بدھ، 25 جنوری، 2012

ڈیٹا برابر کرنا

یہ ان دنوں کی بات ہے جب آتش جوان تھا، یعنی میں کامسٹیٹس واہ یونیورسٹی میں اپنی کمپیوٹر ماسٹر ڈگری کر رہا تھا۔ میرا تازہ ترین ڈیٹا کبھی ہوسٹل پی سی پر ہوتا تھا اور کبھی کیمپس میں۔ میں اس تازہ ترین ڈیٹا کی کاپی فلیش ڈرائیو میں رکھتا تھا۔ عام طور پر ہم لوگ بار بار پورے پورے فولڈرز کاپی پیسٹ کر دیتے ہیں، جبکہ نیا ڈیٹا یا تبدیل شدہ ڈیٹا تھوڑا ہی ہوتا ہے۔ یا جب کام زیادہ ہو جائے تو یہ یاد رکھنا کہ کونسا ڈیٹا تازہ ترین ہے، مشکل ہے۔

اس مسلے کے حل کے لیے کچھ عرصہ قبل کام کیا تھا، جس میں کچھ خامیاں تھیں۔ اب اسے بہتر کیا تو خیال آیا کہ کیوں نہ دوبادہ سے شیئر کر دیا جائے۔ یہ کام وژؤل بیسک سکریپٹ میں کیا گیا ہے، یعنی یہ صرف ونڈوز کے لیے ہے اور سارا کام میں نے نہیں کیا بلکہ کچھ انٹرنیٹ سے بھی مدد لی ہے۔ کوئی بھی اسکا کوڈ دیکھ یا تبدیل کر سکتا ہے اور اسکو چلانے کے لیے انسٹال کرنے کی ضرورت نہں ہے۔
ڈیٹا برابر (synchronise) کرنا


اوپر لینک پر کلک کریں اور وہاں دائیں طرف ڈائنلوڈ پر کلک کر کے اتار لیں۔ اور چلائیں


پہلے سورس متنخب کریں جہاں سے ڈیٹا کاپی کرنا ہے۔ پھر ٹارگٹ متنخب کریں جہاں پر ڈیٹا کاپی کرنا ہے۔ بس پھر اللہ اللہ کریں :)۔

اگر دونوں طرف ڈیٹا برابر (synchronise) کرنا ہو تو ایک دفعہ سورس سے ٹارگٹ کی طرف چلائیں اور دوبارہ ٹارگٹ سے سورس کی طرف چلائیں۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف نئی یا تبدیل شدہ فائیلز کو ہی کاپی کرئے گا۔ اور سورس و ٹارگٹ کی تازہ ترین فائیلز ٹارگٹ پر آ جائیں گی۔

یہ کام بنیادی طور پر میں نے اپنے لیے کیا تھا، مگر آپ بھی فائدہ اٹھا لیں تو حرج نہیں، پر دعائوں میں ضرور یاد رکھیں۔

اپڈیٹ سوال: "کیا ایسا ہو سکتا ہےکہ ٹارگٹ اور سورس فولڈر پہلے ہی سے متعین ہو اور بار بار سورس اور ٹارگٹ دینے کی زحمت سے بچا جائے؟"

جواب: جی بلکل یہ کام بڑی آسانی سے کیا جا سکتا ہے
'Synchronize Data 2012-01-06-01.bat' فائل پر رائیٹ کلک کر کے 'Edit' پر کلک کریں تو یہ فائل نوٹ پیڈ میں کھل جائے گی
اب اس لائین
strSource = BrowseFolder( "", True, "Select a SOURCE folder:" )
کو اپنے سورس سے بدل دیں مثلا
strSource = "C:\Your Source Folder\And Its Path"
اسی طرح آپ 'strDestination ' میں اپنے ٹارگٹ سے بدل دیں مثلا
strDestination = "C:\Your Destination Folder\And Its Path"

مزید معلومات:
 پاک نیٹ



8 تبصرے :

  1. اسی ضمن میں یہ دو اطلاقیے بھی چیک کریں:

    http://freefilesync.sourceforge.net/
    http://synchronicity.sourceforge.net/

    ویسے روزمرّ کے لئے بہتر حل
    dropbox ہے

    جواب دیںحذف کریں
  2. بہت خوب، کیا یہ آپ نے بنایا ہے؟ اور کیا اسے لینکس پر پورٹ کیا جاسکتا ہے؟

    جواب دیںحذف کریں
  3. مکی صاحب، یہ کام وژؤل بیسک سکریپٹ میں کیا گیا ہے، یعنی یہ صرف ونڈوز کے لیے ہے۔اور سارا کام میں نے نہیں کیا بلکہ کچھ انٹرنیٹ سے بھی مدد لی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. کاشف صاحب، یہ بہت اچھے پروگرامز ہیں۔ میں نے چھوٹا سا کام کیا تھا سوچا شئر کر دوں۔ اور یہ سکریپٹ میں لکھا ہوا ہے۔ کوئی بھی اسکا کوڈ دیکھ سکتا ہے اور اسکو چلانے کے لیے انسٹال کرنے کی ضرورت نہں ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. یہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. Great work Aamir sb.
    And nice to see your enthusiasm.
    May be i add my 2 cents as well. under linux use the following command

    'rsync -curv /sourcefolder /target folder'

    curv are the switches that i mostly use and do all what i want for a synchronizer to do. for more information it is always a great idea to do man rsync on a shell command line

    Muhammad Junaid Malik

    جواب دیںحذف کریں
  7. فولڈر سنک ٹوائے کے نام سے مائیکروسافٹ کا ایک پروگرام ہے، ڈاٹ نیٹ میں لکھا ہوا۔ میں وہی استعمال کرتا ہوں اس کام کے لیے۔

    جواب دیںحذف کریں

تبصرے اردو میں لکھنے کے لیے ان روابط کو ایک نئی ٹیب میں کھولیں اور اردو لکھ کر کاپی پیسٹ سے کام چلائیں (:
اردو ایڈیٹر

مستقل اردو لکھنے کے لیے اس ربط پر جائیں۔

ایجوکیشنل گیمنگ یو ایس بی