میرے متعلق

میرا نام عامر شہزاد ہے۔ اٹک شہر، پاکستان سے تعلق ہے۔ میٹرک مناسب نمبروں سے پاس کیا اور ایف ایس سی برے۔ اسکے بعد کمپیوٹر سے دوستی ہو گئی، ایک سال کا ڈپلومہ کیا، آرام نہ آیا تو دو سال کا کیا اور ساتھ ہی بی اے، اس سے بھی آفاقہ نہ ہوا تو کمپیوٹر سائینس میں ماسٹر کرنے کی ٹھان لی۔ اسکے بعد بھائی نے اپنی کمپنی میں کام دے دیا۔ مزید پڑھائی سے توبہ کر لی مگر تجربات سے نہیں۔

پہلی دفعہ اردو بلاگ بنا رہا ہوں۔ اور بہت خوش ہوں کہ اب ویب پر اردو کا بہت کام ہو رہا ہے۔ میری ایک عدد انگریزی بلاگ بھی ہے جسکا پتہ یہ ہے۔

اور یوٹیوب چینل
Youtube.com/asakpke

کچھ لوگوں کا سوال ہے کہ یہ asakpke کیا بلا ہے؟
یہ نیچے دی گئی لائین کا مخفف ہے، اسے آپ عامر شہزاد ہی پڑھیں۔ اس عجیب سی آئی ڈی کو بنائے کی سادہ سی وجہ پسند کی آئی ڈی نہ ملنا ہے۔
(: Aamir Shahzad AttocK PaKistan Email/Earth

نوٹ: اردو لکھنے کے لیئے آپ یہ پتہ استعمال کر سکتے ہیں۔



4 تبصرے :

  1. زبردست تعارف بھائی بہت اچھا لگا آپ کا بلاگ دیکھ کر
    کبھی میرے بلاگز پر بھی تشریف لائیے دلی خوشی ہوگی
    jogidadera.blogspot.com

    جواب دیںحذف کریں
  2. ماشاء اللہ زبردست
    بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا آپ سے ان شاء اللہ

    جواب دیںحذف کریں

تبصرے اردو میں لکھنے کے لیے ان روابط کو ایک نئی ٹیب میں کھولیں اور اردو لکھ کر کاپی پیسٹ سے کام چلائیں (:
اردو ایڈیٹر

مستقل اردو لکھنے کے لیے اس ربط پر جائیں۔

ایجوکیشنل گیمنگ یو ایس بی