اتوار، 21 اگست، 2011

ماموں اور مامی خواب میں!۔

کچھ دن قبل خواب میں اپنے مرحوم ماموں (صدیق پرویز) اور مرحومہ مامی کو دیکھا۔ اس خواب میں میرے لیے کچھ پیغام تھا، جو کہ باقی لوگوں کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ اس خواب کو لکھنے کی بنیادی وجہ میرے خالہ زاد عثمان قیوم ہیں کہ انھوں نے کہا کہ اس کو بیان کروں۔ اس میں زیادہ دلچسپی تو میری فیملی کے لوگوں کو ہی ہو گی۔

خواب میں میں نے یہ دیکھا کہ میں کسی باہر ملک میں ہوں، غالبا ڈنمارک (میں کچھ عرصہ وہاں رہ چکا ہوں)۔
وہاں میں کسی بلاک کے اندر ہوں جہاں بہت سی بلڈنگ ہیں۔ میں ویاں کسی کام سے آیا تھا (جو کہ مجھے اب یاد نہیں)۔ بلاک سے واپسی کا رستہ میں بھول جاتا ہوں اور پریشان ہوتا ہوں اور غالبا اس وقت گھر کا رستہ بھی یاد نہیں ہوتا۔ میں رستہ کی تلاش میں یہاں وہاں جا رہا ہوتا ہوں کہ اچانک دیکھتا ہوں کہ میرے ماموں اور مامی سامنے کھڑے ہیں، میرے سامنے دائیں ہاتھ پر ماموں اور بائیں ہاتھ پر مامی۔

دونوں نے صاف ستھرے کپڑے پہن رکھے ہیں اور صحت بھی اچھی معلوم ہوتی ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ مجھے خواب میں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ دونوں فوت ہو چکے ہیں۔ اور ان کو اچھی حالت میں دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے، امید ہے کہ اللہ تعالی نے ان کی آخرت اچھی کی ہے۔

دوسری مزے کی بات یہ ہے کہ میں خواب میں اکثر جانتا ہوتا ہوں کہ میں خواب دیکھ رہا ہوں۔ یعنی کسی بھی خوف و خطرہ کی جگہ بلا خوف کود پڑتا ہوں :)۔

ماموں مجھے مخاطب ہو کے کہتے ہیں کہ بیٹا اپنی نمازوں کی حفاظت کرو یا کہتے ہیں کہ اپنی نمازوں کی فکر کرو۔ اور خواب ختم ہو جاتا ہے۔

ویسے تو یہ پیغام صرف میرے لیے ہے، شائد میری نماز میں کوئی کوتاہی تھی، مگر اب دل میں خیال آتا ہے کہ شائد ان کا مقصد یہ بھی تھا کہ یہ پیغام انکی فیملی تک پہنچایا جائے، یعنی سب نماز کی پابندی کریں، یہی بات عثمان قیوم نے بھی خواب سن کر کہی۔ 

بے شک اللہ تعالی کو حساب دینا بہت مشکل کام ہے۔ اللہ تعالی ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

15 تبصرے :

  1. السلام اعلیکم
    بہت اچھا خواب ہے
    ان کے لیے بھی جو نمازوں میں کوتاہی کرتے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. خواب نیک ثابت ہو آپ کے لئے امید ہے اور دعا بھی

    ہمارے لئے بھی دعا کیا کیجئے
    یہ بھی سنت ہے دوسروں کے لئے دعا کرنا
    شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  3. شکریہ حضرات، اللہ ہم سب کو ہدایت دے۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. Allah humain hidayat dy aur humain aisa ban dy jesa wo pasnd krta hai:)

    جواب دیںحذف کریں
  5. ان کی خوش پوشی کو اللہ ان کی عافیت کی تعبیر کرے۔ آمین

    حفیظ میرے ایک دوست ہیں، وہ مجھے عجیب و غریب خواب سناتے ہیں، بالکل ایسے جیسے آپ نے کہا کہ آپ کو خواب میں معلوم تھا کہ وہ دونوں اللہ کو پیارے ہوچکے ہیں، اور آپ کو یہ بھی پتہ تھا کہ آپ خواب دیکھ رہے ہیں۔ ان شاء اللہان سے اجازت لے کر ذکر کروں گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. آمین، شکریہ۔

    جی ضرور ذکر کیجئے گا، کیا پتہ خلل دماغ کا ہو:)۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. ھا ھا ھا، نہیں بھائی ایسی بات نہیں۔ میں اسے سالوں سے نہیں جانتا، اس لیے آپ کی بات دل کو لگتی ہے۔ اب میرے دماغ پر شک مت کرنا، خیر آپ بھی مجھے نہیں جانتے اس لیے کرسکتے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. اللہ مرحوميں پر اپنی رحمتيں نازل کرے اور جو زندہ ہيں اُنہيں بھرپور نيکی کی توفيق دے

    جواب دیںحذف کریں
  9. محترم عامر شہزاد صاحب، عرض ہے کہ مجھے اس خواب کی تعبیر نہیں معلوم۔ ۔ ۔ لیکن خواب کی تشریح اپنی سوچ کے مطابق کر رہا ہوں تشریح میں وزن نظر آئے تو شائع کریں ورنہ آپکو اختیار ہے کہ ڈلیٹ کردیں ۔ الفاظ پر غور کریں نماز کی "حفاظت" کی بات ہورہی ہے ۔ آجکل نماز کی پابندی تو بُہت ہورہی ہے لیکن نماز کی "حفاظت" شاید ہی کسی سے ہورہی ہو ۔ نماز کی حفاظت صراط مستقیم پر چلنے کا نام ہے اللہ سے دُعا اُسی وقت مانگی جاتی ہے جب آپ اُس کام کو کرنے کی اپنی پوری جدوجہد اس میں صرف کر دیتے ہیں ۔ اور اصول بھی یہ ہی ہے۔ ۔ ۔ دن میں پانچ بار اللہ کے گھر میں اللہ سے صراط مستقیم پر چلنے کی بات کرتے ہیں اور صراط مستقیم پر چلنے میں اُسکی مدد چاہتے ہیں ۔ لیکن ہم اللہ کے گھر میں بیٹھ کر اللہ سے دھوکہ کرتے ہیں چونکہ مسجد سے نکل کر میں دودھ میں ملاوٹ کرتا ہوں ۔ میری داڑھی بھی ہے ماتھے پر پاپندی نماز کا نشان بھی لیکن میں رشوت برابر لے رہا ہوں میں نماز روزہ کا پابند ہوں اسمبلی میں جھوٹا حلف بھی اُٹھا تا ہوں میں الحاج ہوں لیکن پلاٹوں کے کاروبارمیں لوگوں سے ہیر پھیر بھی کرتا ہوں ۔ غرض کہ میں وہ کام کرتا ہوں جو صراط مستقیم کے دائرہ میں نہیں آتے۔ جن کو کرنے سے اسلام نے منع کیا ہے ۔ لیکن پھر میں نماز کے وقت اللہ کے گھر آکر اللہ سے پھر دھوکہ کرتا ہوں اور کہتا ہوں یا اللہ صراط مستقیم پر چلنے میں میری مدد فرما ۔ ۔ ۔

    جواب دیںحذف کریں
  10. بس بھائی آج کل شاپ کے کام میں مصروف ہوں۔

    جواب دیںحذف کریں

تبصرے اردو میں لکھنے کے لیے ان روابط کو ایک نئی ٹیب میں کھولیں اور اردو لکھ کر کاپی پیسٹ سے کام چلائیں (:
اردو ایڈیٹر

مستقل اردو لکھنے کے لیے اس ربط پر جائیں۔

ایجوکیشنل گیمنگ یو ایس بی