پیر، 20 ستمبر، 2010

میرے تبصرے

نوٹ: اگر آپ یہاں پر تبصرہ کریں گے تو بتائے بغیر ختم کر دیا جائے گا۔
(Click here to view this post in English language)
آپ کے نام سے تبصروں کے غلط استعمال سے بچاؤ کے بارے میں ایک آسان، مگر عملی طور پر مشکل، ترکیب سمجھ آئی ہے کہ آپ ایک پوسٹ یا صفحہ "میرے تبصرے" کے نام سے اپنی بلاگ پر بنائیں جس میں دوسروں کے تبصرے پر پابندی ہو۔ پھر جس کے بلاگ پر تبصرہ کرنا ہو وہاں اس کا لینک دے کر تبصرہ کریں۔ اور اپنی پوسٹ "میرے تبصرے" پر خود اپنے تبصرے کو کاپی پیسٹ کریں اور لینک میں جس جگہ آپ نے اصل میں تبصرہ کیا ہے اسکا لینک دے دیں اور نام کے خانے میں اصل پوسٹ کا نام لکھ دیں۔

اگرچے یہ عملی طو پر مشکل ہے مگر ایسے کرنے سے آپ کو دوسرے فائدے بھی ہوں گے، مثلا آپ کے پاس اپنے تبصروں کا ایک ریکارڈ بھی بن جائے گا اور آپ کا بلاگ پڑھنے والے بھی ایک جگہ پر سے آپ کی دوسروں کے بارے میں رائے سمجھ سکتے ہیں۔

کچھ دوستوں کو شکایت ہے کہ یہ طریقہ الجھا ہوا یا مشکل ہے جو کسی حد تک درست ہے۔ یہاں پر اسے سلجھانے کی کوشش کی جائے گی۔

مسلہ نمبر 1
اگر اپکی پوسٹ 'میرے تبصرے' پر تبصرہ کرنے پر پابندی ہو گی تو آپ خود اس پر کیسے تبصرہ کریں گے؟

اس کا حل یہ ہو سکتا ہے کہ دو مختلف ویب برائوزر کھو لیں یا انٹرنیٹ ایکسپلورر کی دو مختلف ونڈوز کھو لیں اور اپنی بلاگ پر جائیں۔ ایک برائوزر یا انٹرنیٹ ایکسپلورر میں اپنی بلاگ پر لوگ ان ہو کر پوسٹ 'میرے تبصرے' پر جائیں اور تبصروں کو عارضی طو پر فعال کر دیں اور دوسرے برائوزر یا انٹرنیٹ ایکسپلورر سے اپنا تبصرہ دیں اور پہلی والے برائوزر یا انٹرنیٹ ایکسپلورر سے پھر تبصروں کو بند کر دیں۔

یا اسکا آسان حل یہ ہوسکتا ہے کہ تبصروں پر پابندی نہ لگائیں اور ایک نوٹ لکھ دیں جیسا کہ نیچے نوٹ 2 ہے۔

نوٹ 1: اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لیے میری پوسٹ "میرے تبصرے پر تبصرہ" پر تشریف آئیں، کیونکہ یہاں تبصروں میں صرف میرے مختلف بلاگز پر کیے گے تبصرے ہوں گے۔

نوٹ 2: اگر آپ یہاں پر تبصرہ کریں گے تو بتائے بغیر ختم کر دیا جائے گا۔

99 تبصرے :

  1. آپ کے تبصروں کے غلط استعمال سے بچاؤ کے بارے میں ایک آسان، مگر عملی طور پر مشکل، ترکیب سمجھ آئی ہے کہ آپ ایک پوسٹ یا صفحہ “میرے تبصرے” کے نام سے اپنی بلاگ پر بنائیں جس میں دوسروں کے تبصرے پر پابندی ہو۔ پھر جس کے بلاگ پر تبصرہ کرنا ہو وہاں اس کا لینک دے کر تبصرہ کریں۔ اور اپنی پوسٹ “میرے تبصرے” پر خود اپنے تبصرے کو کاپی پیسٹ کریں اور لینک میں جس جگہ آپ نے اصل میں تبصرہ کیا ہے اسکا لینک دے دیں۔

    اگرچے یہ عملی طو پر مشکل ہے مگر ایسے کرنے سے آپ کو دوسرے فائدے بھی ہوں گے، مثلا آپ کے پاس اپنے تبصروں کا ایک ریکارڈ بھی بن جائے گا اور آپ کا بلاگ پڑھنے والے بھی ایک جگہ پر سے آپ کی دوسروں کے بارے میں رائے سمجھ سکتے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. یہ تبصرہ ایک مثال ہے۔
    اگر آپ میری پوسٹ “میرے تبصرے پر تبصرہ”‌ پر اوپر میرے نام پر کلک کریں گے تو یہ آپ کو میری پوسٹ “میرے تبصرے” پر لے جائے گی۔
    اور جب آپ میری پوسٹ “میرے تبصرے” پر اوپر میرے نام پر کلک کریں گے تو یہ آپ کو میری پوسٹ “میرے تبصرے پر تبصرہ” پر لے جائے گی۔

    امید ہے آپ کنفیوز نہیں ہونگے :roll:

    جواب دیںحذف کریں
  3. شکریہ، میرے خیال میں سب مبصروں کو پابند کرنا مشکل کام ہے۔ یہ طریقہ بنیادی طور پر آسان ہے، مگر عملی طور پر مشکل۔ اس طریقے کی اچھی بات یہ ہے کہ آپ اس کو خود پر لاگو کر تے ہیں نہ کہ دوسروں کا انتظار کرتے ہیں کہ وہ کوئی اچھا طریقہ اپنائیں۔



    -

    جواب دیںحذف کریں
  4. یہ چکر شعیب صفدر صاحب (http://pensive-man.blogspot.com/) اور دوسرے بلاگرز کی پریشانی دیکھ کر چلایا ہے۔

    ویسے گھومنا پھرنا صحت کے لیے اچھا ہے :razz:

    جواب دیںحذف کریں
  5. شکریہ، مگر سلجھے ہوئے طریقے قابل عمل نہیں ہیں۔

    میں کوشش کرونگا کہ اس طریقے پر چلوں۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. وعلیکم اسلام، آپ کا سلام انشاءاللہ مل جائے گا۔


    -

    جواب دیںحذف کریں
  7. چلیں اچھا ہی ہوا میں نے میچ نہیں دیکھا، ورنہ آپ ہی کی طرح حال ہوتا۔

    .

    جواب دیںحذف کریں
  8. عارف بھائی، یہ بہت اچھی کتاب ہے۔ شائد دو تین دفعہ پڑھی ہے۔
    آپ نے اپنی بلاگ کافی پہتر کر لی ہے۔
    .

    جواب دیںحذف کریں
  9. جی کوشش تو ہے کہ کوئی اچھی بات بن جائے، آپ بھی مدد کیجیے۔ میرے خیال میں کوئی پلگ ان بنایا جائے جو یہ کام خودکار طریقے سے کرے یا آسانی پیدا کرے۔

    .

    جواب دیںحذف کریں
  10. نہیں‌ بلکہ کچھ نہ کچھ کوشش جاری رکھنی چاہیے، مثلا
    آپ ایک پوسٹ یا صفحہ “میرے تبصرے” کے نام سے اپنی بلاگ پر بنائیں جس میں دوسروں کے تبصرے پر پابندی ہو۔ پھر جس کے بلاگ پر تبصرہ کرنا ہو وہاں اس کا لینک دے کر تبصرہ کریں۔ اور اپنی پوسٹ “میرے تبصرے” پر خود اپنے تبصرے کو کاپی پیسٹ کریں اور لینک میں جس جگہ آپ نے اصل میں تبصرہ کیا ہے اسکا لینک دے دیں۔

    اگرچے یہ عملی طو پر مشکل ہے مگر ایسے کرنے سے آپ کو دوسرے فائدے بھی ہوں گے، مثلا آپ کے پاس اپنے تبصروں کا ایک ریکارڈ بھی بن جائے گا اور آپ کا بلاگ پڑھنے والے بھی ایک جگہ پر سے آپ کی دوسروں کے بارے میں رائے سمجھ سکتے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  11. میرے خیال میں اس مسلے کو کسی حد تک حل کیا جا سکتا ہے، مثلا آپ ایک پوسٹ یا صفحہ “میرے تبصرے” کے نام سے اپنی بلاگ پر بنائیں جس میں دوسروں کے تبصرے پر پابندی ہو۔ پھر جس کے بلاگ پر تبصرہ کرنا ہو وہاں اس کا لینک دے کر تبصرہ کریں۔ اور اپنی پوسٹ “میرے تبصرے” پر خود اپنے تبصرے کو کاپی پیسٹ کریں اور لینک میں جس جگہ آپ نے اصل میں تبصرہ کیا ہے اسکا لینک دے دیں۔

    .

    جواب دیںحذف کریں
  12. بہت اچھی تحریر ہے۔ اللہ ہمیں عمل کی توفیق دے۔

    .

    جواب دیںحذف کریں
  13. افتخار صاحب، مجھے یہ ایسے ہی ملی، بغیر نام کے، اس لیے نام نہ لکھنے کی معذرت قبول کریں۔ اگر یہ سلیم صاحب کا کام ہے تو ان کا نام لکھنا حق بنتا ہے۔
    مجھے یاد پڑتا ہے کہ یہ ترجمہ کافی عرصہ پہلے کسی کتاب یا کسی اور جگہ پڑھا تھا، اب تفصیل یاد نہیں۔ جس نے بھی اس سلسلے میں کام کیا ہے وہ دعا کا حقدار ہے۔
    .

    جواب دیںحذف کریں
  14. مجھے بھی یہ ای میل ملی تھی، بغیر سلیم صاحب کے نام کے۔ اس لیے نام نہ لکھنے کی معذرت قبول کریں۔ اگر یہ سلیم صاحب کا کام ہے تو ان کا نام لکھنا حق بنتا ہے۔

    مجھے یاد پڑتا ہے کہ یہ ترجمہ کافی عرصہ پہلے کسی کتاب یا کسی اور جگہ پڑھا تھا، اب تفصیل یاد نہیں۔ جس نے بھی اس سلسلے میں کام کیا ہے وہ دعا کا حقدار ہے۔

    مہربانی کر کے چھوٹی سی درستگی کر لیجیے۔
    مغرب سے چند لحظات پہلے وہ شخص آ جاتا ہے
    مغرب سے چند لمحات پہلے وہ شخص آ جاتا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  15. یاہو میل جی میل اور ہوٹ میلجمعہ، 1 اکتوبر، 2010 کو 9:38:00 PM GMT +5

    یاہو میل جی میل اور ہوٹ میل
    ایک حل یہ ہو سکتا ہے کہ
    آپ یاہو کو مرکزی ای میل مان لیں، کیونکہ عام یاہو میں ای میل فاروڈ کی سہولت نہیں۔
    پھر جی میل اور ہاٹ میل میں سٹینگز میں جا کر ای میل فاروڈ کو یاہو ای میل پر سیٹ کر لیں۔

    مگر یاد رہے کہ کچھ عرصے کے بعد جی میل اور ہاٹ میل میں جاتے رہیں، ورنہ بند ہی نہ ہو جائے۔

    جواب دیںحذف کریں
  16. وعلیکم اسلام، شکریہ بھائی۔ آپ بھی ضرور بلاگ بنائیں‌اور دوستوں کو بھی بتائیں۔ کوئی پنگا شنگا ہوا تو انشاءاللہ درست کرنے کی کوششش ہو گی۔

    .

    جواب دیںحذف کریں
  17. میرے خیال میں اس کو عام لوگوں کے لیے تیار کرنا چاہیے یعنی اس میں ٹیکنیکل پروگرام نہیں ہونے چاہیے یا بہت کم
    مثلا گرافک، پارٹیشن وغیرہ کے پروگرام نہ ہو تو بہتر ہے، اس طرح ڈسٹرو کا وزن بھی کم رہے گا۔

    پروگرامز کی تعداد کم ہی رکھیں تا کہ لوگ آسانی سے اتار سکیں۔ اس میں اوبنٹو کے پروگرامزیا ان سے ملتے جلتے ہوں تو اچھا ہے۔
    یا اس ربط کے پروگرام ہوں تو ونڈوز کے صارفین کے لیے سہولت ہو گی۔

    ڈیسک ٹاپ گنوم ہی آسان ہے، یہ ہی بہتر ہے۔

    اس کے یہ نام رکھے جا سکتے ہیں۔
    عام یا آم لینکس (یا Mango Linux، سیب تو پہلے ہی استعمال ہو چکے ہیں)
    GUI Linux, General Urdu Interface Linux
    اردو لینکس

    اس کا ووبی کی طرح ونڈوز پروگرام ہو تو کیا ہی بات ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  18. مکی بھائی آپ سے درخواست ہے کہ کچھ وقت نکال کر اپنے کام کرنے کا طریقہ کار بھی بتائیں تا کہ باقی لوگ بھی آپ کے ساتھ شامل ہو سکیں یا مستقبل میں اردو یا لینکس کے لیے کچھ کام کر سکیں۔

    .

    جواب دیںحذف کریں
  19. یہ بات اردو محفل کے اس ربط سے شروع ہوئی۔ 'اردو لینکس ڈیسٹریبیوشن کے لیے تجاویز'
    http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?31778

    تجویز ہے کہ ہم اردو کے لیے فنڈ جمع کریں اور کچھ لوگ کام پر رکھیں‌ جو 8 یا 10 گھنٹے وقت دیں اور اردو کے مختلف پراجیکٹس پر کام کریں۔ جو لوگ زیادہ وقت نہیں‌ دے سکتے وہ فنڈ دے کر کچھ کام آ سکیں۔ میری اردو محفل سے درخواست ہے کہ اس پر غور کریں۔

    ترجمے کے کام کے لیے عام بندے بھی کام پر رکھے جا سکتے ہیں جو پیسے بھی کم لیں گے۔

    جواب دیںحذف کریں
  20. نوٹ () میں سوالات ہیں اور ان کے نیچے جوابات ہیں۔

    (منصوبہ غیر مکمل اور دھندلا ہے)
    منصوبہ یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر اردو کمیونٹی سے فنڈ لیے جائیں یا عوام میں آس پاس صاحب حیثیت لوگوں سے درخواست کی جائے۔

    (رقم کی ترسیل اور اس لا لیکھا جوکھا کون رکھے گا)
    سب سے پہلے فنڈ کے لیے میں خود کو پیش کرونگا، انشا اللہ ہر مہینہ کچھ رقم۔ اپنے بھائی سے بات کی، انھوں نے مثبت جواب دیا ۔ پھر کوشش ہو گی کہ اپنے قریبی لوگوں سے کہوں۔ امید ہے سب کے ذہن میں سوالات ہونگے جیسے آپ نے کیے۔ ان سوالات کے تسلی بخش جواب کی صورت میں لوگ فنڈ دینے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔

    آپ لوگوں سے بھی اسی ترتیب سے کوشش کرنے کی درخواست ہے۔ مطلب یہ کہ فنڈ میں اور آپ سب لوگوں نے اکٹھا کرنا ہے۔ اور جمع اردو محفل کے کسی قابل اعتبار شخص کے پاس کرنے ہے۔

    بہتر ہے کہ فنڈ جمع ہونے کی تفصیل نیٹ پر رکھ دی جائے کہ فلاں شخص نے اتنی رقم دی، مثلا گوگل ڈاکومنٹ پر رکھ دی جائے، جیسے کہ یہ تفصیل ہے
    https://spreadsheets.google.com/pub?key=0AnoPpHzWtd1qdHgzMkJpN1dUWkRNVllmSHZweTFjRXc&hl=en_GB&output=html

    اگر کوئی شخص اپنا اصلی نام نہ دینا چاہیے تو اس کے لیے کوئی کوڈ نام رکھ دیا جائے۔

    (کون مینیج کرے گا، کسی پر کتنا اعتبار کیا جا سکتا ہے)
    اردو محفل سے درخواست ہے کہ چند قابل اعتبار بندے اس کام کے لیے متنخب کرے جن کے پاس یہ فنڈ جمع کیا جائے۔ اور پھر یہ زمہ دار بندے اس چیز کا انتخاب کریں کہ یہ رقم کس پروجیکٹ پر استعمال کی جائے۔

    (کن بنیادوں پر، کاموں کی اجرت کون اور کیسے طے کرے گا، اور ان کی ادائیگی کون کرے گا، کون افرادی قوت کو جمع کرے گا اور درکار رسورسیز کا انتظام کون کرے گا)
    امید ہے کہ شروع میں اتنا فنڈ ہو جائے گا کہ ایک بندہ پورے وقت کے لیے رکھا جا سکے۔ یہ بندے بھی اوپر والے زمہ دار بندے رکھیں گے۔ نگرانی کا کام کوئی اور بھی کر سکتا ہے۔ کام کا طریقہ کار نیٹ پر بھی ہو سکتا ہے یا اگر کوئی زمہ دار یا نگران انٹرنیٹ کلب کا مالک ہے تو وہ کام کرنے والے بندے کے لیے ایک کمپیوٹر مخصوص کر سکتا ہے اور اسکا خرچہ بھی لے سکتا ہے بلکہ ضرور لے۔ یا پھر کسی کمپنی سے بھی بات کی جا سکتی ہے۔زمہ دار بندے ہی فنڈ سے رقم دیں گے۔

    ("فنڈ کے ساتھ کام ضرور ہوگا" والا مفروضہ تجربات کی روشنی میں سو فیصد درست ثابت نہیں ہو سکا ہے۔)
    فنڈ کے ساتھ بہتر انتظامیہ بھی شامل کر لیں تو یہ مفروضہ درست ثابت ہو سکتا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  21. یوبنٹو سے کوبنٹو اپ گریڈیشن/ڈاؤں گریڈٰشنمنگل، 2 نومبر، 2010 کو 7:06:00 PM GMT +5

    یوبنٹو سے کوبنٹو اپ گریڈیشن/ڈاؤں گریڈٰشن

    دیر سے جواب کی معذرت۔

    اگر آپ صرف گنوم رکھنا چاہتے ہیں تو اس ربط کو چیک کریں۔
    اگر آپ صرف کے ڈی ای رکھنا چاہتے ہیں تو اس ربط کو چیک کریں۔

    اس ویب سائٹ پر باقی بھی بہت اچھی معلومات ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  22. اچھا لکھا ہے، پر ایک بات غلط لگی!
    “اریبہ نے پوچھا امی جان ہم مسلمان کیوں ہیں؟
    امی جان نے کہا کہ ہم مسلمان گھر میں پیدا ہوئے ہیں”
    ہم مسلمان اس لیے ہیں کہ اسلام سب سے زیادہ درست اور اچھا مذہب ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  23. اسلام علیکم،

    ؛اگر بات موسیقی کی ہے تو پوری کائنات میں موسیقیت کے مظاہر ہر جگہ ملیں گے ۔ پانی کے جھرنوں کا گنگنانا ، پرندوں کا مخصوص انداز میں چہچہانا ، ہوا کی سرسراہٹ ۔ سب فطرت کی موسیقی کے ہی مظاہر ہیں ۔؛ جناب آپ بے شک ان سے لطف اندوز ہوں مگر آج کل کی راج موسیقی مختلف چیز ہے۔ اس دلیل سے موسیقی کو درست کہنا غلط ہے۔

    ؛اس کا مطلب یہ ہوا کہ موسیقی بنیادی طور سے جائز ہے بشرطیکہ اس میں شرک اور بے حیائی نہ ہو ۔؛ جناب قران کی آیت کو حوالہ دے کر آپ غلط نتیچے پر پہنچے۔ اس دلیل سے موسیقی کو درست کہنا غلط ہے۔

    ؛جب ہم احادیث کا مطالعہ کرتے ہیں تو جتنی بھی صحیح احادیث ہیں ۔ وہ موسیقی کی حلت پر یعنی اس کے حلال ہونے کی طرف اشارہ کرتیں ہیں۔؛ کیا آپ ان صحیح احادیث کی طرف اشارہ کرنا پسند کریں گے؟

    ؛قابل ذکر بات یہ ہے کہ موسیقی کے اکثر آلات مسلمانوں کی ہی ایجاد کردہ ہیں ۔؛ اس دلیل سے موسیقی کو درست کہنا غلط ہے۔

    ؛واحد صحیح حدیث جس میں موسیقی کا تذکرہ ملتا ہے وہ یہ ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ” جن چیزوں کی قیامت کے دن اکثریت ہوجائے گی ۔ ان میں سے ایک چیز موسیقی بھی ہے ۔ ” یہ حدیث بلکل ٹھیک ہے ۔ لیکن اس حدیث میں خبر دی گئی ہے کوئی حکم نہیں دیا گیا ہے ۔؛ اس حدیث کو پڑھ کر موسیقی کا منفی پہلو سامنے آتا ہے یا مثبت؟ یہ موسیقی کی خرابی ظاہر کر رہی ہے۔ اس دلیل سے موسیقی کو غلط کہنا درست ہے (:

    ؛ب یہ جواز کو ماننے والی بات کیا ہے کہ جتنی بھی چیزیں جو حلال و حرام اور گناہ کبیرہ کی نوعیت کی ہیں ۔ یا فرض کی نوعیت کی ہیں ۔ تو اس کا ذکر لازماً قرآن میں ہوا ہے؛ موسیقی اگرچہ گناہ کبیرہ نہ بھی ہو پھر بھی گناہ کے زمرے میں شامل ہے جیسا کہ اوپر بیان کردہ ؛واحد صحیح حدیث؛ میں موجود ہے۔

    آپ قران مجید کا ارشاد لکھ کر یہ کہتے ہیں کہ ؛یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ ان کے ساتھ اللہ موسیقی کو نہ ملائے ۔؛، اس دلیل سے موسیقی کو درست کہنا غلط ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  24. اسلام علیکم،

    یہ رہے میرے جوابات، اگرچے میں اردو کا کوئی خاص بلاگر نہیں ہوں۔

    1:- یہ کہ دوسرے کی بات توجہ سے سننے کی کوشش کرتا ہوں۔ اگر درست ہو تو اپنا نظریہ تبدیل کرتے کی کوشش کرتا ہوں۔

    2:- صرف غلط کہنے پر تو مشتعل نہیں ہوتا البتہ غلط دلیل سن کر غصہ آتا ہے مگر لازمی نہیں کہ دوسرے پر غصہ کروں بھی۔

    3:- بلکل، اگر غلطی ثابت ہو جائے۔

    4:- عام طور پر معتدل، باقی حالات کے مطابق۔

    5:- میری نظر میں دوسروں کی رائے کی بلکل اہمیت ہوتی ہے مگر جب کوئی اپنی رائے ٹھوسنے کی کوشش کرے تو اسے برا سمجھتا ہوں۔ اور جب کوئی دوسرا میری رائے طلب کرئے تو اپنی رائے کو سب سے زیادہ قیمتی جان کر دیتا ہوں۔

    آخری جواب کے آخری حصے کو بونس سمجھ کر قبول کریں (:

    جواب دیںحذف کریں
  25. اسلام علیکم،

    آپ کی رائے کا شکریہ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی مجھے اس برائی سے محفوظ رکھے۔

    جواب دیںحذف کریں
  26. میں کیونکر بلاگر ہوں
    --------------------
    یہ خوش فہمی یا غلط فہمی ہے
    کہ کچھ آتا ہے مجھ کو
    تو دوسروں تک پہنچاتا ہوں
    یہ دل کو بھاتا ہے مجھ کو
    اختلاف ہو تو جواب دو
    ورنہ بھاگ جانا بھی آتا ہے مجھ کو (:

    جواب دیںحذف کریں
  27. آپ کے سوال کا جواب آپ کے بلاگ پر ایک کی بجائے دو دفعہ پیسٹ کیا مگر نظر نہیں آیا۔ آپ سپیم لسٹ میں چیک کریں، شائد ویاں ہو یا خود سے لکھ دیں، اجازت ہے (:

    جواب دیںحذف کریں
  28. محترمہ، آپ کے مضمون کا آدھا حصہ جو سمجھ آیا اس میں دو باتیں غلط لگیں، جو نیچے لکھی ہیں۔ باقی جو آپ نے خاتون کی طرز تبلیغ پر تنقید کی وہ کسی حد تک درست ہے لیکن بات خلوص نیت پر ہی آ جاتی ہے۔

    نمبر 1
    "وہ حجاب دار خاتون جو نمود و نمائش کی دلدادہ نظر آئیں"
    یہ آپ نے کس بنیاد پر لکھا؟ کیا سب کے سامنے بچے کو سیپارہ پڑھانا نمود و نمائش ہے؟ یا تبلیغ کرنا؟

    نمبر 2
    "ایک چھ سات سال کے بچے کو دوران سفر اپنے ماحول اور ارد گرد کی دنیا میں دلچسپی لینے کے بجائے تلاوت قرآن میں مصروف رکھنا شدت پسندی کے سوا کچھ نہیں"
    اس میں شدت پسندی کہاں سے آ گئی؟ بچے کو کسی کام میں مصروف رکھنا تو اپنے اپنے طریقے کی بات ہے۔

    تنقید کا برا مت منائیے گا، اسے سے بندے کو بہتری کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  29. بہت خوب لکھا اور تبصرہ کرنے پر مجبور کر دیا :tongue:

    جواب دیںحذف کریں
  30. جی گفتگو تو ہو چکی مگر مقصد حاصل نہیں ہوا، یعنی کہ اوبنٹو آفیشل اردو ورژن.

    ویسے اوبنٹو آفیشل اردو ورژن بن جائے تو اچھا نہیں ہو گا؟

    ڈیسٹرو بدلنے والی بات سمجھ نہیں آئی. آپ کا مطلب ہے کہ اردو لینکس آنے کے بعد بدلنے کی یہ تو شائد نہیں. کیونکہ میں فی الحال زورن او ایس لینکس اور پن گائے او ایس لینکس استعمال کر رہا ہوں اور خوش ہوں. مگر دیکھتے ہیں اردو لینکس کیسی آتی ہے.
    http://zorin-os.webs.com
    http://pinguyos.com

    جواب دیںحذف کریں
  31. فرق چھوٹا سا ہی ہے۔ آپ دوسری طرف ریکھنا پسند کرتے ہیں۔ لازمی نہیں کہ اور لوگ بھی دوسری طرف دیکھنا پسند کریں۔ ان کو اپنی پسند پر مجبور نہ کریں۔ خود اچھے کام کرنے کی کوشش کریں اور ان کی تبلیغ جاری رکھیں۔ یہ فرق تو رہنے ہی ہیں ورنہ ساری دنیا ہی درست نہ ہو جائے۔

    جواب دیںحذف کریں
  32. ونڈوز میں RockMeIt، فیس بک چیٹنگ اور شیئر کرنے کی آسانی کے ساتھ ساتھ بلاگ ریڈر کے طور پر بھی کام آ سکتا ہے۔
    لینکس میں گوگل کروم، تیز رفتاری، جدت، زیادہ ورک سپیس۔

    جواب دیںحذف کریں
  33. میرے خیال میں آپ کا اندازہ درست ہے، وہی وقت بہتر ہے۔ ہمیں نماز تہجد کی بھی اسی وجہ سے ترغیب دی گئی ہے۔ رات کے آخری پہر اٹھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔

    رات کے وقت بجلی والی چیزوں سے بچنا سکون لاتا ہے، مگر اس کم بخت کمپیوٹر کو کون چھوڑے :youkiddingme:

    جواب دیںحذف کریں
  34. آپ نے بہت اچھا تجزیہ کیا ہے۔
    ریمنڈ ڈیوس امریکہ کے لیے کڑوی گولی بن گیا ہے، نگلنا بھی مشکل اور تھو کرنا بھی بھاری۔ امریکہ کو اس معاملے میں صبر ہی کرنا پڑے گا۔
    میرے خیال میں یہ خفیہ قوت پاکستانی ایجنٹ ہی ہو سکتے ہیں، باقی تو کسی کو اس معاملے میں فائدہ نہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  35. اسی لیے کہ جاتا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔

    جمہوریت کے چمپیئن یہ بتائیں کہ ویٹو پاور جمہوریت کے خلاف نہیں ہے؟

    جواب دیںحذف کریں
  36. سونے کی قیمت کتنی ہی بڑھ جائے وہ پتھر ہی رہتا ہے۔ لوگوں کی دی ہوئی قیمت سے خود کو مت تولیں۔ اپنی قیمت خود لگائیں (: مطلب خود کو پہچانیں۔ جس نے اپنے آپ کو پہچان لیا اس نے اپنے رب کو پہچان لیا۔

    جواب دیںحذف کریں
  37. میرا تو خیال ہے کہ نئی ٹیموں کو موقع دینا چاہیے۔ چھوٹی ٹیمیں بڑے لیول پر کھیلیں گی تو ان میں بہتری آئے گی۔

    جواب دیںحذف کریں
  38. اس بندے نے اپنی ذاتی رائے دی‌ ہے اور شائد وہ معلومات پرانی ہیں۔

    اب لینکس پر ان کلرز میں اور پرنٹنگ فیلڈ‌ کا کام کیا جا سکتا ہے۔ مثلا

    یہ تازہ معلومات
    10industries that would benefit from using open source
    http://www.techrepublic.com/blog/10things/10-industries-that-would-benefit-from-using-open-source/2325

    سکریبس ان کلرز کو سپورٹ کرتا ہے
    Scribus - Open Source Desktop Publishing
    http://www.scribus.net/canvas/Scribus

    سکریبس کو استعمال کرنے کی ویڈیوز
    http://showmedo.com/videotutorials/video?name=1250000&fromSeriesID=125

    گمپ بھی ان کلرز کو سپورٹ کرتا ہے
    CMYK support in The GIMP
    https://wiki.archlinux.org/index.php/CMYK_support_in_The_GIMP

    انک سکیپ بھی ان کلرز کو سپورٹ کرتا ہے‌
    Configuring Inkscape for CMYK on Ubuntu Linux
    http://www.craig-russell.co.uk/configuring-inkscape-for-cmyk-on-ubuntu-linux/

    لینکس ڈیسکٹاپ پبلیشنگ معلومات ربط 1
    http://desktoppub.about.com/b/2004/07/28/linux-desktop-publishing.htm
    ، ربط 2
    http://docs.google.com/viewer?a=v&q=cache:tHvOeAcKamwJ:a2rt.lowtech.org/scribus/dtp.pdf+dtp+linux&hl=en&pid=bl&srcid=ADGEESgTtCLaPIducCpK3Xnp0w8N_XrruHFlOTBBolK0ritZLqzDa6Luh8TSDjbjStj_KeWFcRVZiJ4hk5gwy-_qxwA9S9iVkDVMgAYmfSH-gweg1CXEl8jlflMzhA79Fj1v3ZdYcGmx&sig=AHIEtbQD3OPRZz1zO-7A0il1HHI6Dkz-PQ

    اوپن آفس کے ساتھ ڈیسکٹاپ پبلیشنگ ربط 1
    http://www.lockergnome.com/it/2011/04/11/desktop-publishing-software-with-open-office/
    ، ربط 2
    http://www.linux.com/archive/feed/62231

    پیج سٹریم، کے ساتھ ڈیسکٹاپ پبلیشنگ، یہ مفت نہیں‌ ہے ربط 1
    http://www.linux.com/archive/feed/61563
    ، ربط 2
    http://www.gnulinux.in/forum/dtp-linux-pagestream

    ای پبلیشنگ دس پروگرام
    Ten top Linux e-publishing tools
    http://www.zdnet.co.uk/news/desktop-apps/2011/04/02/ten-top-linux-e-publishing-tools-40092363/#top

    جواب دیںحذف کریں
  39. بلاگ کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ کیا بلاگ فوت بھی ہوتے ہیں؟

    جواب دیںحذف کریں
  40. آپ اپنا کام کرتے ہیں، جب تک دم میں دم ہے۔ جھگڑے تو ہوتے رہتے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  41. آپ نے بہت اہم کام کی طرف توجہ دلائی۔

    اس سلسلے میں http://urdu.ca کا کام کافی ہے۔

    اگر سارے اہم فانٹس کا انسٹالر بنایا جائے تو وہ تقریبا 50 ایم بی یا اس سے بھی زیادہ کا ہو گا، جو کہ بہت زیادہ ہے۔ اس لیے الگ الگ یا بہت ضروری فانٹ انسٹال کرنا ہے بہتر ہے۔

    ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام اردو ویب سائٹس یا اردو بلاگز سی ایس ایس میں فانٹ کا صحیح استعمال کریں. مثلا
    body
    {
    font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq', 'Alvi Nastaleeq', 'Pak Nastaleeq', 'Nafees Web Naskh', 'Urdu Naskh Asiatype', Tahoma, 'Lucida Grande', Verdana, Arial, Sans-Serif;
    }

    یعنی تمام اہم فانٹ اس لیسٹ میں آ جائیں

    جواب دیںحذف کریں
  42. جناب، urdu.ca والوں کی فائلیں استعمال کرتے ہوئے ونڈوز 7 اور ونذوز وزٹا کے لیے 18 ایم بی کا انسٹالر بنا لیا ہے، جو کہ اس ربط سے اتارا جا سکتا ہے۔
    http://dl.dropbox.com/u/13975138/Urdu-Installer.exe
    یہ ونڈوز کے پروگرام IExpress سے بنایا گیا ہے، کافی آسان ہے۔
    ونڈوز ایکس پی کا معاملہ مشکل ہے، ونڈوز کی انسٹالیشن سی ڈی سے پتہ نہیں کونسی فائلیں کاپی ہوتی ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  43. بھائی آپ ایسے کریں کہ پہلے لائیو ڈی وی ڈی پر ساری چیزیں چیک کریں، اگر کام کر رہی ہیں تو انسٹال کریں۔ امید ہے کہ آواز کا مسلہ نہیں ہو گا اور ای وی او کے لیے اس ربط کو چیک کریں۔

    جواب دیںحذف کریں
  44. کبھی کبھی بہت سے کمزور جانور مل کر طاقتور جانور کا بھگا بھی دیتے ہیں۔

    کیا خیال ہے ہم بکریاں مل جائیں؟
    :)

    جواب دیںحذف کریں
  45. یہ انسٹالر ونڈوز کے پروگرام
    IExpress
    سے بنایا گیا ہے جو کہ پہلے سے ونڈوز کے اندر انسٹال ہوتا ہے۔

    میں نے ونڈوز 7 میں چیک کیا ہے کہ اردو کی بورڈ انسٹالر کے مکمل ہوتے ہی اردو لینگویج بار میں دستیاب ہو جاتی ہے، اور شائد وسٹا میں بھی ایسے ہی ہو گا۔

    اور ونڈوز ایکس پی کے لیے پہلے ونڈوز ایکس پی اردو لینگویج سپورٹ انسٹالر انسٹال کریں اور پھر اس انسٹالر کو چلائیں تو بھی اردو لینگویج بار میں دستیاب ہو جاتی ہے۔

    باقی آپ سب بھی ایک دفعہ چیک کر لیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  46. تحریر بہت اچھی لگی۔

    برائے مہربانی اس جملے تو تبدیل کر دیں، اس سے غلط فہمی پیدا ہو رہی ہے۔
    "غصے کی حالت میں دی ہوئی طلاق کو تو اسلام بھی نہیں مانتا"۔

    جواب دیںحذف کریں
  47. آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔

    تھوڑی سے ہمت کر کہ ان لائینز کو تبدیل کر دیں۔
    "ارسال کردہ از نبیل"۔

    جواب دیںحذف کریں
  48. آپ کا تنقیدی اور اصلاحی جائزہ اچھا لگا۔

    اپنا خیال تو یہی ہے کہ اچھا کام کرتے جاؤ، چاہے چھوٹا ہو یا بڑا۔ تنقید کی وجہ سے کام مت روکو۔

    جواب دیںحذف کریں
  49. آوپس۔۔۔۔۔۔ آپ نے تو میرا نام مفت ہی میں شہیدوں کی لسٹ میں شامل کر دیا، میں نے تو کوئی "خاص" کام کیا ہی نہیں۔ میں نے تو اردو سی اے والوں کی فائلیں استعمال کرتے ہوئے انسٹالر بنایا تھا، اصل کام ان کا کیا ہوا تھا، مگر وہ خودکار نہیں‌ تھا۔ میں‌ نے تو صرف جوڑ کے اکٹھا کر دیا تھا۔

    آپ یقینا مبارک باد کے حقدار ہیں۔ اس کام سے اردو کو بہت فائدہ ہو گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  50. ماشاءاللہ، بہت اچھا مضمون ہے۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے۔

    جواب دیںحذف کریں
  51. فیس بک پر آئیں بتاتا ہوں :)
    ۔۔۔
    ۔۔۔
    یہ تو خیر مذاق تھا۔ مضمون بہت اچھا لگا۔

    جسے نشہ لگا ہو وہ خود سے کم ہی علاج کر سکتا ہے، کیونکہ وہ نشے میں گم ہوتا ہے۔ اس لیے اچھے لوگوں (ڈاکٹر) کی صحبت میں بیٹھنا علاج ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  52. شکریہ۔

    مجھے 4 نمبر بینر پسند آیا، اسی لیے اپنی انگریزی اور اردو بلاگ، دونوں پر لگا دیا۔

    جواب دیںحذف کریں
  53. تجویز ہے کہ جب آپ نئی پوسٹ لکھ رہے ہوں تو اسکا ٹائیٹل انگریزی میں لکھا کریں، بعد میں بے شک اردو میں تبدیل کر دیں۔ فائدہ یہ ہوگا کہ ٹائیٹل بے معنی کی بجائے
    blog-post_17.html
    بامعنی ہوجائے گا
    Your-Post-Title-In-English.html

    اور انگریزی سرچ میں بھی شامل ہو جائے گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  54. میرا تو خیال ہے (آُپ کے مطابق ایک ناکامیاب بلاگر :)) جب دل کرے بلاگنگ کرنی چاہیے، صرف مشہور ہونے کے لیے نہیں کرنی چاہیے۔

    جواب دیںحذف کریں
  55. عطاء رفیع صاحب، آپ کا مضمون تو پسند آیا ہی آیا، پر آپ کے تبصرے کا بھی جواب نہیں :) خوش رہیں اور بے شک سیدھا سادہ مسلمان بنیں ؛)

    جواب دیںحذف کریں
  56. اب جس کسی نے بھی اردو بلاگ بنانا ہو میں بے غم ہو کر آپ کے بلاگ کا پتہ دے سکتا ہوں :)

    جواب دیںحذف کریں
  57. جی انٹرنیٹ بہت اوپن چیز ہے۔ اس میں اچھا یا برا استعمال بہت آسان ہے۔

    اوپر بیان کردہ مسلئے کے حل کے لیے ایک تجویز یہ ہے کہ کوئی بھی ڈومین نامعلوم بندے کو فروخت نہ کی جائے۔

    مخلص،
    عامر شہزاد
    http://asakpke-urdu.blogspot.com

    جواب دیںحذف کریں
  58. اسلام علیکم، آپ نے بہت نیک کام کیا، بہت بہت شکریہ۔

    جواب دیںحذف کریں
  59. آپ نے اپنی بلاگ بنا کر بہت اچھا کام کیا ہے، بہت بہت مبارک ہو۔ میں شائد پہلے بھی آپ کی بلاگ پر آ چکا ہوں مگر یہاں تبصرہ کرنے کا خیال اب آیا۔

    ‌ میں نے بھی آپ کی ایک عدد ایمیل کو بلاگ پوسٹ بنایا تھا "ایسے لوگ اب پھر کبھی لوٹ کر نہیں آئیں گے "
    http://asakpke-urdu.blogspot.com/2010/09/blog-post_25.html

    پہلے تو بغیر نام کے ہی لکھی اور ساتھ وضاحت کر دی کہ معلوم نہیں مگر جب نام معلوم ہوتا تو ساتھ لکھ دیا تھا۔

    اللہ تعالی آپ کو بہت زیادہ جزائے خیر دے!

    مخلص عامر شہزاد
    www.RoshanTech.com

    جواب دیںحذف کریں
  60. لگتا ہے کہ "موجودہ" صدر کی رخصتی کا وقت آ گیا ہے! سب لوگ وقت نوٹ کر لیں :)

    جواب دیںحذف کریں
  61. میں تو لائیو کیمرے یا اسکی تصویروں کے چکر میں آیا تھا، خیر معلومات دینے کا شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  62. کیا پاکستان میں کوئی ایسا بینک ہے جو اسلامی تقاضے پورے کر رہا ہو، مثلا میزان بینک یا بینک اسلامی وغیرہ

    جواب دیںحذف کریں
  63. جناب آپ غالبا فائلز کی پرمشنز کو ونڈوز کی ڈرائیو میں ہی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    ایسا کریں کہ فائل کو پہلے لینکس میں کاپی کریں مثلا لینکس کے ڈیسکٹاپ پر، پھر پرمشنز تبدیل کریں، ہو جائے گا Smile

    جواب دیںحذف کریں
  64. بلال بھائی آپ
    FAQs
    کیوں نہیں بنا لیتے مثلا جو سوالات بار بار پوچھے جاتے ہیں یا آپ کے خیال میں لوگوں کے زہن میں آ سکتے ہیں ان کے جوابات پہلے سے ہی کسی جگہ لکھ کر اس کا لینک اپنی ویب سائٹ کے ٹاپ مینو میں دے دیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  65. وضاحت کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ یہی سوال میں نے یہاں پر پوچھا تھا
    http://www.internet-khazana.com/blog/2012/07/14/top-10-urdu-blogs-bloggers-in-pakistan/
    مگر ان کے جواب سے تسلی نہیں‌ہوئی۔

    جواب دیںحذف کریں
  66. جو اچھے قوانین ہیں ان کو قائم رہنا چاہے. چاہے اسے کسی نے بھی بنایا ہو. اگر آپ یا لوگوں کی اکثریت تبدیلی چاہتی ہے تو اپنے اپنے حکومتی نمائندوں بات کریں.

    جواب دیںحذف کریں
  67. اپنے حالات لینکس کو دینا کے ساتھ شیئر کرنا کا بہت شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  68. لگے رہو منا بھائی، گھبرانا نہیں۔ اللہ تعالی آپ کے کام میں برکت ڈالے۔
    میں بھی ڈنمارک سے واپس پاکستان آ کر چکر میں ہوں۔
    ۔
    ۔۔
    ۔۔۔
    مگر یہ نہیں‌بتاتا کس کے چکر میں ہوں :)

    جواب دیںحذف کریں
  69. بہت خوب۔ میں بھی اٹک سے تعلق رکھتا ہوں۔ اٹک شہر

    جواب دیںحذف کریں
  70. جناب، میں نے کاپی کرنے کی کوشش کی اور یہ آپ کے لینک کے بغیر ہی کاپی ہو گیا! میں لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم استعمال کر رہا ہوں

    جواب دیںحذف کریں
  71. شاکر بھائی آپ کے تپ جانے کا ایک فائدہ ضرور ہو ہے کہ ایک اچھا مضمون نکل آیا ہے اور لگتا ہے کہ یہ موضوع آپ کے دل پر کافی عرصے سے ابل رہا تھا۔ امید ہے کہ تبصرے پڑھ کے معلومات میں مزید اضافہ ہو گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  72. آپ کی روداد سن کی اچھا لگا۔ لینکس سیکھنے کا ارادہ ہے تو سب سے پہلے اسے انسٹال کریں باقی بنیادی باتیں آپ خود ہی سیکھ جائیں گے۔
    لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنا سیکھیں (اردو میں مکمل ویڈیو گائیڈ)۔
    http://asakpke-urdu.blogspot.com/2011/06/learn-to-install-linux-operating-system.html

    جواب دیںحذف کریں
  73. لگتا ہے کہ آپ نے یہ مضمون مجھے رستہ دیکھانے کے لیے لکھا ہے :ڈ تا کہ سیدھا آپ کی طرف چکر لگاؤں :)

    جواب دیںحذف کریں
  74. بلال بھائی مجھے یقین نہیں ہو رہا ہے مجھ نا چیز کے ایک دن کا ایک ہزار فائدہ ہوا ;-) میرا سب کو مشورہ ہے کہ آپ سب بھی ایک ایک دن لگا دیں :mrgreen:

    بلال بھائی جس طرح اردو انسٹالر کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے لگتا ہے کہ 'م بلال م' کی دو چار کاپیوں کی ضرورت پڑھ جائے گی :lol:

    جواب دیںحذف کریں
  75. آپکی بلاگ مجحے بہت پسند آئی، معلومات شئر کرنے کا شکریہ :)

    جواب دیںحذف کریں
  76. اس سے جو فائل بنتی ہے اسکا ہم کیا کر سکتے ہیں؟ یا کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟

    جواب دیںحذف کریں
  77. میں نے بھی اس سے ملتا جلتا طریقہ تبصروں کی حفاظت کے لیے نکالا تھا۔ اور مزی کی بات یہ ہے کہ وہ بھی 2010 کے 9 مہینے کی بات ہے :ڈ

    جواب دیںحذف کریں
  78. مجھے تو رومن اردو پڑھنا اور لکھنا دونوں مشکل کام لگتے ہیں۔ پتہ نہیں لوگ کیسے صفحے کے صفحے کالے کر لیتے ہیں۔

    ویسے ایک مشورہ مضمون سے ہٹ کے دے رہا ہوں‌کہ اپنی ویب سائیٹ پر کسی مرکزی جگہ پر آون لائن اردو لکھیں کے نام سے کوئی سروس شروع کریں۔ اگر کسی جگہ مجھے اردو لکھنا دستیاب نہ ہو تو میں اکثر آپ کے بلاگ پر صرف اردو لکھنے آ جاتا ہوں اور تازہ تریں بلاگ پوسٹ پر لکھائی کر کے بھاگ جاتا ہوں :mrgreen:

    ابھی بھی اسی وجہ سے آیا تھا مگر آپ نے مضمون کے قدم روک دیے ;-)

    جواب دیںحذف کریں
  79. بہت اچھی تحریر ہے۔ میرے خیال میں اردو بلاگرز وغیرہ کو انگریزی بلاگرز وغیرہ کے ساتھ زیادہ ربطے میں رہنا چاہیے اور اپنی اردو کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے۔ اگر وہ لوگ اردو کے بارے میں کچھ مضمون انگریزی میں لکھیں گے تو اسکا بہت فائدہ ہو گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  80. چند دن پہلے ایک خبر پڑھی کہ قربانی کے جانور نے اپنے مالک کی جان لے لی۔ خبر کچھ اس انداز سے دی گئی کہ پہلے میری ہنسی نکل گئی، بعد میں مجھے خود افسوس ہوا کہ یہ میں کیا کر رہا ہوں :( خبر دینے کا یہ طریقہ واقعی برا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  81. یہ سن کر بہت اچھا لگا۔ امید ہے کہ یہ سلسلہ آگے بڑھے گا۔ مبارک باد قبول فرمائیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  82. یہ ایک جیسا ہی مضمون نہیں ہے؟
    "سچن تنڈولکر: دنیا کا 29 واں بہترین بلے باز؟"
    http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2013/11/131115_sachin_best_batsman_aw.shtml

    جواب دیںحذف کریں
  83. امانت علی گوہر صاحب کی یہ تحریر "اپنی ویب سائٹ کے لیے ویب ہوسٹنگ کیسے منتخب کریں؟" بہت مفید اور اچھی لگی۔ لکھاری کی کوشش کامیاب رہی مگر جناب نے تحریر کو "خاصہ خشک مضمون" قرار دے کر تحریر کا مزا خراب کر دیا :(

    جواب دیںحذف کریں

تبصرے اردو میں لکھنے کے لیے ان روابط کو ایک نئی ٹیب میں کھولیں اور اردو لکھ کر کاپی پیسٹ سے کام چلائیں (:
اردو ایڈیٹر

مستقل اردو لکھنے کے لیے اس ربط پر جائیں۔

ایجوکیشنل گیمنگ یو ایس بی