جمعرات، 30 جون، 2011

لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنا سیکھیں (اردو میں مکمل ویڈیو گائیڈ)۔

(Click here to view this post in English language)

نوٹ:‌ لینکس کو انسٹال کرنے کے مزید مختلف طریقے اس ربط (لینکس انسٹال کریں ) پر ہیں۔


اسلام علیکم، میں عامر شہزاد, اٹک شہر، پاکستان سے آپ کی خدمت میں لینکس انسٹال کرنا سیکھیں کے ساتھ حاضر ہوں۔

لینکس ایک کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے، مثلا جیسے کہ ونڈوز یا میگ آپریٹنگ سسٹم۔ لینکس کو استعمال کرنا کافی آسان ہے۔ ابھی آپ کو نیچے ویڈیو میں لینکس کا ڈیسکٹاپ نظر آ رہا ہے۔ مائی کمپیوٹر، مائی ڈاکومنٹس اور ریسائیکل بن کو دیکھنے کے لیے کمپیوٹر، یوزرز ہوم اور ٹریش کے آئیکونز پر کلک کریں۔ سٹارٹ مینیو کو دیکھنے کے لیے نیچے زیڈ بٹن پر کلک کریں۔

لینکس کیوں بہتر ہے

کیونکہ لینکس اوپن سورس اور مفت ہے اس لیے مختلف لوگوں نے اپنی ضروریات کے مطابق لینکس کی مختلف قسمیں بنائیں ہیں۔ یہاں پر لینکس کی ایک آسان قسم زورن او ایس کو انسٹال کرنا بتایا جائے گا، جو کہ ونڈوز کے یوزرز کے لیے بہت آسان ہے۔

یہاں پر ونڈوز 7 کے ساتھ لینکس کو انسٹال کرنا بتایا جائے گا، یعنی ونڈوز کو ختم نہیں کیا جائے گا۔ یہ طریقہ ونڈوز ایکس پی پر بھی تقریبا قابل عمل ہو گا۔

لینکس کو انسٹال کرنے کے لیے سب سے پہلے اسے نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنا ہو گا۔ نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے بہتر ہے کہ ڈاؤنلوڈ ایکسلیریٹر کا استعمال کریں، کیونکہ لائیٹ جانے یا کسی اور خرابی کی صورت میں آپ کا ڈاؤنلوڈ ضایع نہیں ہو گا۔

زورن او ایس لینکس کو میں‌خود کافی عرصے سے ہوم یوز کے لیے استعمال کر رہا ہوں۔ ونڈوز میں کبھی کبھار جانا ہوتا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ونڈوز مت سیکھیں یا مت استعمال کریں۔ میں یہ کہتا ہوں‌کہ لینکس ایک اچھا سسٹم ہے، بلکہ قابل اعتبار ہونے کے حوالے سے مشہور ہے۔ ونڈوز اور لینکس دونوں کا استعمال کریں۔ دونوں کو اکٹھا انسٹال کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ ویڈیوز میں بتایا گیا ہے۔

لینکس کی ایک اچھی بات یہ ہے کہ آپ پورے لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم کو ایک ہی سی ڈی، ڈی وی ڈی یا یو ایس بی سے بغیر انسٹال کیے لائیو چلا سکتے ہیں۔ یعنی جب آپ لینکس لائیو سسٹم کو شٹ ڈائون کر‌کہ سی ڈی، ڈی وی ڈی یا یو ایس بی باہر نکال دیں گے تو آپ کا سسٹم جوں کا توں رہے گا۔ مطلب آپ کے سسٹم میں کوئی تبدیلی نہیں‌ہو گی۔

اس لیے عام طور پر لوگ لینکس کو لائیو سی ڈی، ڈی وی ڈی یا یو ایس بی سے چلا کر چیک کرتے ہیں کہ آپ کے کمپیوٹر کی سب چیزیں درست چل رہی ہیں، پھر اسے اسٹال کرتے ہیں ورنہ کوئی دوسرا لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم چیک کرتے ہیں۔

میں کہتا ہوں کہ کم از کم لینکس کی لائیو سی ڈی، ڈی وی ڈی یا یو ایس بی تو بنا ہی لینی چاہیے۔ اسکو چلانے سے سسٹم میں‌ کوئی فرق بھی نہیں پڑتا۔ البتہ لائیو سسٹم تھوڑا سا آہستہ چلتا ہے بنسبت انسٹال ہوئے سسٹم کے۔ نتائج تسلی بخش ہوں تو مکمل انسٹال کر لیں۔

لینکس کو انسٹال کرنے کے لیے کتنی اسپیس کی ضرورت ہے؟ یہ لینکس کی قسم پر منحصر ہے، مثلا زورن او ایس کے لیے تقریبا 10 جی بی چاہیے اور اوبنٹو لینکس کے لیے تقریبا 5 جی بی بھی کافی ہے۔ ڈی ایس ایل لینکس تو صرف 50 ایم بی پر بھی ہو جاتی ہیں، پر لینکس کی یہ قسم عام لوگوں‌ کے لیے اتنی کارآمد نہیں ہے۔

زیادہ تر سسٹم کے لیے 32 بٹ لینکس انسٹال کرنا  کافی ہوتا ہے۔ اگر آپ کا کمپیوٹر سسٹم 64 بٹ ہے اور ریم 4 جی بی یا اس سے زیادہ ہے تو پھر 64 بٹ لینکس انسٹال کرنا بہتر ہے۔

گیمز کے حوالے سے لینکس روز بروز بہتر ہو رہی ہے۔ بلکہ اب تو بہت اچھی اچھی گیمز لینکس پر موجود ہیں اور پلے آون لینکس سے آپ بہت سی ونڈوز کی گیمز بھی لینکس میں چلا سکتے ہیں۔ پلے آون لینکس زورن او ایس لینکس میں پہلے سے ہی انسٹال ہوتا ہے۔ کیمو فار کیڈز کے بارے میں کیا خیال ہے؟ یہ کیا بلا ہے؟ یہ بچوں کے لیے لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اس میں بچوں کی گیمز اور تعلیمی پروگرامز شامل ہیں۔

لینکس میں بہت تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ مثلا اونبٹو لینکس 2004 میں شروع ہوئی اور اب اس کے نئے ورژن دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

زورن او ایس 5 اوبنٹو 04۔11 پر بیس کر کے بنا ہے مگر یونٹی ڈیسکٹاپ اور گنوم 3 کی بجائے گنوم ایکس۔2 استعمال کرتا ہے۔ اس میں زورن او ایس کے خصوصی پروگرام شامل ہیں، مثلا زورن لک چینجر، زورن انٹرنیٹ براوئزر منیجر وغیرہ شامل ہیں۔

ویڈیوز دیکھیں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ بہتر ہے کہ اسے یوٹیوب پر فل سکرین موڈ میں دیکھیں۔

آپ اس ربط سے ان ویڈیوز کو ڈائونلوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

ایپڈیٹ 2012-11-28: اب آپ یہ ویڈیوز فیس بک پر بھی چیک کر سکتے ہیں، ویڈیو 1، ویڈیو 2، ویڈیو 3

ایپڈیٹ 2013-04-05: اب آپ یہ ویڈیوز ویمیو پر بھی چیک کر سکتے ہیں، ویڈیو 1، ویڈیو 2، ویڈیو 3






ایپڈیٹ نوٹ 2013-07-15: ویسے تو بایوس میں سٹینگ کرنے سے یو ایس بی بوٹ مسلہ حل ہو جاتا ہے مگر بعض کمپنی کی یو ایس بی کو آپکا مڈر بورڈ سپورٹ نہیں کرتا، اس صورت میں آپکو یو ایس بی بدلنی پڑتی ہے۔

نوٹ: اگر نارمل طویقے سے انسٹالیشن نہ ہو سکے تو مینیولی پارٹیشن کے ساتھ انسٹالیشن کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس کے لیے اس ربط کو چیک کریں۔

اگر آپ اپنے کمپیوٹر سسٹم سے لینکس کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں تو یہ انگریزی ویڈیو ملاحظہ کریں، پر پہلے یہ تسلی کر لیں کہ آپ اپنا لینکس آپریٹنگ سسٹم والا ڈیٹا محفوظ کر چکے ہیں۔ 

 


لینکس کو انسٹال کرنے کے مزید مختلف طریقے اس ربط (لینکس انسٹال کریں ) پر ہیں۔

ایپڈیٹ 2013-07-08: زورن 6 کے بارے میں اس ربط پر انگریزی میں کافی اچھی معلومات ہیں۔


مزید معلومات ان روابط پر
پاک نیٹ
اردو نامہ
اردو کوڈر لینکس فورم
زورن او ایس فورم
فیس بک
میری انگریزی بلاگ
صراط الہدی
اردو مجلس
 یوٹیوب
گوگل پلس
ماہنامہ کمپیوٹنگ فورمز
القلم فورم 

43 تبصرے :

  1. عامر بھائی،Mac OS system install کے متعلق بھی معلومات فراہم کریں

    جواب دیںحذف کریں
  2. Amair bahi agar is ko uninstall karna ho to kia tariqa hai ,wo be bata dy

    جواب دیںحذف کریں
  3. بھائی میرے پاس میگ کے بارے میں‌زیادہ معلومات نہیں‌ہیں البتہ لینکس ختم کرنے کے لیے بعد میں‌کچھ لکھوں‌گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. لینکس میں ونڈوز کے سافٹ ویئرز جیسا کہ آٹو کیڈ یا 3ڈی اسٹوڈیو میکس وغیرہ چل سکتے ہیں؟

    جواب دیںحذف کریں
  5. کچھ پروگرامز چل سکتے ہیں۔ تفصیل اس ربط پر چیک کی جا سکتی ہے۔
    http://appdb.winehq.org/objectManager.php?sClass=application&sTitle=Browse%20Applications&sOrderBy=appName&bAscending=true

    http://architectafrica.com/bin0/news200411111_wine.html

    زورن میں وائن نامی پروگرام پہلے سے انسٹال ہوتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. بہت فائدہ مند پوسٹ ہے۔ خاص کمپیوٹر کے اس شیدائیوں کے لیے جو نئے تجربات سے ہر وقت سیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. عاصم صاحب، پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  8. یہ غالباً واحد مضمون ہے جسے بار بار دیکھ کر برا نہیں لگ رہا۔ آپ نے بہت بڑا کام کیا ہے۔ اس مضمون کو بار بار شایع کرتے رہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  9. پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ میں اس کو بار بار شائع نہیں کرنا چاہتا مگر اس پوسٹ میں جب بھی کوئی تبدیلی کرتا ہوں اردو سیارہ پر پھر سے آ جاتا ہے، اس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

    جواب دیںحذف کریں
  10. بہت خوب زبردست۔۔۔ گو کہ میں ابھی تک مکمل طور پر لینکس پر منتقل نہیں ہوا لیکن پھر بھی مجھے آپ کے ٹیوٹوریلز سے لینکس کے بارے میں کافی کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر دے۔۔۔آمین

    جواب دیںحذف کریں
  11. سلام
    بھائی جان آپکی تھوڑی مدد چاہیے۔
    پہلے میں اردو ان پیج میں لکھا کرتا تھا لیکن میرے انٹی وائرس اے وی جی نے اس میں وائرس ڈھونڈ کر اس کو بند کر دیا ہے اب مجھے اردو لکھنے میں پریشانی ہوتی ہے ۔ اردو نگار یونیکوڈ استعمال کر رہا ہوں پر وہ فضول ہے۔ براہ کرم کوئی سافٹ ویر تو بتا دیں جو میں ’مفت‘ ڈائون لوڈ بھی کر سکوں اور استعمال میں بھی اچھا ہو۔چونکہ میں پاکستان میں نہیں رہتا تو فی الوقت سی ڈی سے سافٹ ویر حاصل کر نا بھی نا ممکن ہے میرے لیے۔
    پیشگی شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  12. بھائی ہم تو خود یونیکوڈ اردو سے ہی کام چلاتے ہیں۔
    پاک اردو انسٹالر انسٹال کریں اور اردو لکھیں۔
    http://www.mbilalm.com/urdu-installer.php

    جواب دیںحذف کریں
  13. بھائی جان بہت شکریہ۔ سوال یہ ہے کہ یہ مجھ جیسے نکمے جو فونیٹک لکھتے ہیں ان کے لیے بھی ٹھیک ہے یا نہیں؟

    جواب دیںحذف کریں
  14. بہت اچھا۔۔۔۔بھا ئی جان ایک سوال تھا کہ کسی بھی ویڈیو کے اندر کوئی اور یا اپنی ویڈیو کیسے چلاتے ہیں.یعنی ویڈیو کے اندر ویڈیو۔بتا کر شکریہ کا موقع دیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  15. بہت اچھا۔۔۔۔۔۔بھائی یہ تو بتا دیں کہ ویڈیو کے اندر ویڈیو کیسے چلتی ہے

    جواب دیںحذف کریں
  16. وسیم صاحب، میں آپ کا سوال پوری طرح نہیں سمجھ سکا!۔

    ویسے ویڈیو کے پروگرامز ملتے ہیں جن میں آپ بہت سے چھوٹی چھوٹی ویڈیوز، تصویروں اور آوازوں کا ملا کر بڑی ویڈیو بنا لیتے ہیں مثلا ونڈوز ایکس پی میں اس کام کے لیے ایک پروگرام پہلے سے ہی انسٹال ہوتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  17. پروگرام کا نام ونڈوز مووی میکر ہے
    http://www.youtube.com/watch?v=JZXK68NS7gU

    جواب دیںحذف کریں
  18. علی صاحب، اسکا کیبورڈ فونیٹک ہی یا اس کی طرح ہے، اس لیے استعمال آسان ہے

    جواب دیںحذف کریں
  19. محترم عامر شہزاد صاحب: " آپ کا بُہت بُہت شُکریہ " یقیناً وہ اچّھے انسان ہوتے ہیں جو دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرتے ہیں ۔

    جواب دیںحذف کریں
  20. ASALAM-O-ALAIKUM

    AMIR BHAI ..MENE UBUNTU LINUX INTALL KERTA HUN ..TO MERA DVD ROM NAHI CHALTA....?

    REPLY PLZ

    جواب دیںحذف کریں
  21. @Jawad Ahmad, وعلیکم اسلام، آپ یو ایس بی سے کیوں نہیں انسٹال کرتے؟

    جواب دیںحذف کریں
  22. زورن انسٹال کرنا اور چلانا تو شان دار ہے، لیکن اسے ان انسٹال کرنا خاصا مشکل کام ہے کہ ڈیول بوٹ پر مسئلہ کردیتا ہے۔ اس بارے میں بھی کوئی راہنما گائیڈ لکھ دیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  23. عمار ابنِ ضیا بھائی لگتا ہے کہ آپ نے اوپر اس حصے میں ویڈیو کو چیک نہیں کیا 'اگر آپ اپنے کمپیوٹر سسٹم سے لینکس کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں تو یہ انگریزی ویڈیو ملاحظہ کریں، پر پہلے یہ تسلی کر لیں کہ آپ اپنا لینکس آپریٹنگ سسٹم والا ڈیٹا محفوظ کر چکے ہیں۔'
    https://www.youtube.com/watch?v=uUgf84bdYvg

    جواب دیںحذف کریں
  24. masha alla bahut hi achha hai pad ke dil khush hogaya main iske bare me teacher ke pas bhi pada magar samajh me nahin aaya maagar aap ke video ne is chij ko samjha diya aap ka baht bahut shukriya

    جواب دیںحذف کریں
  25. arif ansari nepal@
    پسند کرنے کا شکریہ۔ آپ لینکس کے استعمال کے بارے میں بھی اردو ویڈیوز دیکھیں، وہ اس ربط پر ہیں۔
    http://asakpke-urdu.blogspot.com/2013/07/learn-to-use-linux-operating-system.html

    جواب دیںحذف کریں
  26. Bhai jaan,Linux ko instal krny ky tutorial nahi chal rahay plz upload tutorial for installing.JAZAK ALLAH

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. جناب پاکستان میں یوٹیوب فل حال نہیں چل رہی۔ آپ اوپر دوسرے لنکس چیک کر لیں

      حذف کریں
  27. اسلام علیکم میں نے آپ کے بتائے ہوئے طریقے سے لینکس انسٹال کر لیا مگر
    پی ٹی سی ایل ایوو سے نیٹ کنیکٹ نہیں ہو رہا جبکہ ونڈوذ میں تو یہ ڈیوائس پلگ اینڈ پلے ہے

    جواب دیںحذف کریں
  28. اسے چیک کریں
    http://binwaheed.blogspot.com/2010/12/connect-to-ptcl-evdoevo-from-ubuntu.html

    جواب دیںحذف کریں
  29. amir bhi linux direct download krna wala link bhi send kr dy

    جواب دیںحذف کریں
  30. یہ تبصرہ بلاگ کے ایک منتظم کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  31. یہ تبصرہ بلاگ کے ایک منتظم کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں

تبصرے اردو میں لکھنے کے لیے ان روابط کو ایک نئی ٹیب میں کھولیں اور اردو لکھ کر کاپی پیسٹ سے کام چلائیں (:
اردو ایڈیٹر

مستقل اردو لکھنے کے لیے اس ربط پر جائیں۔

ایجوکیشنل گیمنگ یو ایس بی