہو تو خدا کی پناہ مانگ لیا کرو۔ بےشک وہ سنتا جانتا ہے (۳۶)

جمعرات، 9 جون، 2011

لینکس کا ووبی ونڈوز انسٹالر اب اردو زبان میں


اب اگر آپ ووبی ونڈوز انسٹالر اتاریں اور چلائیں تو اس کی زبانوں لی لسٹ میں اردو بھی آتی ہے۔ یعنی ووبی انسٹالر اردو میں دستیاب ہے۔ اگر کوئی ترجمے کو بہتر کرنا چاہے یا غیر ترجمہ شدہ حصوں کو پورا کرنا چاہے تو اس ربط پر جائیں۔

اردو محفل فورم: لینکس کا ووبی ونڈوز انسٹالر اب اردو زبان میں 
پاکستان کے فورمز: لینکس کا ووبی ونڈوز انسٹالر اب اردو زبان میں

لیپ ٹاپ کاروبار مدد

میں اٹک شہر میں لیپ ٹاپ کمپیوٹر کا کاروبار شروع کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے کاروبار کا کوئی خاص تجربہ نہیں ہے اور نا ہی قابل اعتبار کمپیوٹر سپلائیرز کا پتہ ہے۔ اس سلسلے میں مدد فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔

اٹک شہر اسلام آباد اور پشاور کے تقریبا درمیان میں بنتا ہے۔
سامان خریدنے کے لیے لاھور بھی جایا جا سکتا ہے، مسلہ فقد یہ ہے کہ کسی قابل اعتبار بندے سے جان پہچان نہیں ہے۔

مزید معلومات ان روابط پر
پاکستان کے فورمز: لیپ ٹاپ کاروبار مدد
اردو محفل: لیپ ٹاپ کاروبار مدد

ایپڈیٹ 20/08/2011، اپنے کاروبار روشن ٹیک ڈاٹ کام کی ویب سائٹ شروع کی ہے اور فیس بک پیج روشن ٹیک ڈاٹ کام بنایا ہے۔



پیر، 6 جون، 2011

ونڈوز ایکس پی، وسٹا اور ونڈوز 7 کے لیے اردو انسٹالر

(Click here to view this post in English language)
urdu.ca والوں کی فائلیں استعمال کرتے ہوئے ونڈوز 7 اور ونڈوز وسٹا کے لیے 18 ایم بی کا انسٹالر بنایا ہے، جو کہ اس ربط, اردو انسٹالر, سے اتارا جا سکتا ہے۔

اس کو چلانے سے ایک اردو فانٹ 'جمیل نوری نستعلیق' اور اردو کیبورڈ انسٹال ہو جاتا ہے۔ اردو زبان میں مواد پڑھنے کے لیے اس ربط پر جاٗئیں۔ اردو لکھنے کے لیے لینگویج بار پر کلک کر کے اردو متنخب کر لیں۔



ونڈوز ایکس پی کے لیے اوپر والےا انسٹالر کو چلانے سے پہلے ونڈوز ایکس پی اردو لینگویج سپورٹ انسٹالر انسٹال کرنا ہو گا۔ یا
اوپر والے انسٹالر کو چلانے کے بعد یہ سٹپ کرنا ہو گا۔

یہ انسٹالر ونڈوز کے پروگرام IExpress سے بنایا گیا ہے۔

ایپڈیٹ 26/06/2011: اب آپ محمد بلال کے پاک اردو انسٹالر کو بھی اردو انسٹال کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

ہفتہ، 26 مارچ، 2011

حدیث کی مشہور کتب میں اعلی درجے کی سرچ کریں

احادیث کی مشہور کتابوں میں الفاظ یا جملوں کے ساتھ حدیثیں ڈھونڈنے کے لیے یہ طریقہ استعمال کیا جا سکتا ہے

1۔ گوگل سرچ ویب سائیٹ پر جائیں http://www.google.com 

2۔ Advanced search پر کلک کریں۔

3۔ Search within a site or domain کے خانے میں saha-e-sittah.com یا حدیث کی کوئی اور ویب سائٹ لکھیں۔

4۔ all these words کے خانے میں اپنا مطلوبہ لفظ یا الفاظ لکھیں اور Advanced Search پر کلک کریں۔
سرچ شدہ مواد میں سب الفاظ موجود ہوں گے۔ یہ سب الفاظ کو ترتیب کے بغیر سرچ کرے گا۔ اگر ترتیب الفظ کی اہمیت ہے تو الفاظ کو this exact wording or phrase کے خانے میں لکھیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ سرچ شدہ مواد میں سب الفاظ کی بجائے کوئی بھی لفظ موجود ہو تو ان الفاظ کو one or more of these words کے خانے میں ایک ایک کر کے لکھیں۔ اور اگر سرچ شدہ مواد ایسے لفظ یا الفاظ کے ساتھ آ رہا ہے جو آپ نہیں چاہتے تو ان الفاظ کو But don't show pages that have... any of these unwanted words کے خانے میں لکھیں۔

5۔ اور مجھے دعائوں میں یاد رکھیں۔

نوٹ: مطلوبہ لفظ اردو میں لکھنے کے لیے ان روابط کو ایک نئی ٹیب میں کھولیں اور اردو لکھ کر کاپی پیسٹ سے کام چلائیں (: اردو لکھنے کا آسان طريقہ، اردو ایڈیٹر۔ مستقل اردو لکھنے کے لیے اس ربط پر جائیں۔

اس طریقے سے مندرجہ ذیل کتب میں سے احادیث ڈھونڈی جا سکتی ہیں۔

مطبع
مترجم
نام کتب
ادارہ اسلامیات
مولانہ عبداللہ صاحب
بخاری شریف
مکتبہ رحمانیہ
مولانہ عزیز الرحمن
مسلم شریف
مکتبہ العلم
مولانہ ناظم الدین صاحب
جامع ترمذی
مکتبہ العلم
مولانہ خورشید حسن قاسمی
سنن نسائی
دارالاشاعت
مولانا سرور احمد قاسمی
سنن ابو داؤد
مکتبہ العلم
مولانا قاسم امین صاحب
سنن ابن ماجہ
نوید پبلیشر
مولانا زکریا صاحب
شمائل ترمذی
مکتبہ رحمانیہ
علامہ وحید ظفر قاسمی
موطا مالک
دارالاشاعت
عبداللہ جاوید غازی پوری
مظاہر حق شرح مشکوتہ
مکتبہ حقانیہ
مولانا محمد اشرف علی تھانوی
بہشتی زیور

شکریہ صحاحِ ستہ

منگل، 22 مارچ، 2011

ورڈ پریس سے بلاگر ڈاٹ کام پر ایکسپورٹ

ورڈ پریس سے بلاگر ڈاٹ کام پر ایکسپورٹ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل کام کریں
  1. ورڈ پریس میں لوگ ان ہو کر بلاگ کو ایکسپورٹ کریں
  2. اس ربط سے ایکسپورٹ کی گئی فائل کو بلاگر کے فارمیٹ میں کنورٹ کریں
  3. بلاگر ڈاٹ کام میں لاگ ان ہوں یا نئی بلاگ بنائیں
  4. سٹینگ پر جا کر ایکسپورٹ کی گئی فائل کو امپورٹ کریں
  5. اس کے بعد اللہ اللہ کریں اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں
ماخذ

یہ سب کچھ کرنے کی نوبت اس لیے آئی کہ میرا پرانا اردو بلاگ بند ہو گیا ): شائد بعد میں شروع ہو جائے۔


"بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ بنانے کے لئے محترم جہانزیب اشرف صاحب کا کتابچہ ”بلاگ اسپاٹ اور اردو“ بہت کارآمد ہے۔ اس کتابچہ کو یہاں لکھنے کی بجائے بہتر ہے کہ آپ وہ کتابچہ ڈاؤن لوڈ کر لیں اور اس سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اپنا بلاگ بنائیں۔ وہ کتابچہ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے بلاگر اور بلاگ اسپاٹ ایک ہی سروس کے دو نام ہیں۔
اس کے علاوہ بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ بنانے اور پھر اس کے تھیم اور تھیم میں تبدیلی کے لئے اردو محفل کے درج ذیل چند ایک لنک بہت مدد کر سکتے ہیں۔
بلاگر کے لیے ڈبلیو پی پریمیم ٹیمپلیٹ (اردو ورژن)
بلاگر کے لیے اردو کسٹمائزڈ Prometheus ٹیمپلیٹ
بلاگر ڈاٹ کام راؤنڈر ٹیمپلیٹس
بلاگسپاٹ کی اردو ٹیمپلیٹس شئیر کریں
بلاگسپاٹ پر کس نے اردو بلاگ بنانا ہے؟
بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر
بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ویب پیڈ
بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر اور مصنف کے تبصروں کا سٹائل
بلاگر پر اردو بلاگ میں اشعار کی فارمیٹنگ کریں"،                       از محمد بلال

مزید معلومات ان روابط پر

    پیر، 7 مارچ، 2011

    ٹیسٹینگ پوسٹ

    (Click here to view this post in English language)
    یہ ایک ٹیسٹینگ پوسٹ ھے۔ اسے دیکھ کر مت گھبرائیں۔
    مزید معلومات کے لیے
    کے صفے پر کلک کریں۔

    اتوار، 27 فروری، 2011

    لینکس چلائیں بغیر سی ڈی اور یو ایس بی کے

    UNetBooIn
    یو نیٹ بوٹن ڈاؤنلوڈ کریں اور چلائیں، سائز تقریبا 5 ایم بی ہے۔
    2۔ اپنی پسند کی ڈسڑوبیوشن اور اسکا ورژن متنخب کریں۔
    3۔ ٹائیپ میں‌ ہارڈ ڈسک متنخب کریں۔
    4۔ اوکے پر کلک کریں اور آپ کا کام ختم۔

    اس طریقے میں یہ نیٹ سے لینکس کی فائلیں ڈاؤنلوڈ کرے گا جو کہ کافی وقت لیں گی۔ نیٹ کی سپیڈ اچھی ہونی چاہیے۔
    اسکے بعد کمپیوٹر ریسٹارٹ کریں اور شروع میں لینکس متنخب کریں۔

    زیادہ بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی پسند کی لینکس آئی ایس او فائل خود ڈاؤنلوڈ کریں اور اوپر طریقہ کار میں نمبر 2 پر ڈسک ایمج میں وہ آئی ایس او فائل متنخب کریں۔ میں آپ کو تجویز دیتا ہوں کہ زورن او ایس ڈاؤنلوڈ کریں۔
    [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=jefw39urklw[/youtube]

    لینکس کو کمپیوٹر سے ختم کرنے کے لیے یو نیٹ بوٹن کو چلائیں، یہ خود بخود ان انسٹال کی آپشن دے دے گا۔

    نوٹ:‌ جب لینکس بوٹ ہو جائے تو ہارڈ ڈسک پر لینکس انسٹالیشن شائد ممکن نہیں۔ ریم بیسڈ لینکس شائد انسٹال ہو جائیں۔ بحرحال آپ لائیو لینکس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

    بعد میں جب آپ لینکس سے مطمعن ہو جائیں تو لینکس کو سی ڈی یا یو ایس بی پر رائیٹ کر لیں۔سی دی بنانے کے لیے آئی ایس او فائل کو سی ڈی پر رائیٹ کریں اور یو ایس بی بنانے کے لیے یو نیٹ بوٹن کو چلائیں اور ٹائیپ میں‌ یو ایس بی متنخب کریں۔ سی ڈی یا یو ایس بی بننے کے بعد آپ ہارڈ ڈسک پر لینکس انسٹال کر سکیں گے۔

    مزید معلومات ان روابط پر

    بدھ، 23 فروری، 2011

    لینکس کا مستقبل روس!

    روس 2011 سے 2015 تک لینکس کو بطور قومی آپریٹنگ سسٹم اختیار کرنے کی تیاری میں ہے۔ یہ خبر اگرچے نئی تو نہیں مگر دسمبر 2010 یا پہلے سے گردش میں ہے۔

    یہ خبر اس ربط پر انگریزی میں دیکھ سکتے ہیں یا اس ویڈیو میں
    [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=uUvHuDK4ZEk[/youtube]

    منصوبے کی تفصیلات روسی زبان سے انگریزی میں ترجمہ شدہ اس ربط پر دیکھ سکتے ہیں۔ منصوبے کو تین حصوں اور کل 25 نقات میں تقسیم کیا گیا ہے

    2007 کی خبر ہے کہ 2009 میں روسی سکولوں میں لینکس پروگرامز استعمال کیے جائیں۔

    کچھ پاکستان کے بارے میں بھی 2004 کی خبر نکالی ہے کہ پاکستان میں اوپن سورس سافٹ ویئر کا استعمال۔ خیر یہ تو پرانی خبر تھی مگر پاکستان اور مختلف کمپنیوں کا اس بارے میں سوچنا چاہیے۔

    بدھ، 16 فروری، 2011

    کرکٹ ورلڈ کپ 2011

    ہم جیتیں (آمین)
    یا ہاریں (اللہ نہ کرئے)
    پر ہمت نہیں ہارنی (انشاءاللہ)
    یہی ہماری جیت ہے (ماشااللہ)

    اتوار، 6 فروری، 2011

    اوبنٹو آفیشل چائنیز ورژن اور ہم


    جب بندہ خود کمزور ہو تو اسے چاہیے کہ کسی بڑے سسٹم کے ساتھ جڑ جائے۔ لینکس کے حساب سے دیکھا جائے تو اوبنٹو عام یوزر میں مقبول ہے اور ہم اردو لینکس ڈسٹرو بھی عام یوزر کے لیے بنانا چاہ رہے ہیں تو اوبنٹو کے ساتھ جڑنا بہتر ہے۔

    ابھی میں چیک کیا ہے کہ اوبنٹو نے آفیشل چائنیز ورژن شروع کیا ہوا ہے۔ سوچا جائے کیسے؟ انھوں نے ڈیسک ٹاپ اور پروگرامز کے ترجموں کے ساتھ ساتھ ان کو اوبنٹو لانچ پیڈ پر بھی لوڈ لیا۔ اردو کے لیے بھی میرے زہن میں یہی خیال ہے کہ جتنی چیزوں کا ترجمہ ہو چکا ہے سب سے پہلے ان کو ہم اوبنٹو لانچ پیڈ میں ڈال دیں اور باقی ڈیسک ٹاپ اور پروگرامز ترجموں کو کرتے جائیں اور ساتھ ہی ساتھ اوبنٹو لانچ پیڈ میں بھی ڈالتے جائیں۔ اسطرح کام تو زیادہ ہو جائے گا مگر ایک سسٹم بھی بن جائے گا اور سسٹم سے جڑنے کا فائدہ یہ ہو گا کہ یہ ترجمے خودبخود اوبنٹو کے نئے ورژن میں شامل ہو جائیں‌ گے یا کچھ نئی چیزوں کے ہمیں‌ترجمے کرنے پڑیں‌ گے۔ اسطرح‌ اوبنٹو آفیشل اردو ورژن بھی آ ہی جائے گا۔ اور ساتھ ہی ساتھ ان ڈیسک ٹاپ اور پروگرامز کے ترجموں کو اکٹھا کر کے ہماری اپنی مرضی کی اردو لینکس بھی بن جائے گی جس کے لیے ہم اتنے عرصے سے ٹوٹی پھوٹی کوشش کر رہے ہیں۔

    بندے کم ہیں اور کام زیادہ ہے بلکے اگر میری تجویز پر چلیں‌ تو کام اور بھی زیادہ ہو جائے گا مگر فائدہ بھی ہو گا۔ ایک بار پھر عرض کرتا ہوں کہ اس کے لیے اردو فنڈ اکھٹا کیا جائے اور کام کروایا جائے۔

    مزید معلومات ان روابط پر

    منگل، 25 جنوری، 2011

    جب لینکس گرب خراب ہو جائے




    جب لینکس گرب خراب ہو جائے تو اسے دوبارہ انسٹال کیا جا سکتا ہے یا ونڈوز بوٹ لوڈر بحال کیا جا سکتا ہے۔ نیچے دوسرا طریقہ بیان کیا گیا ہے۔

    جب گرب مسلہ بنا رہا ہو،  ونڈوز کو نہ چلا رہا ہو، اس وقت یہ بوٹ سی ڈی بنائیں۔



    پھر اس سے سسٹم بوٹ کریں اور یہ آپشن منتخب کریں۔

    Boot from Hard Drive - Windows Vista/7  (BOOTMGR)


    اور ونڈوز بوٹ ہو جائے گئ پھر یہ پروگرام انسٹال کریں



    اس پروگرام کے سیکشن Bootloader Setup سے ونڈوز 7 کے ایم بی آر کو رائیٹ کریں۔


    پھر Edit Boot Menu میں چیک کریں کہ ونڈوز 7 کی انٹری موجود ہے یہ نہیں، اگر نہیں تو Add New Entry سے انٹری ڈالنی ہو گئ۔

    Add New Entry سے لینکس کی بھی انٹری ڈال دیں۔


    اور سسٹم ری بوٹ کریں۔



    کیا بات کرتے ہو

    پیارے دوست پیاری بات کرتے ہو
    آدھار لیا ہے آدھی بات کرتے ہو
    چلتے ہو تو چین کو چلئے
    پر یورپ چلو کیا بات کرتے ہو

    میں کون

    نوٹ:‌ اس میں کون سے مراد کون آئس کریم والی نہیں ہے (:
    سب کچھ بتا کہ پوچھ رہے ہیں‌شہید کون (:
    ہم کو جگا کہ پوچھ رہے ہیں‌میں کون (:

    جمعرات، 20 جنوری، 2011

    ونڈوز 7 میں سکرین ریکارڈنگ بغیر کچھ انسٹال کیے

    سٹارٹ پر کلک کر کے یہ لکھیں
    record

    پھر یہ متنخب کریں
    Record steps to reproduce a problem


    ریکارڈ کے بٹن پر کلک کر کے کام شروع کریں اور جب کام ختم ہو جائے تو سٹاپ کے بٹن پر کلک کریں۔


    اسکے بعد یہ آپ کو فائل محفوظ کرنے کا کہے گا۔ یہ اسکی زپ فائل بنائے گا۔ آپ اسے با آسانی کسی کو بھیج سکتے ہیں

    یہ ریکارڈنگ تصویری اور تحریری صورت میں ہوگئ۔

    تفصیل کے لیے یہ ویڈیو چیک کریں۔


    مزید معلومات

    بدھ، 19 جنوری، 2011

    کچھ بات تھی جو آنکھیں نمناک ہوئی

    کچھ بات تھی جو آنکھیں نمناک ہوئی
    دل سو رہا تھا جو چوک ہوئی




    [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=LfeXxkbgCVE[/youtube]

    شکریہ

    ونڈوز 7، ایکس پی وغیرہ کا پاسورڈ بریک کرنا

    ہائرن بوٹ سی ڈی 13 بنائیں اور اسے سسٹم بوٹ کریں۔
    اسکی آپ یو ایس بی بھی بنا سکتے ہیں۔
    Offline NT/2000/Vista/7 Password Changer منتخب کریں اور انٹر کی دبائیں۔
    ونڈوز ڈرائیو منتخب کریں مثلا 1، 2 اور انٹر کی دبائیں۔
    ونڈوز کا پاتھ اگر مختلف ہو تو وہ دیں یا انٹر کی دبائیں۔
    پہلی آپشن، Password reset، منتخب کریں اور انٹر کی دبائیں۔
    پھر پہلی آپشن، Edit user data and passwords، منتخب کریں اور انٹر کی دبائیں۔
    اب جس یوذر کا پاسورڈ ختم کرنا ہے اسکا نام لکھیں اور انٹر کی دبائیں-
    پہلی آپشن، Clear user password، منتخب کریں اور انٹر کی دبائیں۔
    ! لکھیں اور انٹر کی دبائیں۔
    q لکھیں اور انٹر کی دبائیں۔
    y لکھیں اور انٹر کی دبائیں۔
    n لکھیں اور انٹر کی دبائیں۔
    reboot لکھیں اور انٹر کی دبائیں۔
    سی ڈی باہر نکال لیں اور ونڈوز بوٹ کریں۔
    جس یوزر کا پاسورڈ ختم کیا ہے اس کے نام پر کلک کریں اور استعمال کریں۔

    ویسے اس طریقے سے سسٹم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوتی سوائے پاسورڈ سسٹم کے۔

    منگل، 18 جنوری، 2011

    میں کیونکر بلاگر ہوں

    ورژن 1


    یہ خوش فہمی یا غلط فہمی ہے
    کہ کچھ آتا ہے مجھ کو
    تو دوسروں تک پہنچاتا ہوں
    یہ دل کو بھاتا ہے مجھ کو
    اختلاف ہو تو جواب دو
    ورنہ بھاگ جانا بھی آتا ہے مجھ کو (:




    ورژن 2


    یہ خوش فہمی ہے
    کچھ آتا ہے مجھ کو
    دوسروں تک پہنچاتا ہوں
    دل کو بھاتا ہے مجھ کو
    اختلاف ہو تو جواب دو
    دل منانا بھی آتا ہے مجھ کو

    ایجوکیشنل گیمنگ یو ایس بی