جمعرات، 30 جون، 2011

لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنا سیکھیں (اردو میں مکمل ویڈیو گائیڈ)۔

(Click here to view this post in English language)

نوٹ:‌ لینکس کو انسٹال کرنے کے مزید مختلف طریقے اس ربط (لینکس انسٹال کریں ) پر ہیں۔


اسلام علیکم، میں عامر شہزاد, اٹک شہر، پاکستان سے آپ کی خدمت میں لینکس انسٹال کرنا سیکھیں کے ساتھ حاضر ہوں۔

لینکس ایک کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے، مثلا جیسے کہ ونڈوز یا میگ آپریٹنگ سسٹم۔ لینکس کو استعمال کرنا کافی آسان ہے۔ ابھی آپ کو نیچے ویڈیو میں لینکس کا ڈیسکٹاپ نظر آ رہا ہے۔ مائی کمپیوٹر، مائی ڈاکومنٹس اور ریسائیکل بن کو دیکھنے کے لیے کمپیوٹر، یوزرز ہوم اور ٹریش کے آئیکونز پر کلک کریں۔ سٹارٹ مینیو کو دیکھنے کے لیے نیچے زیڈ بٹن پر کلک کریں۔

لینکس کیوں بہتر ہے

کیونکہ لینکس اوپن سورس اور مفت ہے اس لیے مختلف لوگوں نے اپنی ضروریات کے مطابق لینکس کی مختلف قسمیں بنائیں ہیں۔ یہاں پر لینکس کی ایک آسان قسم زورن او ایس کو انسٹال کرنا بتایا جائے گا، جو کہ ونڈوز کے یوزرز کے لیے بہت آسان ہے۔

یہاں پر ونڈوز 7 کے ساتھ لینکس کو انسٹال کرنا بتایا جائے گا، یعنی ونڈوز کو ختم نہیں کیا جائے گا۔ یہ طریقہ ونڈوز ایکس پی پر بھی تقریبا قابل عمل ہو گا۔

لینکس کو انسٹال کرنے کے لیے سب سے پہلے اسے نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنا ہو گا۔ نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے بہتر ہے کہ ڈاؤنلوڈ ایکسلیریٹر کا استعمال کریں، کیونکہ لائیٹ جانے یا کسی اور خرابی کی صورت میں آپ کا ڈاؤنلوڈ ضایع نہیں ہو گا۔

زورن او ایس لینکس کو میں‌خود کافی عرصے سے ہوم یوز کے لیے استعمال کر رہا ہوں۔ ونڈوز میں کبھی کبھار جانا ہوتا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ونڈوز مت سیکھیں یا مت استعمال کریں۔ میں یہ کہتا ہوں‌کہ لینکس ایک اچھا سسٹم ہے، بلکہ قابل اعتبار ہونے کے حوالے سے مشہور ہے۔ ونڈوز اور لینکس دونوں کا استعمال کریں۔ دونوں کو اکٹھا انسٹال کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ ویڈیوز میں بتایا گیا ہے۔

لینکس کی ایک اچھی بات یہ ہے کہ آپ پورے لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم کو ایک ہی سی ڈی، ڈی وی ڈی یا یو ایس بی سے بغیر انسٹال کیے لائیو چلا سکتے ہیں۔ یعنی جب آپ لینکس لائیو سسٹم کو شٹ ڈائون کر‌کہ سی ڈی، ڈی وی ڈی یا یو ایس بی باہر نکال دیں گے تو آپ کا سسٹم جوں کا توں رہے گا۔ مطلب آپ کے سسٹم میں کوئی تبدیلی نہیں‌ہو گی۔

اس لیے عام طور پر لوگ لینکس کو لائیو سی ڈی، ڈی وی ڈی یا یو ایس بی سے چلا کر چیک کرتے ہیں کہ آپ کے کمپیوٹر کی سب چیزیں درست چل رہی ہیں، پھر اسے اسٹال کرتے ہیں ورنہ کوئی دوسرا لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم چیک کرتے ہیں۔

میں کہتا ہوں کہ کم از کم لینکس کی لائیو سی ڈی، ڈی وی ڈی یا یو ایس بی تو بنا ہی لینی چاہیے۔ اسکو چلانے سے سسٹم میں‌ کوئی فرق بھی نہیں پڑتا۔ البتہ لائیو سسٹم تھوڑا سا آہستہ چلتا ہے بنسبت انسٹال ہوئے سسٹم کے۔ نتائج تسلی بخش ہوں تو مکمل انسٹال کر لیں۔

لینکس کو انسٹال کرنے کے لیے کتنی اسپیس کی ضرورت ہے؟ یہ لینکس کی قسم پر منحصر ہے، مثلا زورن او ایس کے لیے تقریبا 10 جی بی چاہیے اور اوبنٹو لینکس کے لیے تقریبا 5 جی بی بھی کافی ہے۔ ڈی ایس ایل لینکس تو صرف 50 ایم بی پر بھی ہو جاتی ہیں، پر لینکس کی یہ قسم عام لوگوں‌ کے لیے اتنی کارآمد نہیں ہے۔

زیادہ تر سسٹم کے لیے 32 بٹ لینکس انسٹال کرنا  کافی ہوتا ہے۔ اگر آپ کا کمپیوٹر سسٹم 64 بٹ ہے اور ریم 4 جی بی یا اس سے زیادہ ہے تو پھر 64 بٹ لینکس انسٹال کرنا بہتر ہے۔

گیمز کے حوالے سے لینکس روز بروز بہتر ہو رہی ہے۔ بلکہ اب تو بہت اچھی اچھی گیمز لینکس پر موجود ہیں اور پلے آون لینکس سے آپ بہت سی ونڈوز کی گیمز بھی لینکس میں چلا سکتے ہیں۔ پلے آون لینکس زورن او ایس لینکس میں پہلے سے ہی انسٹال ہوتا ہے۔ کیمو فار کیڈز کے بارے میں کیا خیال ہے؟ یہ کیا بلا ہے؟ یہ بچوں کے لیے لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اس میں بچوں کی گیمز اور تعلیمی پروگرامز شامل ہیں۔

لینکس میں بہت تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ مثلا اونبٹو لینکس 2004 میں شروع ہوئی اور اب اس کے نئے ورژن دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

زورن او ایس 5 اوبنٹو 04۔11 پر بیس کر کے بنا ہے مگر یونٹی ڈیسکٹاپ اور گنوم 3 کی بجائے گنوم ایکس۔2 استعمال کرتا ہے۔ اس میں زورن او ایس کے خصوصی پروگرام شامل ہیں، مثلا زورن لک چینجر، زورن انٹرنیٹ براوئزر منیجر وغیرہ شامل ہیں۔

ویڈیوز دیکھیں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ بہتر ہے کہ اسے یوٹیوب پر فل سکرین موڈ میں دیکھیں۔

آپ اس ربط سے ان ویڈیوز کو ڈائونلوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

ایپڈیٹ 2012-11-28: اب آپ یہ ویڈیوز فیس بک پر بھی چیک کر سکتے ہیں، ویڈیو 1، ویڈیو 2، ویڈیو 3

ایپڈیٹ 2013-04-05: اب آپ یہ ویڈیوز ویمیو پر بھی چیک کر سکتے ہیں، ویڈیو 1، ویڈیو 2، ویڈیو 3






ایپڈیٹ نوٹ 2013-07-15: ویسے تو بایوس میں سٹینگ کرنے سے یو ایس بی بوٹ مسلہ حل ہو جاتا ہے مگر بعض کمپنی کی یو ایس بی کو آپکا مڈر بورڈ سپورٹ نہیں کرتا، اس صورت میں آپکو یو ایس بی بدلنی پڑتی ہے۔

نوٹ: اگر نارمل طویقے سے انسٹالیشن نہ ہو سکے تو مینیولی پارٹیشن کے ساتھ انسٹالیشن کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس کے لیے اس ربط کو چیک کریں۔

اگر آپ اپنے کمپیوٹر سسٹم سے لینکس کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں تو یہ انگریزی ویڈیو ملاحظہ کریں، پر پہلے یہ تسلی کر لیں کہ آپ اپنا لینکس آپریٹنگ سسٹم والا ڈیٹا محفوظ کر چکے ہیں۔ 

 


لینکس کو انسٹال کرنے کے مزید مختلف طریقے اس ربط (لینکس انسٹال کریں ) پر ہیں۔

ایپڈیٹ 2013-07-08: زورن 6 کے بارے میں اس ربط پر انگریزی میں کافی اچھی معلومات ہیں۔


مزید معلومات ان روابط پر
پاک نیٹ
اردو نامہ
اردو کوڈر لینکس فورم
زورن او ایس فورم
فیس بک
میری انگریزی بلاگ
صراط الہدی
اردو مجلس
 یوٹیوب
گوگل پلس
ماہنامہ کمپیوٹنگ فورمز
القلم فورم 

جمعہ، 17 جون، 2011

لینکس میں اردو بلاگنگ کرنا

ویسے تو اس ویڈیو میں کوئی خاص بات نہیں، البتہ اسے دیکھ کر آپ کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ آ سکتی ہے۔

بہتر ہے کہ یوٹیوب پر جا کر اسے فل سکرین میں دیکھیں۔


ایپڈیٹ 19/06/2011، وضاحتی نوٹ: یہ جملہ کہ "اب میں لینکس میں اردو بلاگنگ کر سکتا ہوں۔" تو مثال کے طور پر لکھا ہے۔ لینکس میں تو پہلے ہی سے اردو بلاگنگ کی جا سکتی تھی۔ مجھے نہیں اندازہ تھا کہ اس سے غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے۔ بحرحال میرا اس سے مقصد ویڈیو ریکارڈنگ ٹیسٹ کرنا تھا، تا کہ بعد میں لینکس انسٹالیشن ویڈیو بنائی جا سکے۔

ایپڈیٹ 20/06/2011: لینکس میں اردو بلاگنگ کرنے کے لیے بلاگیلو کا استعمال کریں، جس کے بارے میں مجھے ویڈیو بنانے کے  بعد میں پتہ چلا۔

اتوار، 12 جون، 2011

دشمنوں کو دوست بنانا


تصویر شکریہ science [DOT] urducoder [DOT] com

سوال: دشمنوں کو کس طرح دوست بنایا جائے؟
قرآن پاک میں اس کا جواب اس طرح موجود ہے۔
سورة حٰمٓ السجدة / فُصّلَت
اور اس شخص سے بات کا اچھا کون ہوسکتا ہے جو خدا کی طرف بلائے اور عمل نیک کرے اور کہے کہ میں مسلمان ہوں (۳۳)
 اور یہ بات ان ہی لوگوں کو حاصل ہوتی ہے جو برداشت کرنے والے ہیں۔ اور ان ہی کو نصیب ہوتی ہے جو بڑے صاحب نصیب ہیں (۳۵) اور اگر تمہیں شیطان کی جانب سے کوئی وسوسہ پیدا ہو تو خدا کی پناہ مانگ لیا کرو۔ بےشک وہ سنتا جانتا ہے (۳۶)

جمعرات، 9 جون، 2011

لینکس کا ووبی ونڈوز انسٹالر اب اردو زبان میں


اب اگر آپ ووبی ونڈوز انسٹالر اتاریں اور چلائیں تو اس کی زبانوں لی لسٹ میں اردو بھی آتی ہے۔ یعنی ووبی انسٹالر اردو میں دستیاب ہے۔ اگر کوئی ترجمے کو بہتر کرنا چاہے یا غیر ترجمہ شدہ حصوں کو پورا کرنا چاہے تو اس ربط پر جائیں۔

اردو محفل فورم: لینکس کا ووبی ونڈوز انسٹالر اب اردو زبان میں 
پاکستان کے فورمز: لینکس کا ووبی ونڈوز انسٹالر اب اردو زبان میں

لیپ ٹاپ کاروبار مدد

میں اٹک شہر میں لیپ ٹاپ کمپیوٹر کا کاروبار شروع کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے کاروبار کا کوئی خاص تجربہ نہیں ہے اور نا ہی قابل اعتبار کمپیوٹر سپلائیرز کا پتہ ہے۔ اس سلسلے میں مدد فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔

اٹک شہر اسلام آباد اور پشاور کے تقریبا درمیان میں بنتا ہے۔
سامان خریدنے کے لیے لاھور بھی جایا جا سکتا ہے، مسلہ فقد یہ ہے کہ کسی قابل اعتبار بندے سے جان پہچان نہیں ہے۔

مزید معلومات ان روابط پر
پاکستان کے فورمز: لیپ ٹاپ کاروبار مدد
اردو محفل: لیپ ٹاپ کاروبار مدد

ایپڈیٹ 20/08/2011، اپنے کاروبار روشن ٹیک ڈاٹ کام کی ویب سائٹ شروع کی ہے اور فیس بک پیج روشن ٹیک ڈاٹ کام بنایا ہے۔



پیر، 6 جون، 2011

ونڈوز ایکس پی، وسٹا اور ونڈوز 7 کے لیے اردو انسٹالر

(Click here to view this post in English language)
urdu.ca والوں کی فائلیں استعمال کرتے ہوئے ونڈوز 7 اور ونڈوز وسٹا کے لیے 18 ایم بی کا انسٹالر بنایا ہے، جو کہ اس ربط, اردو انسٹالر, سے اتارا جا سکتا ہے۔

اس کو چلانے سے ایک اردو فانٹ 'جمیل نوری نستعلیق' اور اردو کیبورڈ انسٹال ہو جاتا ہے۔ اردو زبان میں مواد پڑھنے کے لیے اس ربط پر جاٗئیں۔ اردو لکھنے کے لیے لینگویج بار پر کلک کر کے اردو متنخب کر لیں۔



ونڈوز ایکس پی کے لیے اوپر والےا انسٹالر کو چلانے سے پہلے ونڈوز ایکس پی اردو لینگویج سپورٹ انسٹالر انسٹال کرنا ہو گا۔ یا
اوپر والے انسٹالر کو چلانے کے بعد یہ سٹپ کرنا ہو گا۔

یہ انسٹالر ونڈوز کے پروگرام IExpress سے بنایا گیا ہے۔

ایپڈیٹ 26/06/2011: اب آپ محمد بلال کے پاک اردو انسٹالر کو بھی اردو انسٹال کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

ایجوکیشنل گیمنگ یو ایس بی