ہفتہ، 31 اکتوبر، 2015

مفت ۔ روشن ٹیک پوائنٹ آف سیل آپریٹنگ سسٹم 1

ڈائونلوڈ

 تعارف

میں یہ بتاتے ہوئے بہت فخر محسوس کر رہا ہوں کہ روشن ٹیک پوائنٹ آف سیل آپریٹنگ سسٹم 1 مفت ڈائونلوڈ کے لیے دستیاب ہے۔ یہ ایک مکمل لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے جس میں پوائنٹ آف سیل پہلے سے ہی انسٹال ہوتا ہے۔

پوائنٹ آف سیل کیا ہے؟

پوائنٹ آف سیل  ایک کمپیوٹر پروگرام یا سافٹ ویئر ہے جو آپ کی دوکان، کاروبار یا بزنس کو چلانے میں مددگار ہوتا ہے۔ یہ آپ کی سیل کا ریکارڈ رکھتا ہے، رسید پرنٹ کرتا ہے، سامان کی تعداد بتاتا ہے اور اسی طرح بہت سی رپورٹس بتاتا ہے۔ مثلا آج کتنی سیل ہوئی، منافع کتنا ہوا وغیرہ۔ اسی طرح یہ پچھلے دنوں کا حساب بھی بتاتا ہے مثلا مہینہ وار سیل یا پورے سال کی سیل اور اس کے ساتھ ساتھ منافع وغیرہ بھی بتاتا ہے۔

آپ اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

یہ ساری چیزوں کا حساب کتاب رکھتا ہے، آپ چوری چکاری وغیرہ کا بہت جلد پتہ چلا سکتے ہیں
آپ کو روزانہ کے حساب سے اپنے نفع کا پتہ چلتا رہتا ہے
جو چیزیں کم پڑ گئی ہیں ان کی لسٹ بتاتا ہے
اگر آپ کے کاروبار پر زیادہ ملازمین کام کرتے  ہیں تو یہ ان کی کارکردگی کا الگ الگ ریکارڈ بتاتا ہے
اگر آپ اسے انٹرنیٹ کے ساتھ منسک کر دیں تو دنیا میں  کہیں سے بھی تمام رپورٹس چیک کر سکتے ہیں
جو پروڈکٹس زیادہ سیل ہو رہی ہیں ان کی رپورٹ دیتا ہے
یہ رسید چند سکینڈ میں پرنٹ کر دیتا ہے
اسے آپ ایک سے زیادہ کمپیوٹرز پر انسٹال کر سکتے ہیں
بار کوڈز سے آسان ڈیٹا انٹری کر سکتے ہیں

سپورٹ

سپورٹ قیمتا دستیاب ہے، صرف 500 روپے مہینہ یا 5 ڈالر مہینہ۔

عطیات

کیا میں کچھ اچھا کر رہا ہوں؟ عطیات دینے کے لیے مجھ سے رابطہ کریں۔

مزید معلومات

مزید معلومات یہاں پر ہی بعد میں ڈالی جائے گی۔

مزید معلومات اس ربط پر دستیاب ہیں۔

2 تبصرے :

  1. السلام علیکم!
    عامر بھائی کیسے مزاج ہیں؟ امید ہے اللہ کے فضل و کرم سے بخیریت ہوں گے۔
    میں نے آپ کا تیارکردہ روشن ٹیک ڈاٹ کام پوائنٹ آف سیل ڈاؤنلوڈ کرکے استعمال کرکے چیک کیا جو کہ مجھے پسند آیا۔
    البتہ ایک دو چیزوں کے متعلق پوچھنا چاہوں گا۔
    1۔ سافٹ وئیر کا بار کوڈ جنریٹر کام نہیں کررہا ہے۔ بار کوڈ والا صفحہ تو کھلتا ہے لیکن بار کوڈ دکھائی نہیں دیتے۔
    2۔ کیا آؤٹ پٹ (رسید کے پرنٹ) کا فارمیٹ اپنی مرضی سے بنایا جاسکتا ہے یا لوگو وغیرہ شامل کیا جاسکتا ہے؟

    آپ کے جواب کا متنظر۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم اسلام، اللہ کا شکر ہے۔
      1۔ بارکوڈ کے لیے پہلے پروڈکٹ کے چیک باکس پر کلک کریں پھر جنریٹ کریں۔
      2۔ یہ ہپی ایچ پی میں بنا ہو اہے۔ آپ لینکس میں www فولڈر میں جا کر تبدیلی کر سکتے ہیں۔

      مجھے فیس بک پر ایڈ کریں اور مزید بات کر سکتے ہیں۔
      fb.com/asakpke

      حذف کریں

تبصرے اردو میں لکھنے کے لیے ان روابط کو ایک نئی ٹیب میں کھولیں اور اردو لکھ کر کاپی پیسٹ سے کام چلائیں (:
اردو ایڈیٹر

مستقل اردو لکھنے کے لیے اس ربط پر جائیں۔

ایجوکیشنل گیمنگ یو ایس بی