اتوار، 12 دسمبر، 2010

اپنی دوکان نیٹ پر چلائیں

پی ایچ پی پوائنٹ آف سیل سے آپ چھوٹے کاروبار کے نظام کو چلا سکتے ہیں۔

مثلا گاہک، چیزیں، سپلائر اور ملازمین کے ریکارڈ میں نیا انداج، تبدیلی، خاتمہ یا تلاش کی جا سکتی ہے۔

چیزوں کی وصولی اور فروخت کی جا سکتی ہے۔

مختلف رپورٹس گرافیکل اور لکھائی کی صورت میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

اسکا ڈیمو یا مثال اس ربط پر دیکھی جا سکتی ہے۔

اس کو ونڈوز پر استعمال کرنے کے لیے ویمپ وغیرہ کی موجودگی ضروری ہے۔

پی ایچ پی پوائنٹ آف سیل 10.7 کی انسٹالیشن کا طریقہ
ونڈوز پر ویمپ کی دستیابی چیک کر لیں یا اسکو انسٹال کر لیں۔
پی ایچ پی پوائنٹ آف سیل کو اتار کر کشید کر لیں۔
کشید شدہ فولڈر کو ویمپ کے ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو فولڈر میں ڈال دیں۔
پی ایچ پی مائی ایڈمن کو چلاتے ہوئے ایک نئی ڈیٹا بیس بنائیں۔
پی ایچ پی پوائنٹ آف سیل کے ڈیٹا بیس فولڈر میں ڈیٹا بیس فائل کو نئی ڈیٹا بیس میں امپورٹ کریں۔
پی ایچ پی پوائنٹ آف سیل کے اپلیکیشن فولڈر کے اندر کنفگ فولڈر میں ڈیٹا بیس نامی فائل کی فالتو ایکسٹنشن (ڈاٹ ٹی ایم پی ایل) ختم کر دیں۔
اور اس فائل میں ڈیٹا بیس کی معلومات دے دیں مثلا ہوسٹ اور یوزر کا نام، پاسورڈ، اور ڈیٹا بیس کا نام دیں جو آپ نے نئی بنائی تھی۔
ویمپ کو چلائیں۔
ویب براؤزر کھولیں اور لوکل ہوسٹ سلیش کشید شدہ فولڈر کا نام لکھیں۔
پی ایچ پی پوائنٹ آف سیل کا طے شدہ یوزر کا نام admin اور پاسورڈ pointofsale ہے

پی ایچ پی پوائنٹ آف سیل کی ویڈوز
لینکس پر انسٹالیشن، فکر نہ کریں ونڈوز پر بھی ملتی جلتی ہے

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=JH8RObw93T0[/youtube]

استعمال

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=Ls5ZGwhDA9A[/youtube]
ڈیٹا امپورٹ کرنا

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=md_CdSeOsaE[/youtube]
ڈیٹا بیس کی بیک اپ لینا

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=AxPtgcRbJW0[/youtube]

جمعہ، 29 اکتوبر، 2010

اردو فنڈ

یہ بات اردو محفل کے اس ربط سے شروع ہوئی۔

تجویز ہے کہ ہم اردو کے لیے فنڈ جمع کریں اور کچھ لوگ کام پر رکھیں‌ جو 8 یا 10 گھنٹے وقت دیں اور اردو کے مختلف پراجیکٹس پر کام کریں۔ جو لوگ زیادہ وقت نہیں‌ دے سکتے وہ فنڈ دے کر کچھ کام آ سکیں۔ میری درخواست ہے کہ اس پر غور کریں۔

پروجیکٹ تو بہت ہیں مثلا مختلف سافٹ ویئر کا اردو ترجمہ، لینکس کا اردو ترجمہ، گوگل مترجم بھی ابھی تک الفا یا ٹیسٹنگ درجے میں ہے۔ میں خود بھی ان چیزوں پر کام کرنا چاہتا ہوں‌مگر مصروفیت حائل ہے۔ اس لیے سوچہ کہ فنڈ اکٹھا کر کے کچھ بندوں کو رکھ لیا جائے جو یہ کام کریں۔ ترجمے کے کام کے لیے عام بندے بھی کام پر رکھے جا سکتے ہیں جو پیسے بھی کم لیں گے۔

منصوبہ یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر اردو کمیونٹی سے فنڈ لیے جائیں یا عوام میں آس پاس صاحب حیثیت لوگوں سے درخواست کی جائے۔

سب سے پہلے فنڈ کے لیے میں خود کو پیش کرونگا، انشا اللہ ہر مہینہ کچھ رقم۔ اپنے بھائی سے بات کی، انھوں نے مثبت جواب دیا ۔ پھر کوشش ہو گی کہ اپنے قریبی لوگوں سے کہوں۔ امید ہے سب کے ذہن میں سوالات ہونگے جیسے آپ نے کیے۔ ان سوالات کے تسلی بخش جواب کی صورت میں لوگ فنڈ دینے کے لیے تیار ہو جائیں گے۔

آپ لوگوں سے بھی اسی ترتیب سے کوشش کرنے کی درخواست ہے۔ مطلب یہ کہ فنڈ میں اور آپ سب لوگوں نے اکٹھا کرنا ہے۔ اور جمع کسی قابل اعتبار شخص کے پاس کرنے ہے۔

بہتر ہے کہ فنڈ جمع اور خرچ ہونے کی تفصیل نیٹ پر رکھ دی جائے کہ فلاں شخص نے اتنی رقم دی، مثلا گوگل ڈاکومنٹ پر رکھ دی جائے، جیسے کہ یہ تفصیل ہے

اگر کوئی شخص اپنا اصلی نام نہ دینا چاہیے تو اس کے لیے کوئی کوڈ نام رکھ دیا جائے۔

آُپ سے درخواست ہے کہ چند قابل اعتبار بندے اس کام کے لیے متنخب کرنے میں‌ مدد کریں جن کے پاس یہ فنڈ جمع کیا جائے۔ اور پھر یہ زمہ دار بندے اس چیز کا انتخاب کریں کہ یہ رقم کس پروجیکٹ پر استعمال کی جائے۔

امید ہے کہ شروع میں اتنا فنڈ ہو جائے گا کہ ایک بندہ پورے وقت کے لیے رکھا جا سکے۔ یہ بندے بھی اوپر والے زمہ دار بندے رکھیں گے۔ نگرانی کا کام کوئی اور بھی کر سکتا ہے۔ کام کا طریقہ کار نیٹ پر بھی ہو سکتا ہے یا اگر کوئی زمہ دار یا نگران انٹرنیٹ کلب کا مالک ہے تو وہ کام کرنے والے بندے کے لیے ایک کمپیوٹر مخصوص کر سکتا ہے اور اسکا خرچہ بھی لے سکتا ہے بلکہ ضرور لے۔ یا پھر کسی کمپنی سے بھی بات کی جا سکتی ہے۔زمہ دار بندے ہی فنڈ سے رقم دیں گے۔

حرف آخر یہ ہے کہ جو بندے فی سبیل اللہ یا مفت کام کر رہے ہیں، وہ عظیم کام کر رہے ہیں۔ وقت کی کمی کے باعث بہت سے کام بروقت پورے نہیں ہوتے یا ادھورے رہ جاتے ہیں۔ یہ کوشش اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہے۔

انگریزی یا اردو فورمز سے بھی درخواست ہے کہ فنڈ سکشن بنائیں اور ادھورے کام پورے کریں۔

میری خواہش تھی کہ یہ کام فورمز کے ذریعے سے کیا جائے۔ میں خود کو فنڈ دینے یا جمع کرنے کی حد تک محدود رکھنا چاہتا تھا، ورنہ یہ کام 'ون مین شو' ہو جائے گا۔ بندہ ختم، کام ختم۔

مگر قابل قدر پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے خود ہی کام کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ جو لوگ کام کرنا چاہتے ہیں، تبصرہ کریں۔ سب کے سامنے کام ہو گا تو باقی لوگوں کو بھی رغبت ہو گئ اور کچھ لوگ کام سیکھ بھی سکیں گے۔

میرے خیال میں‌سب سے پہلے لینکس کا اردو ترجمہ کیا جائے کیونکہ اوبنٹو لینکس ہی سب سے زیادہ مشہور ہے، اسکا ترجمہ کرنا ہی بہتر ہے۔ اس ربط پر اسکا کچھ اردو ترجمہ موجود ہے، باقی ہم سب نے کرنا ہے۔ تقریبا ساڑھے تین لاکھ کے قریب جملوں کا ترجمہ باقی ہے۔ یہاں جملوں سے مراد 'Untranslated' جملے ہیں۔ ان میں بعض صرف ایک یا چند 'لفظوں' پر مشتعمل ہیں تو بعض تین یا زیادہ 'جملوں' پر۔

فنڈ دینے کے لیے میری انگریزی بلاگ پر دائیں طرف اردو فنڈ بٹن پر کلک کریں۔

مزید معلومات ان روابط پر

ہفتہ، 25 ستمبر، 2010

ایسے لوگ اب پھر کبھی لوٹ کر نہیں آئیں گے

(میرے ایک دوست، طارق فیض صاحب، سے ای میل ملی ہے، جو انکو بھی کسی دوست سے ملی، بہرحال جس نے بھی شروعات کی اور باقی سب لوگوں کو بھی اللہ تعالی اچھا اجر دے، آمین)

("يہ ای ميل محمد سلیم صاحب نے شانتو- چين سے بھيجی تھی ۔ اُنہوں نے ہی اس واقعہ کا اُردو ميں ترجمہ کيا تھا ۔ اور ميرے سميت کئی لوگوں کو پہنچی ۔ محمد سلیم صاحب نے اپنے لئے دعا کی بھی درخواست کی تھی"، افتخار اجمل بھوپال)

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

ایسے لوگ اب پھر کبھی لوٹ کر نہیں آئیں گے

نوٹ: اس ای میل کو پڑھتے ہوئے کسی لمحے آپکو اپنی آنکھوں میں نمی سی محسوس ہو تو جہاں اپنی مغفرت کی دعاء کیجئے وہان اس خاکسار کو بھی یاد کر لیجیئے گا۔

دو نوجوان سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی محفل میں داخل ہوتے ہی محفل میں بیٹھے ایک شخص کے سامنے جا کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور اسکی طرف انگلی کر کے کہتے ہیں یا عمر ؓ یہ ہے وہ شخص!

سیدنا عمر ؓ ان سے پوچھتے ہیں ، کیا کیا ہے اس شخص نے؟

یا امیر المؤمنین، اس نے ہمارے باپ کو قتل کیا ہے۔

کیا کہہ رہے ہو، اس نے تمہارے باپ کو قتل کیا ہے؟ سیدنا عمرؓ پوچھتے ہیں۔

سیدنا عمر ؓ اس شخص سے مخاطب ہو کر پوچھتے ہیں، کیا تو نے ان کے باپ کو قتل کیا ہے؟

وہ شخص کہتا ہے : ہاں امیر المؤمنین، مجھ سے قتل ہو گیا ہے انکا باپ۔

کس طرح قتل کیا ہے؟ سیدنا عمرؓ پوچھتے ہیں۔

یا عمرؓ، انکا باپ اپنے اونٹ سمیت میرے کھیت میں داخل ہو گیا تھا، میں نے منع کیا، باز نہیں آیا تو میں نے ایک پتھر دے مارا۔ جو سیدھا اس کے سر میں لگا اور وہ موقع پر مر گیا۔

پھر تو قصاص دینا پڑے گا، موت ہے اسکی سزا۔ سیدنا عمرؓ کہتے ہیں۔

نہ فیصلہ لکھنے کی ضرورت، اور فیصلہ بھی ایسا اٹل کہ جس پر کسی بحث و مباحثے کی بھی گنجائش نہیں، نہ ہی اس شخص سے اسکے کنبے کے بارے میں کوئی سوال کیا گیا ہے، نہ ہی یہ پوچھا گیا ہے کہ تعلق کس قدر شریف خاندان سے ہے، نہ ہی یہ پوچھنے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے کی تعلق کسی معزز قبیلے سے تو نہیں، معاشرے میں کیا رتبہ یا مقام ہے؟ ان سب باتوں سے بھلا سیدنا عمر ؓ کو مطلب ہی کیا ہے!! کیوں کہ معاملہ اللہ کے دین کا ہو تو عمر ؓ پر کوئی اثر انداز نہیں ہو سکتا اور نہ ہی کوئی اللہ کی شریعت کی تنفیذ کے معاملے پر عمرؓ کو روک سکتا ہے۔ حتی کہ سامنے عمرؓ کا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ قاتل کی حیثیت سے آ کھڑا ہو، قصاص تو اس سے بھی لیا جائے گا۔

وہ شخص کہتا ہے ا ے امیر المؤمنین: اس کے نام پر جس کے حکم سے یہ زمین و آسمان قائم کھڑے ہیں مجھے صحراء میں واپس اپنی بیوی بچوں کے پاس جانے دیجیئے تاکہ میں انکو بتا آؤں کہ میں قتل کر دیا جاؤں گا۔ ان کا اللہ اور میرے سوا کوئی آسرا نہیں ہے، میں اسکے بعد واپس آ جاؤں گا۔

سیدنا عمر ؓ کہتے ہیں: کون تیری ضمانت دے گا کہ تو صحراء میں جا کر واپس بھی آ جائے گا؟

مجمع پر ایک خاموشی چھا جاتی ہے۔ کوئی بھی تو ایسا نہیں ہے جو اسکا نام تک بھی جانتا ہو۔ اسکے قبیلے، خیمے یا گھروغیرہ کے بارے میں جاننے کا معاملہ تو بعد کی بات ہے۔

کون ضمانت دے اسکی؟ کیا یہ دس درہم کے ادھار یا زمین کے ٹکڑے یا کسی اونٹ کے سودے کی ضمانت کا معاملہ ہے؟ ادھر تو ایک گردن کی ضمانت دینے کی بات ہے جسے تلوار سے اڑا دیا جانا ہے۔

اور کوئی ایسا بھی تو نہیں ہے جو اللہ کی شریعت کی تنفیذ کے معاملے پر عمرؓ سے اعتراض کرے، یا پھر اس شخص کی سفارش کیلئے ہی کھڑا ہو جائے۔ اور کوئی ہو بھی نہیں سکتا جو سفارشی بننے کی سوچ سکے۔

محفل میں موجود صحابہ پر ایک خاموشی سی چھا گئی ہے، اس صورتحال سے خود عمر ؓ بھی متأثر ہیں۔ کیوں کہ اس شخص کی حالت نے سب کو ہی حیرت میں ڈال کر رکھ دیا ہے۔ کیا اس شخص کو واقعی قصاص کے طور پر قتل کر دیا جائے اور اس کے بچے بھوکوں مرنے کیلئے چھوڑ دیئے جائیں؟ یا پھر اسکو بغیر ضمانتی کے واپس جانے دیا جائے؟ واپس نہ آیا تو مقتول کا خون رائیگاں جائے گا!

خود سیدنا عمرؓ سر جھکائے افسردہ بیٹھے ہیں ہیں اس صورتحال پر، سر اُٹھا کر التجا بھری نظروں سے نوجوانوں کی طرف دیکھتے ہیں، معاف کر دو اس شخص کو۔

نہیں امیر المؤمنین، جو ہمارے باپ کو قتل کرے اسکو چھوڑ دیں، یہ تو ہو ہی نہیں سکتا، نوجوان اپنا آخری فیصلہ بغیر کسی جھجھک کے سنا دیتے ہیں۔

عمرؓ ایک بار پھر مجمع کی طرف دیکھ کر بلند آواز سے پوچھتے ہیں ، اے لوگو ، ہے کوئی تم میں سے جو اس کی ضمانت دے؟

ابو ذر غفاری ؓ اپنے زہد و صدق سے بھر پور بڑھاپے کے ساتھ کھڑے ہو کر کہتے ہیں میں ضمانت دیتا ہوں اس شخص کی!

سیدنا عمرؓ کہتے ہیں ابوذر ، اس نے قتل کیا ہے۔

چاہے قتل ہی کیوں نہ کیا ہو، ابوذر ؓ اپنا اٹل فیصلہ سناتے ہیں۔

عمرؓ: جانتے ہو اسے؟

ابوذرؓ: نہیں جانتا اسے۔

عمرؓ: تو پھر کس طرح ضمانت دے رہے ہو؟

ابوذرؓ: میں نے اس کے چہرے پر مومنوں کی صفات دیکھی ہیں، اور مجھے ایسا لگتا ہے یہ جھوٹ نہیں بول رہا، انشاء اللہ یہ لوٹ کر واپس آ جائے گا۔

عمرؓ: ابوذرؓ دیکھ لو اگر یہ تین دن میں لوٹ کر نہ آیا تو مجھے تیری جدائی کا صدمہ دیکھنا پڑے گا۔

امیر المؤمنین، پھر اللہ مالک ہے۔ ابوذر اپنے فیصلے پر ڈٹے ہوئے جواب دیتے ہیں۔

سیدنا عمرؓ سے تین دن کی مہلت پا کر وہ شخص رخصت ہو جاتا ہے، کچھ ضروری تیاریوں کیلئے، بیوی بچوں کو الوداع کہنے، اپنے بعد اُن کے لئے کوئی راہ دیکھنے، اور اس کے قصاص کی ادئیگی کیلئے قتل کئے جانے کی غرض سے لوٹ کر واپس آنے کیلئے۔

اور پھر تین راتوں کے بعد، عمر ؓ بھلا کیسے اس امر کو بھلا پاتے، انہوں نے تو ایک ایک لمحہ گن کر کاٹا تھا، عصر کے وقت شہر میں (الصلاۃ جامعہ) کی منادی پھر جاتی ہے، نوجوان اپنے باپ کا قصاص لینے کیلئے بے چین اور لوگوں کا مجمع اللہ کی شریعت کی تنفیذ دیکھنے کے لئے جمع ہو چکا ہے۔

ابو ذرؓ بھی تشریف لاتے ہیں اور آ کر عمرؓ کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں۔

کدھر ہے وہ آدمی؟ سیدنا عمرؓ سوال کرتے ہیں۔

مجھے کوئی پتہ نہیں ہے یا امیر المؤمنین، ابوذرؓ مختصر جواب دیتے ہیں۔

ابوذرؓ آسمان کی طرف دیکھتے ہیں جدھر سورج ڈوبنے کی جلدی میں معمول سے سے زیادہ تیزی کے ساتھ جاتا دکھائی دے رہا ہے۔

محفل میں ہو کا عالم ہے، اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ آج کیا ہونے جا رہا ہے؟

یہ سچ ہے کہ ابوذرؓ سیدنا عمرؓ کے دل میں بستے ہیں، عمرؓ سے ان کے جسم کا ٹکڑا مانگیں تو عمرؓ دیر نہ کریں کاٹ کر ابوذرؓ کے حوالے کر دیں، لیکن ادھر معاملہ شریعت کا ہے، اللہ کے احکامات کی بجا آوری کا ہے، کوئی کھیل تماشہ نہیں ہونے جا رہا، نہ ہی کسی کی حیثیت یا صلاحیت کی پیمائش ہو رہی ہے، حالات و واقعات کے مطابق نہیں اور نہ ہی زمان و مکان کو بیچ میں لایا جانا ہے۔ قاتل نہیں آتا تو ضامن کی گردن جاتی نظر آ رہی ہے۔

مغرب سے چند لمحات پہلےوہ شخص آ جاتا ہے، بے ساختہ حضرت عمرؓ کے منہ سے اللہ اکبر کی صدا نکلتی ہے، ساتھ ہی مجمع بھی اللہ اکبر کا ایک بھرپور نعرہ لگاتا ہے۔

عمرؓ اس شخص سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں اے شخص، اگر تو لوٹ کر نہ بھی آتا تو ہم نے تیرا کیا کر لینا تھا، نہ ہی تو کوئی تیرا گھر جانتا تھا اور نہ ہی کوئی تیرا پتہ جانتا تھا!

امیر المؤمنین، اللہ کی قسم، بات آپکی نہیں ہے بات اس ذات کی ہے جو سب ظاہر و پوشیدہ کے بارے میں جانتا ہے، دیکھ لیجئے میں آ گیا ہوں، اپنے بچوں کو پرندوں کے چوزوں کی طرح صحراء میں تنہا چھوڑ کر، جدھر نہ درخت کا سایہ ہے اور نہ ہی پانی کا نام و نشان۔ میں قتل کر دیئے جانے کیلئے حاضر ہوں۔ مجھے بس یہ ڈر تھا کہیں کوئی یہ نہ کہہ دے کہ اب لوگوں میں سے وعدوں کا ایفاء ہی اُٹھ گیا ہے۔

سیدنا عمرؓ نے ابوذر کی طرف رخ کر کے پوچھا ابوذرؓ، تو نے کس بنا پر اسکی ضمانت دے دی تھی؟

ابوذرؓ نے کہا، اے عمرؓ، مجھے اس بات کا ڈر تھا کہیں کوئی یہ نہ کہہ دے کہ اب لوگوں سے خیر ہی اٹھا لی گئی ہے۔

سید عمرؓ نے ایک لمحے کیلئے توقف کیا اور پھر ان دو نوجوانوں سے پوچھا کہ کیا کہتے ہو اب؟

نوجوانوں نے روتے ہوئے جواب دیا، اے امیر المؤمنین، ہم اس کی صداقت کی وجہ سے اسے معاف کرتے ہیں، ہمیں اس بات کا ڈر ہے کہ کہیں کوئی یہ نہ کہہ دے کہ اب لوگوں میں سے عفو اور درگزر ہی اُٹھا لیا گیا ہے۔

سیدناؓ عمر اللہ اکبر پکار اُٹھے اور آنسو انکی ڈاڑھی کو تر کرتے نیچے گر رہے تھے۔۔۔۔

اے نوجوانو! تمہاری عفو و درگزر پر اللہ تمہیں جزائے خیر دے۔

اے ابو ذرؓ! اللہ تجھے اس شخص کی مصیبت میں مدد پر جزائے خیر دے۔

اور اے شخص، اللہ تجھے اس وفائے عہد و صداقت پر جزائے خیر دے۔

اور اے امیر المؤمنین، اللہ تجھے تیرے عدل و رحمدلی پر جزائے خیر دے۔

محدثین میں سے ایک یوں کہتے ہیں، قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے، اسلام اور ایمان کی سعادتیں تو عمرؓ کے کفن کے ساتھ ہی دفن ہو گئی تھیں۔

اور اے اللہ، جزائے خیر دینا انکو بھی، جن کو یہ ای میل اچھی لگے اور وہ اسے آگے اپنے دوستوں کو بھیجیں ۔ آمین یا رب العالمین۔

پیر، 20 ستمبر، 2010

میرے تبصرے پر تبصرہ

"میرے تبصرے" پوسٹ پر یہاں تبصرہ کریں، کیونکہ وہاں میرے علاوہ کسی کو تبصرہ کرنے کی اجازت نہیں، کیونکہ وہاں تبصروں میں صرف میرے مختلف بلاگز پر کیے گے تبصرے ہوں گے

میرے تبصرے

نوٹ: اگر آپ یہاں پر تبصرہ کریں گے تو بتائے بغیر ختم کر دیا جائے گا۔
(Click here to view this post in English language)
آپ کے نام سے تبصروں کے غلط استعمال سے بچاؤ کے بارے میں ایک آسان، مگر عملی طور پر مشکل، ترکیب سمجھ آئی ہے کہ آپ ایک پوسٹ یا صفحہ "میرے تبصرے" کے نام سے اپنی بلاگ پر بنائیں جس میں دوسروں کے تبصرے پر پابندی ہو۔ پھر جس کے بلاگ پر تبصرہ کرنا ہو وہاں اس کا لینک دے کر تبصرہ کریں۔ اور اپنی پوسٹ "میرے تبصرے" پر خود اپنے تبصرے کو کاپی پیسٹ کریں اور لینک میں جس جگہ آپ نے اصل میں تبصرہ کیا ہے اسکا لینک دے دیں اور نام کے خانے میں اصل پوسٹ کا نام لکھ دیں۔

اگرچے یہ عملی طو پر مشکل ہے مگر ایسے کرنے سے آپ کو دوسرے فائدے بھی ہوں گے، مثلا آپ کے پاس اپنے تبصروں کا ایک ریکارڈ بھی بن جائے گا اور آپ کا بلاگ پڑھنے والے بھی ایک جگہ پر سے آپ کی دوسروں کے بارے میں رائے سمجھ سکتے ہیں۔

کچھ دوستوں کو شکایت ہے کہ یہ طریقہ الجھا ہوا یا مشکل ہے جو کسی حد تک درست ہے۔ یہاں پر اسے سلجھانے کی کوشش کی جائے گی۔

مسلہ نمبر 1
اگر اپکی پوسٹ 'میرے تبصرے' پر تبصرہ کرنے پر پابندی ہو گی تو آپ خود اس پر کیسے تبصرہ کریں گے؟

اس کا حل یہ ہو سکتا ہے کہ دو مختلف ویب برائوزر کھو لیں یا انٹرنیٹ ایکسپلورر کی دو مختلف ونڈوز کھو لیں اور اپنی بلاگ پر جائیں۔ ایک برائوزر یا انٹرنیٹ ایکسپلورر میں اپنی بلاگ پر لوگ ان ہو کر پوسٹ 'میرے تبصرے' پر جائیں اور تبصروں کو عارضی طو پر فعال کر دیں اور دوسرے برائوزر یا انٹرنیٹ ایکسپلورر سے اپنا تبصرہ دیں اور پہلی والے برائوزر یا انٹرنیٹ ایکسپلورر سے پھر تبصروں کو بند کر دیں۔

یا اسکا آسان حل یہ ہوسکتا ہے کہ تبصروں پر پابندی نہ لگائیں اور ایک نوٹ لکھ دیں جیسا کہ نیچے نوٹ 2 ہے۔

نوٹ 1: اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لیے میری پوسٹ "میرے تبصرے پر تبصرہ" پر تشریف آئیں، کیونکہ یہاں تبصروں میں صرف میرے مختلف بلاگز پر کیے گے تبصرے ہوں گے۔

نوٹ 2: اگر آپ یہاں پر تبصرہ کریں گے تو بتائے بغیر ختم کر دیا جائے گا۔

اتوار، 19 ستمبر، 2010

لینکس انسٹال کریں


(Click here to view this post in English language)

لینکس کیا ہے؟‌ یہ ایک کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے۔



اسکو مختلف طریقوں‌ سے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ مثلا

طریقہ نمبر 1: آسان طریقہ: اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی ہے تو یہ آسان طریقہ استعمال کریں


1۔ ووبی ونڈوز سافٹ وئیر ڈاؤنلوڈ کریں۔

2۔ ووبی کو رن کریں اور پاسورڈ دے کر انسٹال کے بٹن پر کلک کریں۔ یوزر نیم اور پاسورڈ یاد رکھیں، بعد میں ضرورت پڑے گا۔

3۔ جب ڈاؤنلوڈ ختم ہو گا تو یہ آپ کو کمپیوٹر ریسٹارٹ کرنے کا کہے گا۔

4۔ جب کمپیوٹر ریسٹارٹ ہو تو اس میں لینکس کو منتخب کریں۔ جب یہ پہلی دفعہ چلے گا تو انسٹالیشن کے باقی ماندہ حصے پورے کرے گا۔

5۔ اور مجھے دعاؤں ‌میں یاد رکھیں۔

بعد میں اگر آپ اس کو ان انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو ونڈوز کے کنٹرول پینل سے بآسانی کر سکتے ہیں۔

طریقہ نمبر 2:بہتر آسان طریقہ: اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی ہے تو یہ بہتر آسان طریقہ استعمال کریں
اگر آپ نے ایک کمپیوٹر پر لینکس انسٹال کرنی ہے تو طریقہ نمبر 1 کافی ہے، مگر جب ایک سے زیادہ کمپیوٹر ہوں‌ یا آپ کو دوبارہ اپنے کمپیوٹر پر لینکس انسٹال کرنی ہو تو یہ طریقہ بہتر آسان ہے۔ طریقہ نمبر 1 میں‌ سٹیپ 2 سے پہلے یہ کام کریں۔

1.1۔ لینکس کی آئی ایس او (ISO) فائل ڈاؤنلوڈ کریں۔

1.2۔ ووبی اور آئی ایس او فائل دونوں کو ایک ہی فولڈر میں‌ رکھیں۔

1.3۔ اور باقی طریقہ ایک جیسا ہی ہے۔

طریقہ نمبر 3:بہتر طریقہ: اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی ہے تو یہ بہتر طریقہ استعمال کریں
اگر آپ نے ایک کمپیوٹر پر لینکس انسٹال کرنی ہے تو طریقہ نمبر 1 کافی ہے، مگر جب ایک سے زیادہ کمپیوٹر ہوں‌ یا آپ کو دوبارہ اپنے کمپیوٹر پر لینکس انسٹال کرنی ہو یا لینکس کی فل انسٹالیشن کرنی ہو تو یہ طریقہ بہتر ہے۔
1۔ لینکس کی آئی ایس او (ISO) فائل ڈاؤنلوڈ کریں یا اپنی پسند کی لینکس ڈاؤنلوڈ کریں (یہ ضروری نہیں کہ آپ کی پسند کی لینکس ونڈوز کے اندر انسٹال ہو سکے)۔

2۔ آئی ایس او فائل کو سی ڈی پر برن کریں یا یو ایس بی ڈرائیو پر انسٹال کریں۔سی ڈی برن کرنے اور یو ایس بی ڈرائیو بنانے کا طریقہ کار اوپر لینک پر دیا گیا ہے۔

3۔ اب اس سی ڈی یا یو ایس بی ڈرائیو کو ونڈوز میں چلائیں‌ اور ونڈوز کے اندر انسٹال کر لیں۔ بعد میں اگر آپ اس کو ان انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو ونڈوز کے کنٹرول پینل سے بآسانی کر سکتے ہیں۔
Install Inside Windows

اوپر لینک میں لینکس کو فل انسٹال کرنے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے، لیکن بہتر ہے کہ آپ پہلے فل انسٹال نہ کریں یا پہلے تسلی کر لیں کہ سب چیزیں ٹھیک چل رہی ہیں، کیونکہ اسے آپ ان انسٹال نہیں کر سکتے، بلکہ مشکل ہے۔ اور دوسری بات یہ کہ فل انسٹالیشن ونڈوز بوٹ لوڈر کو بھی تبدیل کرتی ہے۔ یہ بھی اگرچے خطرناک بات نہیں کیونکہ آپ ونڈوز کی سی ڈی سے اسکا بوٹ لوڈر واپس لا سکتے ہیں۔ فل انسٹالیشن کی اچھی بات یہ ہے کہ لینکس نسبتا تیز چلتی ہے۔ اگر کسی وجہ سے آپکو دوبارہ فل انسٹالیشن کرنے کی ضرورت‌ہے تو اس ربط کو چیک کر لیں۔

طریقہ نمبر 4:لمبا طریقہ: اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی نہیں ہے تو یہ طریقہ استعمال کریں
مفت سی ڈی حاصل کرنے کے لیے اس ربط پر درخواست دیں۔‌ یاد رہے کہ سی ڈی آپ کو چار پانچ ہفتوں بعد ملے گی۔


مزید معلومات ان روابط پر

اتوار، 12 ستمبر، 2010

بچوں والے گھر کے لیے ایکسٹر لاک

آپ کمپیوٹر پر ویڈیو یا کوئی اور چیز دیکھ رہے ہیں، اچانک کوئی بچہ کیبورڈ یا مائوس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے سب کچھ خراب کر دیتا ہے اور آپ کو دوبارہ کام کرنا پڑتا ہے۔ اس کا علاج ہے ایکسٹر لاک، xtrlock۔ یہ لینکس کے لیے ایک چھوٹا سا پروگرام ہے جو کیبورڈ اور مائوس کو لاگ کر دیتا ہے۔ درست پاسورڈ دے کر انٹر کی دبانے سے لاک ختم ہو جائے گا۔ یہ اوبنٹو سافٹویئر سنٹر سے با آسانی انسٹال ہو سکتا ہے۔ "ایکسٹر لاک کی خاصیت یہ ہے کہ لاک کرنے کے بعد بھی سکرین پر جو پروگرام چل رہے ہوں گے وہ ویسے ہی نظر آتے رہیں گے۔ مثلا سکرین لاک کر کے آپ کوئی فلم دیکھ سکتے ہیں۔ "، عمار عاصی

استعمال کرنے کے لیے کمانڈ
xtrlock

یا اسکا شارٹ کٹ بنا لیں یا پینل پر آئیکون۔

xtrlock

بدھ، 18 اگست، 2010

صحیح بخاری و مسلم میں تلاش

کچھ عرصے سے خواہش تھی کہ کوئی ایسی اردو ویب سائٹ ہو جو کہ حدیثوں میں تلاش کرنے کہ سہولت دے مگر اس وقت ناکامی ہوئی۔
Book

قرآن پاک کے اردو ترجمے میں تلاش کرنے کے لیے اس ربط اور اس ربط پر جائیں‌ اور حدیث میں تلاش کرنے کے لیے اس ربط پر جائیں۔ تفسیر ابن کیثر پڑھنے کے لیے اس ربط پر جائیں۔

جمعہ، 6 اگست، 2010

من چلے کا سودا

یہ اشفاق احمد کی تحریر پر مبنی مشہور ڈرامہ ہے، اگرچے پرانہ ہے مگر سیکھنے کے لیے اس میں بہت کچھ ہے۔ بچپن میں دیکھا تھا مگر کچھ چیزیں بڑے ہو کر ہی سمجھ آتی ہیں۔
چاند بابو کا تبصرہ
بہت اچھی شئیرنگ ہے ایک تو کہانی اشفاق احمد کی ہے دوسرے اس میں پرانے سئنیر فنکار اپنی جوانی کے ایام میں نظر آ رہے ہیں اور اسی انتہائی پختہ اداکاری کے ساتھ جو آجکل ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتی۔
ان کی سب سے اچھی بات ان کی اردو ادائیگی ہے جو میں نے ان لوگوں کے بعد ریڈیو پاکستان پر بھی نہیں سنی۔




[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=D4EBfB_oZWo[/youtube]

یہ پہلی قسط ہے، باقی آپ یو ٹیوب پر دیکھیں۔

بدھ، 28 جولائی، 2010

پانچ ڈالر کا کام

fiverr.com
اس ویب سائٹ پر آپ پانچ ڈالر کے لیے چھوٹا موٹا کام کر سکتے ہیں یا پانچ ڈالر دے کر چھوٹا موٹا کام کروا سکتے ہیں۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پے پال کا کھاتہ ہونا ضروری ہے، افسوس یہ پاکستان میں کام نہیں کرتا۔

اتوار، 25 جولائی، 2010

ہاتھ اور آواز کا کمال

یہ ہمارے بھائی کے دوست ہیں، آواز ان کی خوب ہے، جو کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ کو اندازہ ہو ہی جائے گا۔ ان کو آپ اٹک شہر کا ٹیلنٹ بھی کہ سکتے ہیں۔

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=_sIScGeBjic[/youtube]

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=5dhYGb8HFu4[/youtube]

اس کے علاوہ آپ اگر فارم سے دلچسپی رکھتے ہیں تو ان ویڈیوز کو بھی دیکھ لیں۔

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=wcWGkyoFp5M[/youtube]

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=Nr9dlMgiKfQ[/youtube]

ہفتہ، 24 جولائی، 2010

زورن او ایس 3 میں ریکارڈ‌ مائی ڈیسکٹاپ کی انسٹالیشن اور استعمال

ریکارڈ‌ مائی ڈیسکٹاپ کی انسٹالیشن اور استعمال کا طریقہ کار۔ میرے خیال میں یہ ترکیب باقی لینکس کے لیے بھی کارآمد ہو سکتی ہے۔ بہتر دیکھنے کے لیے فل سکرین موڈ استعمال کریں۔

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=tXS0_3AGXFY[/youtube]

مزید معلومات اس ربط پر۔

جمعہ، 23 جولائی، 2010

انڈین مسلم بلاگرز کی لسٹ

اس میں زیادہ تر بلاگ انگریزی میں ہیں

انڈین مسلم بلاگرز کی لسٹ

حیدرآبادی

زورن او ایس 3 میں زوم ان اور زوم آوٹ

زورن او ایس 3 میں زوم ان اور زوم آوٹ فعال کریں۔ میرے خیال میں یہ ترکیب باقی لینکس کے لیے بھی کارآمد ہو سکتی ہے۔ بہتر دیکھنے کے لیے فل سکرین موڈ استعمال کریں۔

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=C3rA0IGoBms[/youtube]

منگل، 20 جولائی، 2010

وال-ای

(Click here to view this post in English language)

وال-ای ایک اچھی اینی میٹڈ فلم ہے۔ فلم اس طرح‌ شروع ہوتی ہے کہ ایک روبوٹ‌ جس کا نام وال-ای ہے جو کہ زمین کی صفائی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کو ایک اور روبوٹ ایو سے پیار ہو جاتا ہے۔ حیراں‌ مت ہوں، آج کل کے دور میں پروگرامنگ سے روبوٹ میں‌ کچھ انسانی جذبات کی طرح‌ کی چیزیں‌ ڈالی جا سکتی ہیں۔ وال۔ای ایو کے پیچھے پیچھے دور خلا میں چلا جاتا ہے اور اس کا سامنا ظالم سماج سے ہوتا ہے جو کہ پورا کمپیوٹر سسٹم ہے۔ جو کہ نہ صرف اس کا بلکہ پوری انسانیت اور دنیا کا دشمن ہے بلکہ وہ ان کو اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کر رہا ہے۔

فلم دیکھے اور مزے اڑائیے۔

ہفتہ، 10 جولائی، 2010

کیا اسلام پر پابندی لگا دینا چاہئے؟

اس ویب سائٹ پر یہ مضمون پڑھا اور سوچ میں پڑ گیا کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے؟
ہمیں ایک ٹیم کی ضرورت ہے جو غلط فہمیوں کی وضاحت کر سکے۔

جمعہ، 2 جولائی، 2010

شیر کو بند کرنا

اپنا تازہ کلام، پہلا اور شائد آخری
شعر لکھنے کی ناکام کوشش
ڈر ہے مجھے کہ میں مر نہ جائوں
کام ادھورے کر نہ جائوں
فقد چاہا تھا عامر جو کبھی شعر لکھوں
نہ بن سکا جو تو لکھ کے ہو جائوں

بدھ، 30 جون، 2010

وائرس اور اینٹی وائرس سے جان چھڑائیں

آپ کمپیوٹر میں چند اقدامات کر کے وائرس اور انٹی وائرس دونوں سے جان چھڑا سکتے ہیں، جی انٹی وائرس سے بھی!‌ کیونکہ یہ دونوں ہی کمپیوٹر کی کارکردگی متاثر کرتے ہیں۔
  • لینکس اپریٹنگ سسٹم انسٹال کریں، وائرس کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہے اور اسی لیے انٹی وائرس کی ضرورت بھی نہیں
  • یوزر اکاونٹ ضرور بنائیں۔ روزمرہ یوزر اکاونٹ کا استعمال کریں۔ ایڈمنسٹریٹر اکاونٹ پروگرام وغیرہ انسٹال کرنے کے لیے ہی استعمال کریں۔ وجہ یہ ہے کہ اگر کوئی وائرس حملہ کرتا ہے تو یوزر اکاونٹ میں رہتے ہوئے کم نقصان ہوتا ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹر اکاونٹ استعمال کرتے ہوئے وائرس حملہ کرے تو پورا کمپیوٹر خراب ہو سکتا ہے
  • سی ڈی، ڈی وی ڈی، یو ایس بی فلیش ڈرائیو، فولڈر وغیرہ کو ڈبل کلک کر کے مت کھولیں، بلکہ مائی کمپیوٹر پر رائٹ کلک کر کے ایکسپلوئر کی آپشن منتخب کریں اور بائیں طرف آنے والی ونڈو کو استعمال کرنے ہوے اپنی منزل پر جائیے۔ وجہ یہ ہے کہ ڈبل کلک کرنے سے کچھ خودکار پروگرام چل سکتے ہیں جو کہ وائرس بھی ہو سکتے ہیں۔ آپ اس فائل کو ہارڈ ڈسک کی تمام ڈرائیوز اور یو ایس بی فلیش ڈرائیو میں‌ کشید/ایکسڑیکٹ کر لیں۔ فائدہ یہ ہو گا کہ آپ کی تمام ڈرائیوز پر آئیکون لگا آ جائے گا اور دوسرا یہ کہ آگر آپ ان پر ڈبل کلک کریں‌گے تو یہ آپ کو پیغام دے کر اس طرح‌ کھولنے سے روک دے گا۔ بالفرض بعد میں آپ کی فلیش ڈرائیو میں کسی اور کمپیوٹر پر استعمال کرنے سے وائرس آ گیا تو جب آپ اس کو اپنے کمپیوٹر پر لگائیں گے تو مخصوص آئیکون نظر نہ آنے پر آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کی فلیش میں ؤائرس آ چکا ہے۔ پھر وائرس کو ختم کرنے کے لیے اوپر بتائی گئی فائل کو دوبارہ ڈال دیں اور فالتو فائلیں ختم کر دیں
  • فائل ایکسٹنشن کو ظاہر رکھیں۔ وجہ یہ ہے کہ کچھ ؤائرس فولڈر یا دوسرے پروگرام کا آئیکون لگائے ہوتے ہیں
  • ونڈوز فائل سسٹم کو این ٹی ایف ایس رکھیں، یہ فیٹ 16 یا 32 سے زیادہ بہتر ہے
  • سسٹم ریسٹور کی آپشن کو فعال رکھیں تاکہ کسی خرابی کی صورت میں سسٹم کو پرانی حالت میں واپس لا سکیں
  • البتہ کبھی کبار اینٹی وائرس انسٹال کر کے پورے سسٹم کو سکین کرنا چاہیے اور بعد میں بے شک ان انسٹال کر دیں
  • اردو نامہ کے چاند بابو کی مفید ٹپ، "وہ یہ کہ انٹرنیٹ پر ہیکنگ اور وائرس کے پھیلاؤ میں 90 فیصد تک سورس پورنو اور گھٹیا مواد پر مشتمل سائیٹس ہیں ان سائیٹس کا وزٹ نہ کرنا بھی وائرس سے بچاو کا ایک بہترین طریقہ ہے"
  • ایک تدبیر ابن سعید کی، جب سسٹم درست حالت میں ہو تو اس وقت اس کا ڈسک کلون بنا کر کسی پورٹیبل ڈسک یا ری رائٹیبل ڈی وی ڈی میں محفوظ کر لیں۔ اور آئندہ جب بھی سسٹم مزید وسائل/سافٹوئیرس سے لیس ہو اور اطمینان بخش حآلت میں ہو تو دوبارہ اس کا کلون بنا کر اسی ڈی وی ڈی میں محفوظ کر لیں۔ یوں ہمیشہ آپ کے پاس لاسٹ بیسٹ کنفیگیوریشن دستیاب رہے گی۔ اور جب بھی کوئی مسئلہ در پیش ہو تو ونڈوز پارٹیشن کو فارمیٹ کریں اور کلون کو وہاں کاپی کر دیں۔ آپ کا سسٹم بالکل اس حالت میں دستیاب ہو گا جیسا اس کا بیک اپ لیا تھا۔ اس کام میں بمشکل دس سے پندرہ منٹ صرف ہونگے۔ اور آپ کا سسٹم ایسے ری اسٹور ہو جائے گا کہ براؤزر کی ہسٹری، بک مارک اور کیشے تک موجود ہوں گے۔ یہ کام نارٹن کی گھوسٹ میکر یوٹیلٹی سے کی جائے تو وہ ڈسک کی سائز کو کمپریس کر کے نصف تک کر دیتا ہے

اینٹی وائرس استعمال نہ کرنے کی وجوہات، ابن سعید کی نظر سے
  • اینٹی وائرس از خود بہت برے وائرس ہوتے ہیں۔ اور لوگ انہیں اپنی خوشی سے اپنے سسٹم میں پالتے ہیں۔
  • پروسیسر میموری اور دوسرے رسورسیز کا جتنا حصہ اینتی وائرسیز کے قبضے میں ہوتا ہے اتنا شاید ہی کسی پروگرام کو ملتا ہو۔
  • جتنا اچھا اینٹی وائرس اتنا ہی سسٹم پر بوجھ۔ مثلاً ایک اینتی وائرس اگر ہمارے کلکس کو بھی نگاہ میں رکھے کہ کچھ غلط تو نہیں ہو رہا تو اس کے نتیجے میں یہ ہو گا کہ کسی بھی رائٹ کلک کے فوراً بعد اس کا ایک ماڈیول اس بات کی توثیق کرے گا اور یوں پاپ اپ مینو ظاہر ہونے میں بھی تھوڑی تاخیر ہوگی۔ و علیٰ ہٰذا لقیاس۔
  • اینٹی وائرس کمپنیاں ہی زیادہ تر وائرس بناتی اور شائع کرتی ہیں تاکہ اس کا حل دینے والوں میں سب سے پہلے انھیں کا نام آئے اور یوں ان کا کاروبار چلتا رہے۔
  • اینٹی وائرس کتنا بھی اچھا ہو وہ آنے والے نئے وائرسوں میں سے کتنوں کو ڈیٹیک کر پانے میں کامیاب ہو پاتا ہے؟ آخر کار دس دن بعد نہ سہی بارہ دن بعد سسٹم متاثر ہو ہی جاتا ہے۔ اور جو زیادہ ایڈوانسڈ بنانے کی کوشش کرتے ہیں ان میں آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ ایک عدد ٹیکسٹ فائل بھی کھولئے تو مشتبہ قرار دے دیتے ہیں۔
  • ایسے بیشمار وجوہات ہیں جن کے باعث میں نے اینتی وائرس کو ہمیشہ نا پسند کیا۔
چند مزید تدابیر اور ویڈیو اس ربط پر دستیاب ہے۔

    پرانے کمپیوٹر کے لیے لینکس

    پرانے کمپیوٹر کے لیے لوٹ لینکس
    لوٹ لینکس ایک چھوٹی سی بوٹ ایبل لائیو سی ڈی ڈسٹرو ہے۔ آپ کو فقد 50 ایم بی ہارڈ ڈسک چاہیے۔ اس کا مقصد ایک چھوٹی ڈسٹرو بنانا ہے جس میں روز مرہ استعمال کے پروگرام شامل ہوں ۔ یہ اتنی ہلکی ہے کہ آپ کو صرف 32 ایم بی ریم کی ضرورت ہے۔

    Luit Linux

    ہفتہ، 26 جون، 2010

    تصویر پر متن

    تصویر پر متن لکھنے کا آسان طریقہ

    پوری تصویر دیکھنے کے لیے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں

    Text on Image

    جمعہ، 25 جون، 2010

    زورن او ایس 3 پر اردو

    حال ہی میں زورن او ایس 3 انسٹال کیا، جمیل نوری نستعلیق فانٹ لوڈ کیا اور نتیجہ بہت اچھا رہا۔

    یہ اوبنٹو بیسڈ لینکس او ایس ہے، مگر استعمال کرنے میں اوبنٹو سے بہتر ہے۔ خاص طور پر ونڈوز کے عادی لوگوں کے لیے زبردست ہے۔ پلے اون لینکس پروگرام سے آپ ونڈوز کے کچھ پروگرام چلا سکتے ہیں مثلا انٹرنٹ ایکس پلورر۔ اس کا انٹرفیس ونڈوز 7 کے ساتھ ملتا جلتا ہے اور بھاری بھی اتنا نہیں ہے۔


    لوگ اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں

    I HAVE OVER THE PAST 5 YEARS DOWNLOAD AND INSTALLED EVERYTHING FROM DISTROWATCH.COM TOP 100 LIST.

    AFTER INSTALLING ZORIN OS I WAS IMPRESSED, THIS IS A GREAT OS.

    IT INSTALLED PERFECT. THE DESKTOP LOOKS GREAT AND IS EASY TO USE.

    THE BEST LINUX EXPERIENCE I HAVE EVER HAD, IT WORKS AND LOOKS GREAT.

    GREAT JOB ZORIN TEAM, THIS IS A GREAT WAY TO BRING LINUX TO THE MASSES, AND GIVES MS A REAL RUN FOR THE MONNEY.

    BERT


    پوری تصویر دیکھنے کے لیے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں


    زورن او ایس 3 کو انسٹال کرنے کا طریقہ کار


    مزید معلومات اس ربط پر

    جمعرات، 24 جون، 2010

    فعیض سیال

    وہ پنجاب کے ایک پسماندہ علاقے کا رہنے والا نوجوان تھا والدین کی آمدنی محدود تھی ۔ سولہ سال کی عمر میں وہ سکول کے چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھا کر گذارہ کرتا تھا ۔ سترہ سال کی عمر میں اسے ایک لڑکی سے محبت ہو گئی اور اٹھارہ سال کی عمر میں اس کا نکاح اس لڑکی سے اس شرط پر کیا گیا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    مزید ریاض صاحب کے اس ربط پر پڑھیں۔

    فعیض سیال کی ویڈیوز یو ٹیوب کے اس ربط پر دیکھی جا سکتی ہیں

    [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=_qeE7AxbDFU[/youtube]

    بدھ، 23 جون، 2010

    فوس شدت پسند

    اللہ کا شکر ہے، کسی جگہ تو شدت پسندوں کا زکر مسلمانوں کے بغیر بھی آیا ہے۔ حیراں مت ہوں، یہ لینکس کے فوس شدت پسند ہیں،

    میں انقلاب ما نگتا ہوں

    میں انقلاب ما نگتا ہوں! دراصل یہ انقلاب میں نہیں میرے ایک دوست راشد میر صاحب مانگتے ہیں جو کہ نئے نئے بلاگر بنے ہیں، وہ آپ کے مطابق کے نام سے بلاگ لکھتے ہیں، اسی جوش میں انقلاب کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔

    پیر، 14 جون، 2010

    ویب نو اردو و انگریزی کمپیٹور ویڈیوز

    ویب نو کی اردو و انگریزی میں کمپیٹور ویڈیوز۔ ویب نو میں ونڈوز اور لینکس کو استعمال کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی تدبیریں دی گئی  ہیں۔

    [blip.tv ?posts_id=3166876&dest=-1]

    جمعرات، 10 جون، 2010

    انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز

    (Click here to view this post in English language)
    انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، آئی پی ایس ایک آزاد علمی و تحقیقی ادارہ ہے جو مالی منفعت سے ماوراء قومی حکمتِ عملی کے امور پرتحقیق کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ یہ قومی اور بین الاقوامی موضوعات پر تبادلہ خیال اور تجزئیے کے لیے فورم مہیا کرتا ہے۔ ادارہ کی تحقیقی خدمات کا عرصہ تیس سال سے زائد ہے جس میں اہم پالیسی معاملات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ یہ ادارہ جدید جمہوری معاشرے میں تھنک ٹینک کا کردار اجاگر کرتا ہے۔
    آئی پی ایس اپنے مقاصد کے حصول کے لیے، سیمینارز، کانفرنسیں، ورکشاپس اور مکالمے کے ذرائع اختیار کرتا ہے۔ اس کی دلچسپی کے کثیر جہتی موضوعات پر رپورٹس، جرائد، کتب ، موضوعاتی تحقیق اور شخصی و اداراتی نشوونما پر مبنی سر گرمیاں ادارے کے مقاصد کو آگے بڑھانے کا اہم ذریعہ بنتی ہیں۔ آئی پی ایس جہاں پالیسی سازی سے متعلقہ امور پر قابلِ عمل اور ٹھوس لائحہ عمل تیار کرتا ہے وہیں پالیسی سازوں ، تجزیہ نگاروں ، سیاسی قائدین، قانون ساز افراد اور اداروں اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کے لیے راہِ عمل متعین کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ ادارہ انتظامی معاملات میں فعالیت، شفافیت، پیشہ ورانہ مہارت، اور اپنی کارکردگی کی افادیت کو یقینی بناتا ہے۔ خود مختاری ، ثقاہت اور وقار ادارے کا اصل اثاثہ ہے جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔ یہ تھنک ٹینک اپنے تمام مالی امور میں خود کفیل ہے۔ وقف شدہ املاک سے حاصل آمدن ، مالی تعاون اور مختلف افراد کی رضا کارانہ خدمات اسے کسی بیرونی امداد سے بے نیا ز کرتی ہیں ، اسی طرح رسائل ، کتب اور ممبرشپ فیس سے حاصل شدہ آمدن کے علاوہ ادارہ مشاورتی خدمات کے ذریعے بھی وسائل حاصل کرتا ہے۔
    آئی پی ایس نے اپنے لئے (ا) ملکی معاملات، (ب) بین الاقوامی تعلقات اور (ج) ایمانیات اور سماج کو تحقیقاتی عنوانات کے طور پر منتخب کیا ہے اور اس مقصد کے لیے اندرون اور بیرونِ ملک موجود دانشوروں سے موثر رابطے کی غرض سے ادارے کے مقاصد سے ہم آہنگ افراد کی ایک ٹیم ہمہ تن مصروفِ عمل ہے۔ اس انداز کو اپنانے سے آئی پی ایس نہ صرف اس قابل ہے کہ خود ادارے کے اندر فعال تحقیقی سر گرمیاں جاری رہیں بلکہ ادارے سے وابستہ مختلف افراد اپنے اپنے مقامات پر رہ کر بھی اپنے علم و دانش اور فکر کو بروئے کار لا سکتے ہیں۔ ادارے کی تحقیقی سر گرمیاں نیشنل اکیڈمک کونسل تیار کرتی ہے اور یہ پروگرام اسی کے زیرِ نگرانی تشکیل پاتے ہیں۔ نیشنل اکیڈمک کونسل بنیادی اور اہم کردار کی حامل ہے کیو نکہ یہ نہ صرف رہنمائی اور نگرانی کا فریضہ انجام دیتی ہے بلکہ ادارے کی تر جیحات بھی متعین کرتی ہے۔ آئی پی ایس ہم خیال اداروں اور تنظیمات کے ساتھ مل کر بھی مختلف سر گرمیاں سر انجام دیتا ہے اور اسی طرح دیگر اداروں کے ایسے پروگرام جو انسٹی ٹیوٹ کے مقاصد سے ہم آہنگ ہوں ان میں اپنا سرگرم تعاون بھی پیش کرتا ہے۔ متعین موضوعات پر مختصر دورانیے کا یہ تعاون مشترکہ تحقیق ، سیمینارز کے انعقاد یا لائبریری اور دیگر خدمات کے تبادلے پر مبنی ہو سکتا ہے۔ اس وقت ادارے کا اس نوعیت کا تعلق متعدد ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ قائم ہے ۔ اندرون اور بیرون ملک مختلف تحقیقی اداروں اور آئی پی ایس کے محققین طے شدہ منصوبہ کے تحت باہمی دورے کرتے ہیں۔

    مزید معلومات انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کی ویب سائٹ پر

    ہفتہ، 29 مئی، 2010

    مفت سب ڈومین اور ویب سپیس

    مفت سب ڈومین اور ویب سپیس، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کے ساتھ، بغیر اشتہارات کے، بیز ڈاٹ این ایف پر جائیں۔
    مزید معلومات کے لیے اس ربط کا مطالہ کر لیں۔

    پیر، 24 مئی، 2010

    حکومت بہتر کرنا

    سادہ فارمولہ!

    اچھے لوگ حکومت میں ہونگے تو ہی کچھ بہتری ہو سکتی ہے۔

    مگر کیسے؟

    خود حکومت میں آنے کی کوشش کریں یا اچھے لوگوں کو حکومت میں آنے کے لیے تیار کریں، اور ان کی مدد بھی کریں۔ یہ بھی نہیں کر سکتے تو لوگوں کو شعور دینے کی ضرورت ہے۔

    یہ کام بیٹھے بیٹھائے نہیں ہو سکتے، وقت اور پیسہ لگتا ہے۔

    ہفتہ، 22 مئی، 2010

    ترجمہ سے ٹی ایم ایکس بنانا

    ترجمہ شدہ مواد کو ٹرانسلیشن میموری (ٹی ایم ایکس فائل) میں تبدیل کرنا

    اس ربط سے پروگرام Stingray انسٹال کریں۔
    پروگرام کو رن کریں۔
    ایک نیا پروجکٹ بنائیں۔
    سورس میں انگریزی ترجمہ فائل دیں اور ٹارگٹ میں اردو ترجمہ فائل دیں، کریکٹر سیٹ میں یو ٹی ایف 8 دیں، باقی ترجیحات فائلوں کے مطابق کر کے اپلائی کریں۔
    Stingray 01

    انگریزی اور اردو ترجمہ کو چیک کر لیں، غلطی ہو تو دی گی آپشنز سے درست کریں۔
    Stingray 02
    فائل مینو پر کلک کر کے ٹی ایم ایکس فارمیٹ میں ایکسپورٹ کریں۔
    اس ٹی ایم ایکس فائل کو گوگل ترجمہ میں اپلوڈ کریں۔

    مزید معلومات کے لیے اردو ویب کے اس لینک پر آئیں۔

    ٹرانسلیشن میموری کا استعمال

    ٹرانسلیشن میموری کیا ہے؟ اور اس کا گوگل ترجمہ میں استعمال

    یہ پہلے سے ترجمہ شدہ جملوں کی فائل ہے جو کے ایک خاص فارمیٹ (ٹی ایم ایکس) میں ہوتی ہے۔ اس فائل کو گوگل ترجمہ میں اپلوڈ کریں تو یہ جملے جہاں بھی آئیں گے ترجمہ ہو جائے گا یا گوگل آپ کو ترجمہ متنخب کرنے کی آپشن دے گا۔ اس ربط پر میری ٹرانسلیشن میموری ہیں جو کہ گوگل ترجمہ میں شامل ہو چکی ہیں۔ بہتر سے اس کو پروگرامرز نوٹ پیڈ میں کھول کر چیک کریں۔

    میرے خیال میں کچھ ہزار یا لاکھ جملے ہوں گے جو روزمرہ استعمال ہوتے ہیں۔ ان کا ترجمہ ہو جائے تو امید ہے کہ گوگل ترجمہ اردو بہتر ہو جائے گا۔

    اس ربط پر ٹرانسلیشن میموری سمپل فائل ہے۔ اس کو ایڈٹ (بہتر ہے پروگرامرز نوٹ پیڈ میں) کر کے گوگل ترجمہ میں اپلوڈ کریں۔

    مزید معلومات کے لیے اردو ویب کے اس لینک پر آئیں۔

    جمعہ، 14 مئی، 2010

    گوگل ترجمہ اردو الفا فیز

    (Click here to view this post in English language)

    آپ سب کو یہ سن کر بہت خوشی ہو گی کہ گوگل ترجمہ اردو الفا فیز میں شروع ہو گیا ہے۔

    معلوم نہیں کہ یہ ہماری کوشش کا نتیجہ ہے یا گوگل والوں کی اپنی مہربانی ہے؟

    اس اچھی خبر کا سورس: اردو ویب، گوگل ترجمہ بلاگ

    جمعرات، 6 مئی، 2010

    اردو زبان کی خدمت کریں

    (Click here to view this post in English language)


    تصویر شکریہ science [DOT] urducoder [DOT] com

    Zekr: Download Qur'an Study Software for Windows, Mac, and Linux. Also available in Urdu.

    ہفتہ، 17 اپریل، 2010

    وینڈوز/ لینکس/میگ میں اردو لکھیں سمیت/بغیر انٹرنیٹ کے

    (Click here to view this post in English language)

    پاکستانی سرکاری ویب سائیٹس اردو زبان میں

    بدھ، 14 اپریل، 2010

    لینکس گیمنگ لائیو ڈیسٹرو

    (Click here to view this post in English language)

    اگر آپ کمپیٹور گیمز کے شوقین ہیں تو لینکس گیمنگ لائیو ڈیسٹرو کو ضرور استعمال کریں۔ اس ڈسٹرو میں نا صرف اکیلے کھیلنے کی آپشنز ہیں بلکہ لین اور انٹرنٹ گیمز کہ بھی سہولت موجود ہے۔

    اس ڈسٹرو میں مندجہ ذیل گیمز ہیں
    1. ArmagetronAd [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=upvmgrISAq4[/youtube]
    2. Astromenace [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=7eOxBLgH1GI[/youtube]
    3. Blobby Volley [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=Q_rhSfJukA4[/youtube]
    4. btanks [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=-auqHqV8FCw[/youtube]
    5. Chromium-BSU [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=EpO9gHl7vhw[/youtube]
    6. Extreme Tux Racer [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=Xws9LxXNydU[/youtube]
    7. Foobillard [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=NHO-D4mV7B4[/youtube]
    8. Frets On Fire [googlevideo]http://video.google.com/videoplay?docid=-4385700275120314654[/googlevideo]
    9. Frozen Bubble [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=OB6_SN9X3EA[/youtube]
    10. Glest [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=Fafu0o8bQeo[/youtube]
    11. Hedgewars [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=S0RYw52LnEo[/youtube]
    12. lbreakout2 [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=XEUQoeYPYEc[/youtube]
    13. ManiaDrive [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=RUR4WnjNVRQ[/youtube]
    14. Neverball [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=3fN7G6Lr_GQ[/youtube]
    15. Neverputt [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=8xr40vb9Hz4[/youtube]
    16. Nexuiz [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=me3KeOj4MHY[/youtube]
    17. OpenLieroX [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=W9WReihn3Ps[/youtube]
    18. Pingus [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=NPTWg3g-1lM[/youtube]
    19. Quadra [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=XsbJ29x1nDQ[/youtube]
    20. Sauerbraten [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=_qgwadRi6jk[/youtube]
    21. Scorched 3D [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=I_A02O7LIxo[/youtube]
    22. Secret Maryo Chronicles [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=d4IraQ3IXLs[/youtube]
    23. SuperTuxKart [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=Crn-VMUkg6w[/youtube]
    24. Teeworlds [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=SUv8NXjeyxA[/youtube]
    25. TORCS [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=un1zKktVm3s[/youtube]
    26. Tremulous [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=d-fMBBgA7LE[/youtube]
    27. Urban Terror [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=zjowhAU3mg4[/youtube]
    28. Warsow [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=TnC-Wz4n3SI[/youtube]
    29. Warzone 2100 [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=gTL17BeadEI[/youtube]
    30. Wesnoth [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=EIt69vznegs[/youtube]
    31. Widelands [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=gBnGevIdUzI[/youtube]
    32. World of Goo Demo [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=0JhZYwcFAoE[/youtube]
    33. World of Padman [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=wXxJlj4hNr8[/youtube]
    34. XMoto [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=KIS6kyhtPB0[/youtube]

    اس کے علاوہ کچھ پروگرامز بھی ہیں
    1. xterm Terminal
    2. Wicd Network Config
    3. alsamixer Sound Volume
    4. XChat IRC Client
    5. Firefox Web Browser

    تفصیلات اور انسٹالیشن کی معلومات کے لیے اس لینک پر آئیں۔

    جمعرات، 1 اپریل، 2010

    بلاگ پر اردو سٹینگ

    آپ اپنی بلاگ پر اردو کیلے،یہ اقدامات کریں۔
    1۔ ورڈ پریس میں لوگ ان ہوں
    2۔ اپنی بلاگ پر جائیں
    3۔ صفحے کے اپر، ‘اپشنز’ پر کلیک کریں
    4۔ صفحے کے بائیں طرف نیچے، ‘اوپن پیڈ پلگ ان آپشنز’ پر کلیک کریں
    5۔ اور اپنی مرضی کی سٹینگ کر لیں

    یا آپ اردو لکھنے کیلے اس ویب سائیٹ پر جائیں
    http://docs.google.com/Doc?id=ddzqkp9s_21cws9bvdf#Urdu

    بدھ، 31 مارچ، 2010

    لینکس کا سفر

    میرا لینکس کا سفر شروع ریڈ ہیٹ 2۔7 سے ہوا، غالباً 2001 یا 2002 میں، تھوڑے عرصے کے لیے، وہ بھی پارٹیشن اڑانے کے نقصان پر۔ پھر اوبنٹو 04۔7 یا 10۔7 اور اسکے مختلف ذائقے، زورین او ایس 1، 2، 3، ویکٹر لینکس، پیپی لینکس، ایکس پی یو ڈی، اردو اوبنٹو، لینکس مینٹ ، اردو سلیکس، لوٹ لینکس اور تجربات جاری ہیں۔ مزید معلومات

    سپر ماریو کی متبادل: سپر ٹکس

    (Click here to view this post in English language)

    ابینٹو 9.10 یا زورن او ایس 2 میں اس گیم کو انسٹال کرنے کیلیے اس ویڈیو کو دیکھیں۔  مزید معلومات

    [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=d64DNtlSmaE[/youtube]

    لینکس ڈسٹرو ایکس پی یو ڈی

    (Click here to view this post in English language)

    لینکس ڈسٹرو ایکس پی یو ڈی ایک سادہ سی ڈسٹرو ہے. انسٹال کرنے کیلیے آپ کو صرف 64 ایم بی ہارڈ ڈیسک اور 256 ایم بی ریم کی ضرورت ہے. تفصیلات اس لینک پر ایکس پی یو ڈی

    xPUD


    [youtube]http://www.youtube.com/watch?v=Zht3SMUXmFM[/youtube]

    بدھ، 24 مارچ، 2010

    لینکس انسٹالیشن سینٹر

    (Click here to view this post in English language)

    Linux IC - Linux Installation Center

    میں لینکس کے گروز کو دعوت دیتا ہوں کہ اس طرہ کے  لینکس انسٹالیشن سینٹر بنائے جائیں تا کہ آپ کے پاس رہنے والے لینکس سے مستفید ہو سکیں۔ برائے مہربانی یہ فارم بھریں اور لوگوں کو لینکس سے فائیدہ اٹھانے کا موقع دیں۔


    لینکس انسٹالیشن سینٹرز کی لیسٹ

    ایجوکیشنل گیمنگ یو ایس بی