پیر، 6 جون، 2011

ونڈوز ایکس پی، وسٹا اور ونڈوز 7 کے لیے اردو انسٹالر

(Click here to view this post in English language)
urdu.ca والوں کی فائلیں استعمال کرتے ہوئے ونڈوز 7 اور ونڈوز وسٹا کے لیے 18 ایم بی کا انسٹالر بنایا ہے، جو کہ اس ربط, اردو انسٹالر, سے اتارا جا سکتا ہے۔

اس کو چلانے سے ایک اردو فانٹ 'جمیل نوری نستعلیق' اور اردو کیبورڈ انسٹال ہو جاتا ہے۔ اردو زبان میں مواد پڑھنے کے لیے اس ربط پر جاٗئیں۔ اردو لکھنے کے لیے لینگویج بار پر کلک کر کے اردو متنخب کر لیں۔



ونڈوز ایکس پی کے لیے اوپر والےا انسٹالر کو چلانے سے پہلے ونڈوز ایکس پی اردو لینگویج سپورٹ انسٹالر انسٹال کرنا ہو گا۔ یا
اوپر والے انسٹالر کو چلانے کے بعد یہ سٹپ کرنا ہو گا۔

یہ انسٹالر ونڈوز کے پروگرام IExpress سے بنایا گیا ہے۔

ایپڈیٹ 26/06/2011: اب آپ محمد بلال کے پاک اردو انسٹالر کو بھی اردو انسٹال کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

10 تبصرے :

  1. چلو یہ مسئلہ بھی حل ہوا
    شکریہ مہربان

    جواب دیںحذف کریں
  2. بھائی جان ساونڈ کا ڈرائیور تو انسٹال کریں

    جواب دیںحذف کریں
  3. ہاہاہا، بھائی کی کیا نظر ہے۔ یہ ایک ٹیسٹنگ مشین ہے جو کہ ورچیوئل باکس میں انسٹال ہے۔ اس لیے ڈرائیورز کی بلکل پروہ نہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. عامر بھائی معذرت کہ میری اس پر آج نظر پڑی ہے۔ اصل اور سب سے بڑا مسئلہ ونڈوز ایکس پی میں سی ڈی اور کی بورڈ کی انسٹالیشن کے چکر سے جان چھڑانا تھی اس لیے اگر ونڈوز ایکس پی کے لیے درکار فائلز انسٹالر میں نہیں ہیں تو پھر انسٹالر کا بنیادی مقصد فوت ہو جاتاہے۔ آپ نے سندھی کے انسٹالر دیکھے ہوں گے انہوں نے تمام ونڈوز ورژن کے لیے ایک ہی انسٹالر بنایا ہے اور وہ تمام کام کرتا ہے۔ اس سے صارف کی جان چھوٹ جاتی ہے۔
    اس لیے کوشش کریں کہ دو سیٹ اپ نہ چلانے پڑیں۔ بلال کا کام بہت اچھا تو ہے لیکن انہوں نے ایکس پی اور سیون/وسٹا کے لیے الگ الگ انسٹالر بنایا ہے۔ میرے خیال میں ایک ہی انسٹالر ہونا چاہیے۔
    باقی آپ کی محنت پر بہت شکریہ۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. ابو شامل بھائی، کوئی بات نہیں، ویسے بھی میں نے تو کوئی خاص کام نہیں کیا۔

    میرے خیال میں ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز 7 کے لیے الگ الگ انسٹالر بنانا کوئی زیادہ غلط بات نہیں، چلیں پھر بھی کوشش کرتے ہیں کہ کوئی صورت بن جائے۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. مجھے آپ اپنی شاگردی ميں قبول کر ليں تو مجھے مسرت ہو گی ۔ کيونکہ ميرا مغز آنسر دے گيا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  7. ميں نے وزٹا اور 7 کيلئے اُردو انسٹالر ڈاؤن لوڈ کر ليا ہے ۔ کسی دن وقت ملا تو انسٹال کروں گا اس کے بعد آپ کے پاس حاضر ہوں گا

    جواب دیںحذف کریں
  8. ہاہاہا، انکل میں یہ گستاخی کیسے کر سکتا ہوں!۔

    آپ کو کوئی چیز سمجھ نہیں آئی تو ضرور پوچھیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  9. thank u sssssssssssssssssssooo muchhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhhh

    جواب دیںحذف کریں
  10. میرا یہ بلاگ بھی دکھ لیں
    http://mera-tajzia.blogspot.com/

    جواب دیںحذف کریں

تبصرے اردو میں لکھنے کے لیے ان روابط کو ایک نئی ٹیب میں کھولیں اور اردو لکھ کر کاپی پیسٹ سے کام چلائیں (:
اردو ایڈیٹر

مستقل اردو لکھنے کے لیے اس ربط پر جائیں۔

ایجوکیشنل گیمنگ یو ایس بی