اتوار، 19 ستمبر، 2010

لینکس انسٹال کریں


(Click here to view this post in English language)

لینکس کیا ہے؟‌ یہ ایک کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے۔



اسکو مختلف طریقوں‌ سے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ مثلا

طریقہ نمبر 1: آسان طریقہ: اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی ہے تو یہ آسان طریقہ استعمال کریں


1۔ ووبی ونڈوز سافٹ وئیر ڈاؤنلوڈ کریں۔

2۔ ووبی کو رن کریں اور پاسورڈ دے کر انسٹال کے بٹن پر کلک کریں۔ یوزر نیم اور پاسورڈ یاد رکھیں، بعد میں ضرورت پڑے گا۔

3۔ جب ڈاؤنلوڈ ختم ہو گا تو یہ آپ کو کمپیوٹر ریسٹارٹ کرنے کا کہے گا۔

4۔ جب کمپیوٹر ریسٹارٹ ہو تو اس میں لینکس کو منتخب کریں۔ جب یہ پہلی دفعہ چلے گا تو انسٹالیشن کے باقی ماندہ حصے پورے کرے گا۔

5۔ اور مجھے دعاؤں ‌میں یاد رکھیں۔

بعد میں اگر آپ اس کو ان انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو ونڈوز کے کنٹرول پینل سے بآسانی کر سکتے ہیں۔

طریقہ نمبر 2:بہتر آسان طریقہ: اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی ہے تو یہ بہتر آسان طریقہ استعمال کریں
اگر آپ نے ایک کمپیوٹر پر لینکس انسٹال کرنی ہے تو طریقہ نمبر 1 کافی ہے، مگر جب ایک سے زیادہ کمپیوٹر ہوں‌ یا آپ کو دوبارہ اپنے کمپیوٹر پر لینکس انسٹال کرنی ہو تو یہ طریقہ بہتر آسان ہے۔ طریقہ نمبر 1 میں‌ سٹیپ 2 سے پہلے یہ کام کریں۔

1.1۔ لینکس کی آئی ایس او (ISO) فائل ڈاؤنلوڈ کریں۔

1.2۔ ووبی اور آئی ایس او فائل دونوں کو ایک ہی فولڈر میں‌ رکھیں۔

1.3۔ اور باقی طریقہ ایک جیسا ہی ہے۔

طریقہ نمبر 3:بہتر طریقہ: اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی ہے تو یہ بہتر طریقہ استعمال کریں
اگر آپ نے ایک کمپیوٹر پر لینکس انسٹال کرنی ہے تو طریقہ نمبر 1 کافی ہے، مگر جب ایک سے زیادہ کمپیوٹر ہوں‌ یا آپ کو دوبارہ اپنے کمپیوٹر پر لینکس انسٹال کرنی ہو یا لینکس کی فل انسٹالیشن کرنی ہو تو یہ طریقہ بہتر ہے۔
1۔ لینکس کی آئی ایس او (ISO) فائل ڈاؤنلوڈ کریں یا اپنی پسند کی لینکس ڈاؤنلوڈ کریں (یہ ضروری نہیں کہ آپ کی پسند کی لینکس ونڈوز کے اندر انسٹال ہو سکے)۔

2۔ آئی ایس او فائل کو سی ڈی پر برن کریں یا یو ایس بی ڈرائیو پر انسٹال کریں۔سی ڈی برن کرنے اور یو ایس بی ڈرائیو بنانے کا طریقہ کار اوپر لینک پر دیا گیا ہے۔

3۔ اب اس سی ڈی یا یو ایس بی ڈرائیو کو ونڈوز میں چلائیں‌ اور ونڈوز کے اندر انسٹال کر لیں۔ بعد میں اگر آپ اس کو ان انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو ونڈوز کے کنٹرول پینل سے بآسانی کر سکتے ہیں۔
Install Inside Windows

اوپر لینک میں لینکس کو فل انسٹال کرنے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے، لیکن بہتر ہے کہ آپ پہلے فل انسٹال نہ کریں یا پہلے تسلی کر لیں کہ سب چیزیں ٹھیک چل رہی ہیں، کیونکہ اسے آپ ان انسٹال نہیں کر سکتے، بلکہ مشکل ہے۔ اور دوسری بات یہ کہ فل انسٹالیشن ونڈوز بوٹ لوڈر کو بھی تبدیل کرتی ہے۔ یہ بھی اگرچے خطرناک بات نہیں کیونکہ آپ ونڈوز کی سی ڈی سے اسکا بوٹ لوڈر واپس لا سکتے ہیں۔ فل انسٹالیشن کی اچھی بات یہ ہے کہ لینکس نسبتا تیز چلتی ہے۔ اگر کسی وجہ سے آپکو دوبارہ فل انسٹالیشن کرنے کی ضرورت‌ہے تو اس ربط کو چیک کر لیں۔

طریقہ نمبر 4:لمبا طریقہ: اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی نہیں ہے تو یہ طریقہ استعمال کریں
مفت سی ڈی حاصل کرنے کے لیے اس ربط پر درخواست دیں۔‌ یاد رہے کہ سی ڈی آپ کو چار پانچ ہفتوں بعد ملے گی۔


مزید معلومات ان روابط پر

13 تبصرے :

  1. نو بیز کے لئے تو اچھا طریقہ ہے۔ سنا ہے ووبی کے ذریعے انسٹالیشن اس لئے کارگر نہیں ہو پاتی کہ ونڈوز کا فائل سسٹم ڈی فریگمنٹ ہوتا رہتا ہے۔ اور اگر ھارڈ ڈڑائیو پہ فریگمنٹڈ فائلیں بہت زیادہ ہو جائیں تو پھر اس طریقے سے انسٹال کیا گیا لینکس بھی سست پڑجاتا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. میں کچھ عرصہ قبل اپنے ڈھیر سارے ڈیٹا سے ہاتھ دھو چکا ہوں تب سے ہاتھ لگاتے ہوے ڈر ہی لگتا ہے لینکس کو :mrgreen:

    جواب دیںحذف کریں
  3. شکریہ صاحب
    نئے لوگوں کے لیے اچھی ٹپ ہے

    جواب دیںحذف کریں
  4. میرے ساتھ بھی ایسا ہو چکا ہے جب ریڈ ہیٹ 7.2 انسٹال کی تھی۔ مگر اس طریقہ کا سب سے اچھا فائدہ یہ ہی ہے کہ پارٹیشن اڑنے کا خطرہ بلکل نہیں ہوتا۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. میرے خیال میں‌آپ کا اندازہ غلط ہے۔ کیونکہ ووبی کی ایک ہی فائل بنتی ہے جسکو ونڈوز اپنے حساب سے جگہ دیتی ہے اور جب لینکس چلتی ہے تو وہ اپنے حساب سے اس میں تبدیلی کرتی رہتی ہے۔ اور ونڈوز کی فریگمنٹڈ فائلز لینکس کے لیے مسلہ نہیں بناتی کیونکہ لینکس ونڈوز کے اندر نہیں چلتی بلکہ خؤد سے چلتی ہے۔ البتہ ووبی نارمل انسٹالیشن سے کچھ آہستہ چلتی ہے جسکی وجہ اس کا اپنے فائل سسٹم میں نہ چلنا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. پرانے لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، کیونکہ آپ ووبی انسٹالیشن کو بعد میں فل انسٹالیشن میں تبدیل کر سکتے ہیں :mrgreen:
    http://lubi.sourceforge.net/lvpm.html

    جواب دیںحذف کریں
  7. فرصت کا کھیل ہے، انشااللہ چیک کروں گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. ضرور اور ہمیں بھی اپنے تجربات سے آگاہ کیجیے گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  9. طارق صاحب، حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ۔

    جواب دیںحذف کریں
  10. [...] لینکس کیا ہے اور کیسے انسٹال کی جاتی ہے؟ [...]

    جواب دیںحذف کریں
  11. میں نے بہت دفعہ لنکس کے بارے میں پڑھا ہے اور انسٹال کرنے کا طریقہ بھی پڑھا ہے لیکن کبھی انسٹال نہیں کیا کیوں کہ کسی طرح کا کوئی تجربہ نہیں ہے لیکن سوچا ہے اس دفعہ جب پاکستان جاؤں گاتو انسٹال کروں گا پھر آپ کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کروں گا شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  12. ضرور، بلکہ چند ایک دن بعد میں لینکس انسٹالیشن ویڈیو بنانے والا ہوں، جو کہ عام لوگوں کے لیے ہو گی۔ اس میں مکمل انستالیشن طریقہ بتایا جائے گا، ان شاءاللہ

    جواب دیںحذف کریں

تبصرے اردو میں لکھنے کے لیے ان روابط کو ایک نئی ٹیب میں کھولیں اور اردو لکھ کر کاپی پیسٹ سے کام چلائیں (:
اردو ایڈیٹر

مستقل اردو لکھنے کے لیے اس ربط پر جائیں۔

ایجوکیشنل گیمنگ یو ایس بی