ہفتہ، 26 مارچ، 2011

حدیث کی مشہور کتب میں اعلی درجے کی سرچ کریں

احادیث کی مشہور کتابوں میں الفاظ یا جملوں کے ساتھ حدیثیں ڈھونڈنے کے لیے یہ طریقہ استعمال کیا جا سکتا ہے

1۔ گوگل سرچ ویب سائیٹ پر جائیں http://www.google.com 

2۔ Advanced search پر کلک کریں۔

3۔ Search within a site or domain کے خانے میں saha-e-sittah.com یا حدیث کی کوئی اور ویب سائٹ لکھیں۔

4۔ all these words کے خانے میں اپنا مطلوبہ لفظ یا الفاظ لکھیں اور Advanced Search پر کلک کریں۔
سرچ شدہ مواد میں سب الفاظ موجود ہوں گے۔ یہ سب الفاظ کو ترتیب کے بغیر سرچ کرے گا۔ اگر ترتیب الفظ کی اہمیت ہے تو الفاظ کو this exact wording or phrase کے خانے میں لکھیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ سرچ شدہ مواد میں سب الفاظ کی بجائے کوئی بھی لفظ موجود ہو تو ان الفاظ کو one or more of these words کے خانے میں ایک ایک کر کے لکھیں۔ اور اگر سرچ شدہ مواد ایسے لفظ یا الفاظ کے ساتھ آ رہا ہے جو آپ نہیں چاہتے تو ان الفاظ کو But don't show pages that have... any of these unwanted words کے خانے میں لکھیں۔

5۔ اور مجھے دعائوں میں یاد رکھیں۔

نوٹ: مطلوبہ لفظ اردو میں لکھنے کے لیے ان روابط کو ایک نئی ٹیب میں کھولیں اور اردو لکھ کر کاپی پیسٹ سے کام چلائیں (: اردو لکھنے کا آسان طريقہ، اردو ایڈیٹر۔ مستقل اردو لکھنے کے لیے اس ربط پر جائیں۔

اس طریقے سے مندرجہ ذیل کتب میں سے احادیث ڈھونڈی جا سکتی ہیں۔

مطبع
مترجم
نام کتب
ادارہ اسلامیات
مولانہ عبداللہ صاحب
بخاری شریف
مکتبہ رحمانیہ
مولانہ عزیز الرحمن
مسلم شریف
مکتبہ العلم
مولانہ ناظم الدین صاحب
جامع ترمذی
مکتبہ العلم
مولانہ خورشید حسن قاسمی
سنن نسائی
دارالاشاعت
مولانا سرور احمد قاسمی
سنن ابو داؤد
مکتبہ العلم
مولانا قاسم امین صاحب
سنن ابن ماجہ
نوید پبلیشر
مولانا زکریا صاحب
شمائل ترمذی
مکتبہ رحمانیہ
علامہ وحید ظفر قاسمی
موطا مالک
دارالاشاعت
عبداللہ جاوید غازی پوری
مظاہر حق شرح مشکوتہ
مکتبہ حقانیہ
مولانا محمد اشرف علی تھانوی
بہشتی زیور

شکریہ صحاحِ ستہ

9 تبصرے :

  1. بہت خوب عامر بھیا۔۔۔۔ آپکے اس بلاگ پر پہلی مرتبہ کوئی تحاریر پڑھ رہا ہوں۔۔۔ ماشاءاللہ بہت مفید معلومات فراہم کرتے ہیں آپ۔ سوچ رہا ہوں کسی طریقے سے ان مفید معلومات کو محفوظ کرتا جاوں لیکن کیسے؟؟ اب ہر پوسٹ کو بُک مارک تو کرنا نہیں چاہتا تو پھر کیا کروں؟ :P
    خیر خوشی ہوئی یہ بلاگ اور اسکی مفید پوسٹس پڑھ کر۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. بہت بہت شکریہ

    آپ بس میری بلاگ کو بک مارک کر لیں، باقی چیزیں مل ہی جائیں گیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. بہت بہترین ۔

    اللہ تعالی آپ کو اجر عظیم عطا کرے ۔ امین

    جواب دیںحذف کریں
  4. آپ کیلئے ڈھیروں دعائیں۔ بہت وقت بڑی کتابوں اور کافی دماغ سوزی سے بچا لیا آپنے
    محمد سعید پالن پوری

    جواب دیںحذف کریں
  5. مکی بھائی، بلکل کریں۔

    نور بھائی اور سعید بھائی، شکریہ

    جواب دیںحذف کریں

تبصرے اردو میں لکھنے کے لیے ان روابط کو ایک نئی ٹیب میں کھولیں اور اردو لکھ کر کاپی پیسٹ سے کام چلائیں (:
اردو ایڈیٹر

مستقل اردو لکھنے کے لیے اس ربط پر جائیں۔

ایجوکیشنل گیمنگ یو ایس بی