جب بندہ خود کمزور ہو تو اسے چاہیے کہ کسی بڑے سسٹم کے ساتھ جڑ جائے۔ لینکس کے حساب سے دیکھا جائے تو اوبنٹو عام یوزر میں مقبول ہے اور ہم اردو لینکس ڈسٹرو بھی عام یوزر کے لیے بنانا چاہ رہے ہیں تو اوبنٹو کے ساتھ جڑنا بہتر ہے۔
ابھی میں چیک کیا ہے کہ اوبنٹو نے آفیشل چائنیز ورژن شروع کیا ہوا ہے۔ سوچا جائے کیسے؟ انھوں نے ڈیسک ٹاپ اور پروگرامز کے ترجموں کے ساتھ ساتھ ان کو اوبنٹو لانچ پیڈ پر بھی لوڈ لیا۔ اردو کے لیے بھی میرے زہن میں یہی خیال ہے کہ جتنی چیزوں کا ترجمہ ہو چکا ہے سب سے پہلے ان کو ہم اوبنٹو لانچ پیڈ میں ڈال دیں اور باقی ڈیسک ٹاپ اور پروگرامز ترجموں کو کرتے جائیں اور ساتھ ہی ساتھ اوبنٹو لانچ پیڈ میں بھی ڈالتے جائیں۔ اسطرح کام تو زیادہ ہو جائے گا مگر ایک سسٹم بھی بن جائے گا اور سسٹم سے جڑنے کا فائدہ یہ ہو گا کہ یہ ترجمے خودبخود اوبنٹو کے نئے ورژن میں شامل ہو جائیں گے یا کچھ نئی چیزوں کے ہمیںترجمے کرنے پڑیں گے۔ اسطرح اوبنٹو آفیشل اردو ورژن بھی آ ہی جائے گا۔ اور ساتھ ہی ساتھ ان ڈیسک ٹاپ اور پروگرامز کے ترجموں کو اکٹھا کر کے ہماری اپنی مرضی کی اردو لینکس بھی بن جائے گی جس کے لیے ہم اتنے عرصے سے ٹوٹی پھوٹی کوشش کر رہے ہیں۔
بندے کم ہیں اور کام زیادہ ہے بلکے اگر میری تجویز پر چلیں تو کام اور بھی زیادہ ہو جائے گا مگر فائدہ بھی ہو گا۔ ایک بار پھر عرض کرتا ہوں کہ اس کے لیے اردو فنڈ اکھٹا کیا جائے اور کام کروایا جائے۔
مزید معلومات ان روابط پر
کوئی تبصرے نہیں :
ایک تبصرہ شائع کریں
تبصرے اردو میں لکھنے کے لیے ان روابط کو ایک نئی ٹیب میں کھولیں اور اردو لکھ کر کاپی پیسٹ سے کام چلائیں (:
اردو ایڈیٹر
مستقل اردو لکھنے کے لیے اس ربط پر جائیں۔