بدھ، 18 مئی، 2011

کیا روح کے بغیر زندگی ممکن ہے؟


قرآن پاک کی ایک آیت نظر سے گزری اور یہ سوال ذہن میں گردش کر رہا ہے کہ کیا روح کے بغیر زندگی ممکن ہے؟
سوتے میں عارضی طور پر روح قبض ہو جاتی ہے تو اس وقت ہماری زندگی کیسے ممکن ہے؟

روح کے بارے میں جاننے کے لیے مندرجہ ذیل روابط پڑھنے سے افاقہ ہو گا۔

7 تبصرے :

  1. "جو لوگ فکر کرتے ہیں ان کے لیے اس میں نشانیاں ہیں"
    جزاک اللہ

    جواب دیںحذف کریں
  2. روح کيا ہے اس کی وضاہت قرآن و حديث ميں موجود ہے جو ميرے لئے کافی ہے ۔ اس سے قطع نظر کر کے اللہ کی عطا کردہ اپنی عقل سے سوچوں تو روح وہ غير مادی چيز ہے جس تک آج تک سائنس نہيں پہنچ پائی ۔ اور اگر سائنس کبھی روح تک پہنچ گئی تو کتاب کے تابع ہو چکی ہو گی

    جواب دیںحذف کریں
  3. اس سے بھی زیادہ اہم سوال یہ ہے کہ مرنے کے بعد ہمارا شعور کہاں جائے گا؟ جسم کے ساتھ جسے جزا و سزا کی پہلی منزل سے گذرنا ہے یہ عالم ارواح میں ؟

    جواب دیںحذف کریں
  4. اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے

    یہ نشانیاں بھی انھیں سمجھ آتی ہیں جنہیں اللہ تعالٰی نے عقل سلیم دے رکھی ہے۔ ورنہ ذہانت تو مردار خور گدھ کے پاس بھی بہت ہوتی ہے۔ مگر وہ پھولوں ، خوشبؤ، لطافت، وگیرہ کو سمجھنے سے قاصر ہوتی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. روح ایک حقیقت ہے مگر اسے کسی نے نہیں دیکھا۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. ڈاکٹر جواد صاحب، میرے خیال میں جسم ایک مشین کی طرح ہے۔ جو روح کے بغیر کچھ نہیں، اصل چیز روح ہے۔ اور شعور کا تعلق روح کے ساتھ زیادہ ہے۔ اس کا مطلب یہ بلکل بھی نہیں کہ جسم بے کار ہے، کیونکہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے پر اسی جسم میں روح لوٹائی جائے گی۔

    جواب دیںحذف کریں

تبصرے اردو میں لکھنے کے لیے ان روابط کو ایک نئی ٹیب میں کھولیں اور اردو لکھ کر کاپی پیسٹ سے کام چلائیں (:
اردو ایڈیٹر

مستقل اردو لکھنے کے لیے اس ربط پر جائیں۔

ایجوکیشنل گیمنگ یو ایس بی